کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –12 , اپریل، 2025) —کلر سیداں کی حدود میں چوری کی متعدد وارداتوں میں ملزمان لاکھوں روپے کے طلائی زیورات، نقدی اور دیگر سامان چوری کر گئے۔ فرخ حسین سکنہ لٹوال سیداں نے مقدمہ درج کروایا کہ ایک بجے شب اچانک اہٹ کی آواز آنے پر نیند سے بیدار ہوا اور دیکھا دو نامعلوم ملزمان گھر کے برآمدے میں موجود تھے۔ میں نے شور مچایا تو دونوں دیوار پھلانگ کر فرار ہو گئے پڑتال کرنے پر پتہ چلا کہ انہوں نے میرے دو عدد موبائل فونز چوری کرلئے ہیں۔وقار نامی شخص نے 15 پر کال کر کے اطلاع دی کہ نامعلوم چور اس کی دکان کے تالے توڑ کر ایک لاکھ تیس ہزار روپے کی نقدی چوری کر کے لے گئے ہیں۔گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج کلر سیداں کے پرنسپل راجہ شاہد لیاقت نے اطلاع دی کہ نامعلوم ملزمان رات کی تاریکی میں سرکاری ٹرانسفارمر چوری کر کے لے گئے ہیں۔شیخ ریاست نے بتایا کہ نامعلوم چور تین عدد بیٹریاں چوری کر کے لے گئے ہیں۔ادھر تھانہ روڈ پر واقع محلہ مغل آباد میں نامعلوم ملزمان نے محمد عرفان صدیقی کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اور پچاس ہزار روپے کی نقدی پر ہاتھ صاف کر گئے ہیں۔ کلر سیداں کے علاقے گف سنگال کی رہائشی نامعلوم خاتون نے 15 پر اطلاع دی کہ کسی نامعموم ملزم نے اس کی رقم چوری کر لی ہے کلرسیداں شہر میں پنجاب کالج کے قریب ربنواز نامی سبزی فروش کو روک کر دو ملزمان کے اسلحہ کے زور پر اس سے آئی ڈی کارڈ،اے ٹی ایم کارڈ اور موبائل فون چھین لیا ملزمان سرائیکی زبان بولتے تھے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi – April 12, 2025) — A surge of thefts across various areas of Kallar Syedan has left residents in shock, as unidentified suspects stole valuables worth hundreds of thousands of rupees in a single night.
Farukh Hussain, a resident of Lattwal Syedan, filed a report stating he awoke at 1 a.m. to suspicious noises and discovered two unknown intruders in the veranda of his home. When he raised an alarm, the suspects escaped by jumping over the wall. Upon inspection, he found that two mobile phones had been stolen.
In another incident, a man named Waqar reported to police via the emergency helpline 15 that his shop had been broken into during the night. The thieves made away with cash totaling Rs. 130,000.
Principal Raja Shahid Liaqat of Government Associate College Kallar Syedan informed authorities that unknown individuals had stolen a government-owned transformer under the cover of darkness.
Sheikh Riyasat also reported that three batteries were stolen from his property.
In the Mughalabad locality on Thana Road, burglars broke into the home of Muhammad Irfan Siddiqui and stole gold jewelry worth several lakhs of rupees along with Rs. 50,000 in cash.
A resident from the Guff Singal area reported that an unidentified person had stolen her money, while Near Punjab College in central Kallar Syedan, two armed men speaking in the Seraiki language held up a vegetable vendor named Rabnawaz and robbed him of his ID card, ATM card, and mobile phone.
Police investigations are ongoing, and authorities have urged residents to remain vigilant and report any suspicious activity.
غزالی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام گورنمنٹ پرائمری سکول منجھاڑی میں تقسیمِ انعامات کی تقریب
Award Ceremony Held at Govt. Primary School Manjhari Under Ghazali Foundation’s Patronage
لر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –12 , اپریل، 2025) —غزالی فاؤنڈیشن کے زیراہتمام گورنمنٹ پرائمری سکول منجھاڑی میں تقسیم انعامات منعقد کی گئی جس میں غزالی فاؤنڈیشن کے کلسٹر آفیسر عبدالودود عامر اور معروف سماجی رہنما چوہدری طارق منہاس نے طلبہ طالبات میں انعامات تقسیم کیئے،عبدالودود عامر نے کہا کہ غزالی فاونڈیشن تعلیم کو منافع بخش کاروبار تسلیم نہیں کرتی ہماری کوشش ہے کہ تعلیمی اداروں میں طلبہ کو معیاری تعلیم کا فروغ ہے نظریہ اسلام و پاکستان ہمارا مشن ہے طارق منہاس نے سکول کی ضروریات کیلئے چیک پیش کیا ریٹائرڈ مدرس محمد خلیق،ثاقب محمود اور چوہدری اشفاق کی جانب سے پوزیشن ہولڈر بچوں میں نقد انعامات تقسیم کیئے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ ثقلین احمد دل کا دورہ پڑنے کے بعد روبصحت، رہنماؤں کی عیادت
PML-N Leader Raja Saqlain Ahmed Recovering After Heart Attack; Party Members Visit for Get-Well Wishes
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –12 , اپریل، 2025) —مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ ثقلین احمد دل کا دورہ پڑنے پر ار ائی سی راولپنڈی میں زیر علاج ہیں اور اب روبصحت ہیں مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد،راجہ ندیم احمد،عابد حسین زاھدی، شیخ شعور قدوس،شیخ حسن سرائیکی، شیخ سلیمان شمسی،حاجی ریاست حسین،چوہدری نعیم بنارس نے آر آئی سی راولپنڈی جا کر ان کی عیادت کی خیریت دریافت کی اور جلد مکمل صحتیابی کی دعا کی۔
معروف پوٹھوہاری شاعر و مسلم لیگی رہنما راجہ گلستان فرشی انتقال کر گئے، سکرانہ میں نمازِ جنازہ ادا
Renowned Pothwari Poet and PML-N Leader Raja Gulistan Farshi Passes Away; Funeral Held in Sakrana
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –12 , اپریل، 2025) —درداں نال فرشی جیہڑی آہ نکلے۔چیر جاندی زمین و آسمان اج وی۔معروف پوٹھوہاری شاعر مسلم لیگ ن یوسی منیاندہ کے سرگرم رہنما راجہ گلستان فرشی انتقال کر گئے وہ انتقال سے کچھ ہی دیر قبل دھانگلی روڈ کے کنارے کبڈی کے میچ میں اسٹیج پر موجود تھے جہاں انہوں نے شائقین کو اشعار بھی سنائے اس کے بعد وہ گھر کے لیئے روانہ ہوئے تو راستے میں ہی فرشتہ اجل آن پہنچا اور ان کی حرکت قلب بند ہو گئی انہیں ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹر نے ان کی موت کی تصدیق کردی نمازجنازہ گاوں سکرانہ میں ادا کی گئی جس میں مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد، چوہدری صداقت حسین،محمد تاج کیانی،محمد ظریف راجا،سید مداح حسین شاہ،چوہدری بابر ضمیر،راجہ ربنواز خان،ٹھیکیدار پرویز اختر،ماسٹر طارق منہاس، مسعود احمد بھٹی،راجہ عابد، یاسر کیانی،راجہ الیاس کیانی،راجہ اکرام کیانی،حاجی انصر محمود، ماسٹر محمد ازاد،حاجی محمد سعید،راجہ بشارت گلستان، راجہ سعید گہدر اور دیگر نے شرکت کی۔
Wife of Raja Ansar Mahmood Laid to Rest in Darkali Sher Shahi
راجہ عنصر محمود کی اہلیہ کو درکالی شیر شاہی میں سپردخاک کردیا گیا
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –12 , اپریل، 2025) —تحریک منہاج القرآن تحصیل کلرسیداں کے صدر حافظ آصف محمود کی بھابھی اورراجہ عنصر محمود کی اہلیہ کو درکالی شیر شاہی میں سپردخاک کردیا گیا نمازجنازہ میں سیاسی سماجی عہدیداروں کارکنوں اور معززین علاقہ نے شرکت کی