07 April 2025DailyNewsHeadlinePothwar.comRawat

Rawat: One Killed Over Personal Enmity, Another Dies in Traffic Accident

تھانہ ہمک کے علاقے میں دیرینہ دشمنی پر ایک شخص کو قتل کر دیا گیا

روات (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔07,اپریل، 2025ء) – وفاقی دارالحکومت کے تھانہ ہمک کے علاقے میں دیرینہ دشمنی پر ایک شخص کو قتل کر دیا گیا جبکہ اسلام آباد کلب روڈ پر ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق اور بیس افراد زخمی ہو گئے،چار افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے،زخمیوں میں چھ ماہ کا بچہ بھی شامل ہے،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، تھانہ سیکٹریٹ پولیس نے قتل خطا کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ہائی ایس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا تھا۔مدعی نعمان ولد لیاقت کے مطابق میرے والد لیاقت خان، بھائی عدنان، والدہ شبانہ بی بی، بھابی سحر اور بھتیجی ایدہ E11 سے براستہ کلب روڈ اپنے گھر راول ٹاؤن جا رہے تھے۔کہ ایک ہائی ایس ویگن نمبر RIR-7026 جو کہ راول چوک سے سرینا ہوٹل کی طرف آ رہی تھی۔ اوور سپیڈ کی وجہ سے رونگ سائیڈ سے ہماری گاڑی نمبر IDH-6497 سے ٹکرائی جس وجہ سے ہماری گاڑی میں موجود تمام لوگ زخمی ہو گے۔جن کو پولی کلینک اور پمز ہسپتال شفٹ کیا گیا۔میرے والد رات کے وقت پولی کلینک میں شدید زخمی ہونے کی وجہ سے انتقال کر گئے۔ایکسیڈنٹ کے دوران والدہ کا پرس گم ہوا تھا (جس میں شناختی کارڈ، نقدی، بینک کارڈ اور ضروری کارڈز تھے، تھانہ ہمک میں شاہد رفیق سکنہ ساگری راولپنڈی نے مقدمہ درج کرایا کہ وہ زںیر اور ندیم کے ہمراہ شوکت کو ملنے ڈی ایچ اے ٹو جا رہے تھے کہ سروس روڈ پر بنک کے نزدیک مشرف،احسن اور اسد جو موٹر سائیکل پر سوار تھے نے ان کا راستہ روک لیا اور للکارا کہ آج بچ کے نہ جانے مشرف نے فرنٹ سیٹ پر بیٹھے زبیر کو تین گولیاں ماریں جواس کے سر اور جسم کے دوسرے حصوں پر لگیں جو موقع پر ہی خالق حقیقی سے جا ملا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

Rawat (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi – April 07, 2025):– A man was shot dead in the Humak area of the federal capital due to longstanding enmity, while another lost his life in a traffic accident on Islamabad Club Road, leaving twenty others injured. Four of the injured are reported to be in critical condition, including a six-month-old infant. The injured were shifted to the hospital for treatment.

According to police reports, a Hiace van (registration number RIR-7026) coming from Rawal Chowk towards Serena Hotel collided with a car (registration number IDH-6497) due to overspeeding and driving on the wrong side. The accident resulted in injuries to all passengers in the car, including Liaqat Khan, his son Adnan, wife Shabana Bibi, daughter-in-law Sehar, and granddaughter Aida. The victims were taken to Poly Clinic and PIMS hospitals, where Liaqat Khan succumbed to his injuries later that night. The Hiace driver fled the scene, and police have registered a case of accidental death.

In another incident, a man named Zubair was shot dead near a bank on Service Road in Rawalpindi. The complainant, Shahid Rafiq, reported to the Humak police station that he, along with Zubair and Nadeem, was heading to meet Shoaib in DHA 2 when three armed men—Musharraf, Ahsan, and Asad—intercepted their vehicle and opened fire. Musharraf shot Zubair three times in the head and other parts of his body, resulting in his immediate death. Police have registered cases for both incidents and initiated investigations.


پاکستان ریلوے کا خوشحال خان خٹک ایکسپریس 25 اپریل سے بحال کرنے کا اعلان، لاکھوں مسافروں کو سہولت ملے گی

Pakistan Railways to Restore Khushhal Khan Khattak Express from April 25, Benefiting Thousands of Passengers

روات (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔07,اپریل، 2025ء) –پاکستان ریلوے نے 25 اپریل 2025 سے خوشحال خان خٹک ایکسپریس ٹرین بحال کرنے کا اعلان کیا ہے جس سے ایم ایل 2 پر واقع ریلوے اسٹیشن نہ صرف بحال ہوں گے بلکہ اس سے لاکھوں مسافروں کو بھی اکلوتی ٹرین پر سفر کی سہولیات دستیاب ہوں گی یہ ریل گاڑی کراچی سٹی سے پشاور کینٹ کے درمیان چلے گی جس کا روٹ کراچی سٹی سے کوٹری،جامشورو ،سہیون شریف،دادو، لاڑکانہ،جیکب آباد،کندھ کوٹ،کشمور،روجھان مزاری،راجن پور،ڈیرہ غازی خان،کوٹ ادو،لیہ، بھکر،کندیاں،میانوالی،جنڈ اٹک سٹی،نوشہرہ پشاور کینٹ ہو گا اس سے لاکھوں مسافروں کے لیے سفری سہولتوں میں بہترین اضافہ ہو گا اور برسوں سے بند ریلوے اسٹیشنوں کی رونقیں بھی بحال ہوں گی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button