Kallar Syedan; Tragic Incidents on Eid: Three Lives Lost in Separate Accidents
کلر سیداں: عید کے موقع پر المناک واقعات، تین افراد جاں بحق
Ikram Ul Haq Qureshi20 hours ago
www.pothwar.com / River Jhelum
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔03,اپریل، 2025ء) –عید کے دن ایک شخص کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا، 17 سالہ نوجوان دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جان کی بازی ہار گیا تو 4سالہ بچی کنچہ گلے میں پھنس جانے سے جاں بحق ھو گئی۔تفصیلات کے مطابق عید کے روز رمیال گاؤں کے محمد زبیر کو جی ٹی روڈ پر فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا عید کے دوسرے روز 17 سالہ نوجوان ساجد دوستوں کے ہمراہ دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں ہو گیا،راجہ ساجد یوسی لہڑی کے گاؤں بند کے راجہ فیصل کا فرزند تھا اور کلاس نہم کا طالب علم تھا یہ رشتہ دار دوستوں کے ہمراہ نہانے کے لیئے سالگراں گیا اور دیگر کے ہمراہ دریا جہلم میں نہاتے ہوئے ڈوب کر لاپتہ ہو گیا غوطہ خوروں کی ٹیموں نے اس کی نعش نکال کر لواحقین کے سپرد کردی جسے گاؤں بند میں سپردخاک کردیا گیا نمازجنازہ میں لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی تدفین میں شریک ہر آنکھ اشکبار تھی ادہر گاؤں رمیال کے محمد زبیر کو عید کے روز فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا مقتول کو اس کے آبائی گاؤں رمیال میں سپردخاک کر دیا گیا۔جبکہ گاؤں بھورہ کی چار سالہ بچی زینب نے کھیلتے ہوئے کنچہ منہ میں ڈال لیا جو گلے میں جا کر پھنس گیا اسے تشویشناک حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرسیداں لایا گیا جہاں ڈیوٹی پر مامور میڈیکل افیسر نے کمال مہارت سے گلے میں پھنسا کنچہ نکال کر اس کی سانسیں بحال کردیں اور پھر مزید علاج کے لیئے اسے راولپنڈی ریفر کردیا جہاں وہ بارہ گھنٹوں بعد دم توڑ گئی کلرسیداں ہسپتال کی ایم ایس ڈاکٹر خالدہ پروین کے مطابق اگر بچی کے والدین اسے نجی ہسپتالوں میں نہ گھماتے اور وقت ضائع کیئے بغیر ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرسیداں لے آتے تو اس کی زندگی بچائی جا سکتی تھی۔
Kallar Syedan (April 3, 2025) – Eid celebrations turned tragic as three separate incidents claimed lives in different areas. A man was shot dead, a teenage boy drowned while swimming in the Jhelum River, and a four-year-old girl lost her life after choking on a marble.
According to details, on the first day of Eid, Muhammad Zubair from the village of Rameal was fatally shot on GT Road. Meanwhile, on the second day of Eid, 17-year-old Sajid, a resident of Band village, drowned in the Jhelum River while swimming with friends near Sargaran. Sajid, a ninth-grade student and son of Raja Faisal, went missing in the water. Rescue teams later recovered his body, and he was laid to rest in his native village, where a large number of people attended his funeral in grief.
In another heartbreaking incident, four-year-old Zainab from the village of Bhora accidentally swallowed a marble while playing. The object got stuck in her throat, and she was rushed to THQ Hospital Kallar Syedan. Medical officer on duty successfully removed the marble and stabilized her breathing, but due to further complications, she was referred to Rawalpindi for advanced treatment. Unfortunately, she passed away 12 hours later.
Dr. Khalida Parveen, MS of Kallar Syedan Hospital, stated that Zainab’s life might have been saved if her parents had brought her directly to THQ Hospital instead of delaying treatment by visiting private hospitals.
کلر سیداں: عید الفطر کی تقریبات، مساجد میں نمازعید کے بڑے اجتماعات، ملک و عالم کی خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں
Kallar Syedan: Eid Celebrations Marked by Religious Fervor, Large Gatherings Across the Region
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔03,اپریل، 2025ء) –کلرسیداں و گردونواح میں عید الفطر پورے مذہبی جوش و خروش سے منائی گئی شوال کے چاند کے نظر انے کے ساتھ ہی لوگ بڑی تعداد میں اپنے اپنے گاوں کی مساجد میں پہنچ گئے جہاں سے معتکف حضرات کو جلوسوں کی شکل میں اپنے اپنے گھروں میں پہنچایا گیا سابق سٹی ناظم کلرسیداں شیخ حسن ریاض،الخدمت فاؤنڈیشن تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد توقیر اعوان،جماعت اسلامی کے رہنما چوہدری ابرار حسین بھی معتکف حضرات میں شامل تھے ادہر سینکڑوں مساجد میں نمازعید کے بڑے اجتماعات ہوئے جن میں لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی کلرسیداں شہر میں جامعہ مسجد نور،جامعہ مسجد فیضان مدینہ،جامعہ مسجد شیخاں،جامعہ مسجد سیداں،جامعہ غوثیہ معصومیہ،جامعہ مسجد نوشاہی،جامعہ مسجد اقصی میں بڑے اجتماعات ہوئے اس کے علاوہ چوک پنڈوری،شاہ باغ،نوتھیہ،چھپری اکو،ڈیرہ خالصہ،ہیرگراٹہ سیداں،چنام،بشندوٹ،اراضی،سروہا،چکمرزا،کنوہا،چوآخالصہ،منیاندہ،امچھوہا،شاہ خاکی،سموٹ، دوبیرن کلاں،دھمالی، سکوٹ،باغجمیری، بھلاکھر،سکرانہ،بناہل میں بھی نماز عید کے اجتماعات ہوئے جس میں فلطسین،کشمیر کی آزادی اور ملک کی ترقی خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
Supreme Court Judge and Islamabad High Court Judge Spend Eid with Family, Visit Graves of Elders
کلر سیداں: عدالت عظمیٰ کے جسٹس سردار طارق مسعود اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے عید اپنے خاندان کے افراد کے ساتھ سروہا میں گزاری، بزرگوں کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔03,اپریل، 2025ء) –عدالت عظمی کے جسٹس سردار طارق مسعود اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجازاسحاق نے عید کلرسیداں شہر کے موضع سروہا میں اپنی فیملی اور خاندان کے افراد کے ساتھ گزاری اور بزرگوں کی قبروں پر فاتحہ پڑھی۔
Kallar Syedan: Multiple Thefts During Eid Holidays, Hundreds of Thousands in Cash and Goods Stolen
کلر سیداں: عید کی تعطیلات کے دوران متعدد چوری کی وارداتیں، لاکھوں روپے کی نقدی اور سامان چوری
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔03,اپریل، 2025ء) –کلر سیداں اور چوکپنڈوری میں عید کی چھٹیوں کے دوران چوری کی متعدد وارداتوں میں لاکھوں روپے کی نقدی اور سامان سمیٹ لیا گیا ہے۔وقار احمد سکنہ پہر حالی نے تحریری درخواست میں بتایا کہ اس نے گوجرخان روڈ کلر سیداں میں کریانہ کی دکان رکھی ہوئی ہے جہاں سے رات کی تاریکی میں نامعلوم ملزمان نے اس کی دکان کے تالے کاٹ کر ایک لاکھ تیس ہزار روپے کی نقدی اور دیگر سامان چوری کر لیا۔شاہ باغ میں اہل خانہ کی عدم موجودگی کا فاہدہ اٹھاتے ہوئے نامعلوم ملزمان نے گھر میں داخل ہو کر ایک عدد موٹر سائیکل،سولر بیٹری اور ہزاروں روپے کی نقدی سمیٹ لی۔نئی آبادی چوکپنڈوری میں خالد نامی شخص کے گھر سے چھ تولے وزنی طلائی زیورات،چار لاکھ روپے کی نقدی،سلنڈر،یوپی ایس بیٹری اور دیگر سامان چوری کر لیا گیا ہے۔ مغل بازار کلر سیداں میں بھی برتنوں کی دکان کے تالے توڑے گئے مگر وہاں سے نقدی نہ ملنے کی وجہ سے چوروں کو خالی ہاتھ لوٹنا پڑا۔
News in brief;
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔03,اپریل، 2025ء) –مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد،راجہ ندیم احمد،چوہدری فیصل حفیظ،چوہدرہ خضران لطیف،شیخ شعور قدوس،شیخ سلیمان شمسی،چوہدری کامران عزیز ایڈووکیٹ،شیخ دانش لیاقت،شیخ ذین اخلاق،چوہدری نعیم بنارس،چوہدری شاہد گجر،چوہدری کاشف محمود،شاہدجمیل عباسی،شیخ عبدالہادی، چوہدری خومید اخلاق، چوہدری وقاص گجر،چیف مہربان خان،ماسٹر راجہ ساجد،نمبردار عصمت اللہ،محمد یونس بھٹی و دیگر نے گھوڑا گلی جا کر رکن قومی اسمبلی راجہ اسامہ سرور سے ملاقات کی اور انہیں عمرے کی ادائیگی پر مبارکباد دی۔
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔03,اپریل، 2025ء) –مسلم لیگ ن کلرسیداں کے وفد نے مٹور جا کر رکن صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد سے ملاقات کی اور انہیں عید کی مبارکباد دی،وفد میں صوبیدار غلام ربانی،عابد زاہدی،ملک زبیر احمد، جنید بھٹی،حاجی محمد اسحاق،چوہدری توقیر اسلم،شیخ حسن سرائیکی بھی شامل تھے۔