Kahuta: Annual Awards Ceremony Held at Khudadad Schooling System
کہوٹہ کے معروف تعلیمی ادارے خداداد سکولینگ سسٹم میں سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب
Kabir Ahmed Janjua18 hours ago
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ، 4اپریل2025) کہوٹہ کے معروف تعلیمی ادارے خداداد سکولینگ سسٹم میں سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد، فرسٹ، سیکنڈ، تھرڈ پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کئے گئے،معززمہمانوں نے سکول کے ہونہار طلبا ء وطالبات کی شاندار کاکر دگی پر ادارہ ہذا کے پرنسپل راجہ فیصل لطیف اور تمام ٹیچرز کی کاکر دگی کو سراہا ہے،تفصیل کے مطابق گذشتہ روز معروف ماہر تعلیم راجہ فیصل لطیف کے زیر انتظام ان کے معروف تعلیمی ادارے خداداد سکولینگ سسٹم میں سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقادکیا گیا جس میں کہوٹہ کی معروف سیاسی،سماجی وعلمی شخصیات،سابق ناظم یوسی مواڑہ راجہ الطاف حسین، عنائت اللہ ستی صدر پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ،امیر تحریک کہوٹین ناصر راجہ، سردار مظہر اقبال، سید علی رضاء شاہ، راجہ اظہرآف علیوٹ،ماسٹر اختر ہوتھلہ سکول،محمد سفیر سیفی،ملک عاصم،سید صداقت شاہ سمیت بڑھی تعداد بچوں کے والدین اور معززین علاقہ نے شرکت کی اس موقع پر بچوں نے ملی نغمیں اور ٹیبلو پیش کیے، مختلف موضع پر خوبصورت تقاریر کیں جبکہ مقررین نے سکول کے ہونہار طلبا ء وطالبات کی شاندار کاکر دگی پر ادارہ ہذا کے پرنسپل راجہ فیصل لطیف اور تمام ٹیچرز کی کاکر دگی کو سراہا اور تعلیم کی اہمیت پر خطابات کیے ان کا کہنا تھا کہ عام طور پر کہا جاتا ہے کہ تعلیم و تربیت کریں جبکہ پہلے تربیت کی ضرورت ہوتی ہے بعد میں تعلیم کی، اگر مائیں اپنے بچوں کی تربیت کا آغاز بچپن سے کر دیں تو نتیجہ بہت اچھا ملے گا۔
Mator (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua – April 4, 2025) – The renowned educational institution, Khudadad Schooling System in Kahuta, organized its annual awards ceremony, where prizes were distributed among students securing first, second, and third positions.
Distinguished guests praised the outstanding performance of the students and appreciated the efforts of the school’s principal, Raja Faisal Latif, along with the entire teaching staff.
The event, supervised by education expert Raja Faisal Latif, was attended by notable political, social, and academic figures of Kahuta, including former UC Moara Nazim Raja Altaf Hussain, PTI Tehsil Kahuta President Inayatullah Satti, Tehreek Kahuteen leader Nasir Raja, Sardar Mazhar Iqbal, Syed Ali Raza Shah, Raja Azhar of Aliot, Master Akhtar Hothla School, Muhammad Safeer Saifi, Malik Asim, Syed Sadaqat Shah, as well as a large number of students’ parents and local dignitaries.
During the ceremony, students presented national songs, tableaus, and delivered speeches on various topics. The speakers commended the exceptional performance of the students and highlighted the significance of education. They emphasized that while education is crucial, upbringing and moral training should come first, as early childhood guidance by mothers leads to better outcomes in a child’s life.
حلقہ پی پی 7 کہوٹہ میں پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے ورکرز کنونشن پر پولیس کا کریک ڈاؤن، کارکن ڈٹے رہے
Police Crackdown on PTI Youth Wing Workers’ Convention in PP-7 Kahuta, But Workers Stand Firm
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ، 4اپریل2025) حلقہ پی پی7 کہوٹہ میں پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ کی طرف سے منعقدہ ورکرز کنونشن پر کہوٹہ پولیس کا کریک ڈاؤن لیکن کارکن ڈٹے رہے تفصیلات کے مطابق جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ ضلع راولپنڈی ناصر نزیر ستی کے زیر اہتمام ایک ورکر کنویشن کا انعقاد کیا گیا لیکن تھانہ کہوٹہ پولیس نے شادی ہال میں ورکرز کنونشن نہ کرنے دیاپولیس گردی ظلم و جبر اور متعدد بار جگہ تبدیل کرانے کے باوجود جنرل سیکرٹری ضلع راولپنڈی ناصر نزیر ستی کی قیادت میں ورکر کنونشن جو صدر یوتھ ونگ شمالی پنجاب راجہ شہباز بھٹی کی ہدایت پر منعقد کیا گیا تھا پولیس کے شدید کریک ڈاؤن کے باوجود دوسرے شادی ہال میں منعقد ہوا جس میں ورکرز کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے اس پروگرام کو کامیاب بنایا اس پروگرام میں جنرل سیکرٹری انصاف یوتھ ونگ شمالی پنجاب آصف مزمل انفارمیشن سیکرٹری یوتھ ونگ شمالی پنجاب سمیر عباسی صدر یوتھ ونگ ضلع راولپنڈی قیصر خان ایڈیشنل جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ شمالی پنجاب اور دیگر ضلعی اور تحصیلوں کے عہدیدارن سمیت کارکنان اور شہریوں نے بھرپور شرکت کی کنونشن میں عمران خان کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔
Former Kabaddi Player Raja Arshad’s Brother Passes Away in Thoa Khalsa
سابق کبڈی کھلاڑی راجہ ارشد کے بھائی وفات پا گئے، تھوہا خالصہ میں نماز جنازہ ادا
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ، 4اپریل2025) یونین کونسل مٹور کے علاقہ تھوہا خالصہ کے رہائشی کبڈی کے سابقہ پلیئرراجہ ارشد آف لاہوری کے بھائی رضائے الہی سے وفات پا گے مرحوم کی نمازے جنازہ ان کے آبائی گاؤں تھوہا خالصہ میں ادا کیاگیا نمازے جنازہ میں بڑھی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔