مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،6اپریل2025) امیدوار صوبائی اسمبلی کرنل وسیم جنجوعہ کا عظیم کارنامہ،دوہر ئے قتل کا راضی نامہ کرا کر دونوں فریقین کو گلے ملایا،بڑھی تعداد میں معززین علاقہ کی شرکت دونوں فریقین نے ایک دوسرے کو معاف کر دعائے خیر کی،سیاسی،سماجی و مذہبی شخصیات کا کرنل وسیم جنجوعہ کو شاندار الفاظ خراج تحسین پیش کی،تفصیل کے مطابق امیدوار صوبائی اسمبلی کرنل وسیم جنجوعہ کی زیرصدارت کھڈیوٹ گاؤں میں گرینڈ جرگہ منعقدہوا جس میں تحصیل کہوٹہ کے گاؤں کھدیوٹ میں قتل کا راضی نامہ کروا دیا۔ کلاشنکوف اور گولی کلچر ختم کرکے معاشرے میں محبت۔ امن اور پیار کو فروغ دیں۔ جرگہ میں صدرپریس کلب کہوٹہ عمران ضمیر،راجہ فہیم رشید،راجہ رضوان کیانی، مسعود ستی،آصف ستی،راجہ کعب عزیز، معیظ امجد جنجوعہ،راجہ طفیل،سلطان گولڈن،راجہ عثمان،راجہ اسلام اور دیگر معززین نے شرکت کی۔دہرے قتل کی صلح ہو گئی۔ 2023 اکتوبر میں شفقت محمود ولد تجارت کو ملزمان نیر ولد رزاق اور شاہد محمود ولد رزاق نے فائر کرکے قتل کردیا تھا۔ جسکی صلح ہو گئی۔ جبکہ قبل ازیں مقتول شفقت نے 12 دسمبر 2012 کو عزیز محمود ولد رزاق کو فائر کرکے قتل کیا تھا۔جس پر مقتول عزیز کے بھائیوں نے گزشتہ سال اپنے بھائی کے قتل کا بدلہ لیااس موقع پر کرنل وسیم جنجوعہ نے دعائے خیر بھی کرائی۔اور کہا کہ ہمارا دین معافی کو پسند کرتا ہیاسکا بڑا اجر ہے۔ مقررین نے جرگہ سے خطاب میں اس صلح میں اہم کردار ادا کرنے اور دونوں خاندانوں کو آپس میں جوڑنے پر کرنل وسیم جنجوعہ کی کاوشوں کو زبردست سراہا۔ اور کہا کہ کرنل وسیم جنجوعہ نے اہم کارنامہ سرانجام دیا- اس جرگہ کی ابتداء گزشتہ سال آٹھ ماہ قبل مرحوم نمبردار راجہ ندیم رشید نے رکھی تھی۔
Mator (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua – April 6, 2025): In a remarkable act of reconciliation, Provincial Assembly candidate Colonel Waseem Janjua has successfully mediated a peace agreement between two families involved in a long-standing double murder feud. The grand Jirga held in the village of Khadyot, Tehsil Kahuta, was attended by a large number of local dignitaries, community leaders, and citizens.
Under Colonel Janjua’s leadership, the gathering marked the formal reconciliation of both parties. The families embraced and offered mutual forgiveness, ending years of hostility. This initiative has been widely praised by political, religious, and social circles.
The feud dates back to December 12, 2012, when Shafqat Mehmood, son of Tijarat, shot and killed Aziz Mehmood, son of Razzaq. In retaliation, in October 2023, Shafqat Mehmood was killed by Nayyar and Shahid Mehmood, sons of Razzaq. With this reconciliation, the cycle of revenge has come to a peaceful close.
The Jirga was initiated eight months ago by the late Namberdar Raja Nadeem Rasheed and brought to a successful conclusion by Colonel Waseem Janjua. He led the final session with a prayer for peace and unity, emphasizing that Islam values forgiveness and offers great reward for those who forgive.
Among those present at the event were the President of Press Club Kahuta Imran Zamir, Raja Faheem Rasheed, Raja Rizwan Kayani, Masood Satti, Asif Satti, Raja Kaab Aziz, Muizz Amjad Janjua, Raja Tufail, Sultan Golden, Raja Usman, Raja Islam, and other respected members of the community.
Speakers at the Jirga commended Colonel Janjua’s pivotal role in bringing both families together, highlighting his leadership and dedication to fostering peace by replacing the culture of violence with love, unity, and harmony in the region.
Major Electricity Relief Package for Domestic and Industrial Consumers
گھریلو اور اور صنعتی صارفین کے لیے بجلی پیکیج دے عوام کے مسائل میں نمایاں کمی
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،6اپریل2025) وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے گھریلو اور اور صنعتی صارفین کے لیے بجلی پیکیج دے عوام کے مسائل میں نمایاں کمی کی ہے گھریلو صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ اور صنعتوں کیلئے بجلی کی قیمت میں مزید 7 روپے 59 پیسے فی پونٹ کی کمی ایک خوش آئند اقدام ہے، ہے، بھی بجلی کی قیمتوں میں کمی سے نہ صرف کاروباری لاگت میں سے نہ کمی آئے گی بلکہ انڈسٹر کلا یزیشن میں بھی اضافہ ہو گا جس اور ایکسپورٹ میں مزید بہتری ہوگی ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کے سینئر رہنماء سابق امیدوار برائے MPA،سابق ناظم و چیئرمین راجہ ندیم احمدنے پریس کلب کہوٹہ(رجسٹرڈ) کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹر ی اور پوٹھوہا یونین آف جنر نلسٹس کے سینئر نائب صدر کبیر احمد جنجوعہ اور معروف سماجی شخصیت ملک کلیم حسین اعوان (چیئرمین مرید اعوان ویلفیئر سوسائٹی رجسٹر ڈ)سے ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر صحافی کبیر احمد جنجوعہ اور ملک کلیم حسین اعوان (چیئرمین مرید اعوان ویلفیئر سوسائٹی رجسٹر ڈ) نے مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کے سینئر رہنماء راجہ ندیم احمدکو گذشتہ عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی، راجہ ندیم احمدنے ان کا شکریہ ادا کیا۔
Eid Reunion Held in Honor of Abrar Hussain Chaudhry After Umrah
ادائیگی عمرہ کے بعد ابرار حسین چوہدری کے اعزاز میں عید ملن پارٹی
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،6اپریل2025) معروف سماجی شخصیت سابق نائب ناظم یوسی غزن آباد سید مداح حسین شاہ کی رہائش گاہ پیرگڑاٹہ سیداں پاکستان مسلم لیگ ن کے ورکرز، دوست احباب اور ادائیگی عمرہ کے بعد وطن واپسی پر پاکستان واپڈا ایمپلائز لیبر یونین ایسکو کے صدر ابرار حسین چوہدری کے اعزاز میں عید ملن پارٹی کا انعقاد، ممبر صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد کی خصوصی شرکت، اس موقع پر صدر مسلم لیگ ن یوسی غزن آباد ماسٹر عبدالمجید چوہدری، جنرل سیکرٹری ملک محمد یوسف، سابق چیئرمین طارق یاسین کیانی، صدر لیبر ونگ آصف نذیر بٹ، نائب صدر مظہر حسین شاہ، نائب صدر راجہ خالد محمود جنجوعہ، نائب صدر مسعود اختر، نائب صدر راجہ لطیف جنجوعہ، جنرل سیکرٹری لیبر ونگ محمد شفیق بھٹی، سابق جنرل کونسلر چوہدری واجد، سابق جنرل کونسلر چوہدری فرزند علی، سابق جنرل کونسلر محمد شریف، سابق جنرل کونسلر امیر امجد، سابق کونسلر فضل کیانی، معروف سماجی شخصیات چوہدری محمد الیاس، چوہدری محمد قیاس، عدنان صفدر ممبران ترقیاتی کمیٹی حاجی طاہر، طارق قریشی، صوبیدار امیر قابل، راجہ مظہر حسین، ارشد کیانی، چوہدری خالد محمود، چوہدری عبدالحفیظ، صوبیدار محمد فاروق، عاطف کیانی، عدنان صفدر جنرل سیکرٹری کسان ونگ، مجاہد قمر، ملازم شاہ، خادم شاہ، زاہد شاہ، سائیں عبدالحمید، سلمان شاہ، نائب صدر کسان ونگ چوہدری محمد حارث، تصور، مسعود کیانی، اشفاق کیانی، راجہ پرویز، نصیر، فدا، حاجی بشیر، یاسر عرفات اور سیکرٹری یونین کونسل غزن آباد عمران کیانی نائب صدر پریس کلب چوہدری جواد مجید سمیت دیگر کی شرکت،سید مداح حسین شاہ کا تمام شرکاء کی آمد پر اظہار تشکر،ایم پی اے راجہ صغیر احمد کا چوہدری ابرار حسین کو ادائیگی عمرہ پر مبارک باد پیش انہوں نے کہا کہ آج پارٹی ورکرز اور دوست احباب کے اعزاز میں شاندار تقریب منعقد کرنے پر سید مداح حسین شاہ اور ان کی ٹیم خراج تحسین کے لائق ہے ایسے پروگرام منعقد کرنے سے علاقائی سیاست پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے، راجہ صغیر احمد نے اعلان کیا کہ یونین کونسل غزن آباد کے ترقیاتی پروجیکٹ کیلیے چار کروڑ کی گرانٹ جلد منظور کروا لونگا جو وارڈ وائز تقسیم کرونگا تاکہ منظم انداز سے کام مکمل ہوں۔
Raja Nadeem Ahmed meets with journalist
ن لیگی رہنما راجہ ندیم احمد سے صحافیوں کی ملاقات
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،6اپریل2025) مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کے سینئر رہنماء راجہ ندیم احمد سے پریس کلب کہوٹہ کے ممبران کی ملاقات، عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی، راجہ ندیم احمدنے صحافی کبیر احمد جنجوعہ اور ملک کلیم حسین اعوان (چیئرمین مرید اعوان ویلفیئر سوسائٹی رجسٹر ڈ) کا شکریہ ادا کیا،تفصیل کے مطابق گذشتہ پریس کلب کہوٹہ(رجسٹرڈ) کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹر ی اور پوٹھوہا یونین آف جنر نلسٹس کے سینئر نائب صدر کبیر احمد جنجوعہ اور معروف سماجی شخصیت ملک کلیم حسین اعوان (چیئرمین مرید اعوان ویلفیئر سوسائٹی رجسٹر ڈ)نے مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کے سینئر رہنماء سابق امیدوار برائے MPA،سابق ناظم و چیئرمین راجہ ندیم احمدسے ان کے ڈیرہ پر جا کر ملاقات کی اور ان کو گذشتہ عید الفطر کی مبارکباد پیش کی راجہ ندیم احمدنے ان کا شکریہ ادا کیا اپنے بیان میں راجہ ندیم احمدنے وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی کی جانب سے گھریلو اور اور صنعتی صارفین کے لیے بجلی پیکیج کا خیر مقدم کیا ہے، انہوں نے کہا کہ گھریلو صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ اور صنعتوں کیلئے بجلی کی قیمت میں مزید 7 روپے 59 پیسے فی پونٹ کی کمی ایک خوش آئند اقدام ہے، ہے، بھی بجلی کی قیمتوں میں کمی سے نہ صرف کاروباری لاگت میں سے نہ کمی آئے گی بلکہ انڈسٹر کلا یزیشن میں بھی اضافہ ہو گا جس اور ایکسپورٹ میں مزید بہتری ہوگی۔
Mator to Sada Kamal Road Project Becomes a Nightmare for Locals — Raja Muhammad Javed Demands Immediate Action
مٹور تا سدا کمال روڈ عوام کے لیے عذاب بن گئی، راجہ محمد جاوید کا وزیر اعلیٰ پنجاب و دیگر اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس کا مطالبہ
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،6اپریل2025) معروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق امیدوار برائے چیئرمین راجہ محمد جاوید آف سکوٹ نے نمائندئے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مٹور تا سدا کمال روڈ کا منصوبہ عوام کیلیے عذاب بن گیا ہے کی پرانی سڑک کو اکھاڑ تو دیا گیا لیکن نئی سڑک کی تعمیر کا کام بہت سست روی کا شکارہے ٹھیکیدار کی طرف سے سڑک پر پانی کا چھڑکاؤ نہ ہونے سے لوگ سانس کی بیماریوں کا شکار ہونے لگے کوئی پوچھنے والا نہیں عوام پریشان حال ہے جبکہ دوکانداروں کاروبار ٹھپ ہو چکا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب، ایم این اے راجہ اسامہ،ایم پی اے راجہ صغیر احمد سے فی الفور نوٹس لینے کا مطالبہ، راجہ محمد جاوید آف سکوٹ نے مزید کہا کہ حکومت کا کام ہوتا ہے عوام کے مسائل میں کمی لائی جائے مگر مٹور تا سدا کمال روڈ کا منصوبہ عوام کیلیے عذاب بن گیا ہے،دھول کی وجہ سے عوام ناک اور گلے کی بیماریوں میں مبتلا ہو گے رہے ہیں ٹھیکیدار کا عملے کو چھٹی کیے ہوئے کئی ہفتے ہوگے ہیں مڑ کسی نے ہمارا حال تک نہیں پتہ کیا انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب، ایم این اے راجہ اسامہ،ایم پی اے راجہ صغیر احمد سے اس مسلے پر فی الفور نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
Child Injured by Firecracker on Eid Passes Away
عید پر پٹاخے سے جھلسنے والا بچہ جاں بحق
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،6اپریل2025) عید پر پٹاخہ چلاتے ہوئے آگ لگنے سے جل جانے والے بچہ اپنے مالک حقیقی سے جا ملا،نمازے جنازہ میں MPAراجہ صغیر احمد،رفاقت جنجوعہ، زوہیب وحید ستی سمیت بڑھی تعداد میں اہل علاقہ کی شرکت،معصوم بچے کی وفات پر ہر آنکھ آشکبار تھی،تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ کہوٹہ اور مقامی انتظامیہ کی غفلت و لاپرواہی کے باعث ایک ماں کی گود اجڑ گئی، پنجاب حکومت کی طرف سے پٹاخوں اور دیگر آتش بازی کے سامان پر پابندی کے باوجود کہوٹہ شہر اور دور دراز کے دیہات میں عیدالفطر کے موقع پر کھلے عام پٹاخوں کی خریدوفروخت کا دھندا عروج پر رہا،کہوٹہ شہر کے علاقہ آڑہ محلہ میں عیدالفطر کے دن پٹاخہ پھٹنے سے زخمی ہونے والا بچہ حتیم وقاص چار دن موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد زندگی کی بازی ہار گیا،ننھے حتیم وقاص کی موت جہاں والدین کیلئے بہت بڑ صدمہ ہے وہاں پولیس تھانہ کہوٹہ اور مقامی انتظامیہ کیلئے لمحہ فکریہ ہے کہ حکومتی پابندی کے باوجود کہوٹہ شہر میں آتش بازی کاسامان سرعام فروخت ہوتا رہا لیکن نہ تو پولیس تھانہ کہوٹہ اور نہ ہی مقامی انتظامیہ نے آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والوں کے خلاف کوئی کاروائی کی۔