کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔06,اپریل، 2025ء) –کلرسیداں پولیس نے غیر قانون اقامت اختیار کرنے والے چار افغان شہریوں کو گرفتار کر کے انہیں ہولڈنگ سینٹر حاجی کیمپ راولپنڈی منتقل کردیا گیا،پرویز خان اور امشال خان کو سہوٹ،نعمت اللہ کو فوجی محلہ اور عالم زیب کو غوثیہ محلہ سے گرفتار کیا گیا حکومت کی جانب سے ہدایات میں بار بار تبدیلی سے لولیس کو بھی شناخت میں مشکلات پیش آ رہی ہیں تحصیل کلرسیداں میں غیرقانونی قیام پذیر افعانوں کی تعداد ہزاروں میں ہے ان میں ایسے بھی ہیں جن کی گرفتاری کے ابھی احکامات جاری ہی نہ کیے گئے کچھ افغانوں نے مختلف عدالتوں سے رجوع کر رکھا ہے جس سے ان کی گرفتاری ممکن نہیں اور کچھ ایسے بھی افغان ہیں جن کے پاس افغانستان اور پاکستان دونوں کی کوئی شناخت ہی نہیں اور وہ دھائیوں سے یہاں قیام پزیر ہیں
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi – April 6, 2025):
Kallar Syedan police have arrested four Afghan nationals for residing illegally in Pakistan. The detainees — Parvez Khan and Amshal Khan from Sehot, Nematullah from Fouji Mohalla, and Alam Zaib from Ghosia Mohalla — were transferred to the Holding Center at Haji Camp, Rawalpindi.
Authorities revealed that frequent changes in government directives have made identification and enforcement challenging for the police. It is estimated that thousands of Afghan nationals are living illegally across Tehsil Kallar Syedan. Some have obtained stay orders from courts, preventing their arrest, while others lack any form of identity — neither Afghan nor Pakistani — despite living in the region for decades.
ایم پی اے راجہ صغیر احمد کا انتخابی وعدوں کی تکمیل کا اعلان، یونین کونسل غزن آباد کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے چار کروڑ روپے کی گرانٹ کا وعدہ
MPA Raja Sagheer Ahmad Affirms Completion of Election Promises, Announces Rs. 40 Million Grant for Ghazanabad UC Development Projects
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔06,اپریل، 2025ء) –مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد نے کہا ہے کہ الیکشن کے دوران کئے گئے وعدوں کی تکمیل کا وقت آ گیا ہے،تمام بنیادی مسائل بلا تفریق حل ہونگے کسی کو مایوس نہیں کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یونین کونسل غزن آباد کے علاقے پیر گراٹہ سیداں میں سید مداح حسین شاہ کی جانب سے دی گئی عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق چیئرمین یوسی طارق یاسین کیانی،آصف نذیر بٹ،ماسٹر چوہدری عبدالمجید،شفیق بھٹی،چوہدری واجد،چوہدری محمد قیاس،طارق قریشی،عدنان صفدر و دیگر بھی موجود تھے۔ راجہ صغیر احمد نے کہا کہ بجلی کے نرخوں میں ریکارڈ کمی وزیر اعظم میاں شہباز شریف کا تاریخی کارنامہ ہے نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز شریف کی کاوشوں سے ملک درست سمت پر گامزن ہو چکا ہے۔مسلم لیگ ن کی حکومت جب بھی برسر اقتدار آئی عوام کو ہمیشہ معاشی ریلیف ملا ہے۔مہنگائی میں مسلسل کمی پاکستان مسلم لیگ ن کی بہترین معاشی پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انہوں نے یونین کونسل غزن آباد کی تمام وارڈز میں ترقیاتی منصوبوں کےلئے چار کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کرنے کی یقین دہانی کروائی۔
Assistant Commissioner of Zaffarwal Assigned to Kallar Syedan; Notification Issued
تحصیل ظفروال کی اسسٹنٹ کمشنر کو کلرسیداں تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری، اشتیاق اللہ خان نیازی کو لاہور ٹریننگ کے لیے منتقل کردیا گیا
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔06,اپریل، 2025ء) –تحصیل ظفروال کی شبانہ نزیر اسسٹنٹ کمشنر کو اے سی کلرسیداں تعنیاتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ان کے پیشرو اشتیاق اللہ خان نیازی کو ٹریننگ کے لیئے لاہور تبدیل کردیا گیا۔
Renowned Volleyball Player Tayyab Rasheed Returns Home After Dubai Tournament, Receives Warm Welcome in Kallar Syedan
پوٹھوہار کے نامور والی بال کھلاڑی طیب رشید دبئی ٹورنامنٹ میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچے، کلرسیداں میں شاندار استقبال
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔06,اپریل، 2025ء) –خطہ پوٹھوہار کے نامور والی بال کھلاڑی طیب رشید دبئی ٹورنامنٹ میں شرکت کے بعد وطن لوٹ آئے کلرسیداں آمد پر ان کے مداحوں نے ان کا والہانہ استقبال کیا اور انہیں پھول پیش کیئے