مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،3اپریل2025) عید کے دوسرے دن دوستوں کے نہانے کے لیے جانے والا یوسی لہڑی کا 9کلاس کا طالب علم دریائے جہلم میں ڈوب گیا،ریسکیو1122کہوٹہ کے عملے نے ڈیڈھ باڈی 17گھنٹوں کے بعد نکالی گئی،تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل لہڑی کے علاقہ بند کے رہائشی راجہ فیصل کا جوانسالہ راجہ ساجد المعروف ساجی کلاس 9Thکلاس کا طالب علم تھا اورتین پیپر دے چکا تھا،عید کے دوسرے دن اپنے علاقے کے رہائشی دوستوں، عزیزوں کے ہمراہ سالگراں کے مقام پر دریائے جہلم میں نہانے کے لیے گیا تو وہ نہاتے ہوئے دریا کی بے رحم موجوں میں بہ گیا ریسکیو 1122کہوٹہ کے عملے اور مقامی افراد نے نعش ڈھونڈنے کے لیے بڑھی جہد وجہد کی عید کے دوسرے دن سہ پہر تقریبا3بجے ڈوبنے والے نوجوان کو 17گھنٹوں کے بعد نعش دو دن صبح تقریبا8بجے نکال لیا گیا ریسکیو1122کہوٹہ کے عملے نے نعش کو ورثاء کے حوالے کر دیا جہاں مرحوم کی نمازے جنازہ گذشتہ شام پانچ بجے ان کے آبائی گاؤں نارہ بند میں ادا کیا گیا نمازے جنازہ میں سیاسی،سماجی اور مذہبی شخصیات سمیت بڑھی تعداد میں اہلیان علاقہ نے شرکت کی،نوجوان کی موت پر ہر ایک آنکھ آشکبار تھی۔
Kahuta (Pothwar.com – Kabir Ahmed Janjua, April 3, 2025) – A tragic incident took place on the second day of Eid when a 9th-grade student, Raja Sajid, drowned while bathing in the Jhelum River at Salgran. The student, a resident of Band in UC Lehri, had gone to the river with friends and relatives when he was swept away by the strong currents.
Rescue 1122 Kahuta, along with local volunteers, conducted an extensive search operation. After 17 hours of relentless efforts, the body was finally recovered the following morning around 8 AM. The deceased was handed over to his grieving family, and his funeral was held in his ancestral village, Nara Band, at 5 PM. A large number of people, including political, social, and religious figures, attended the funeral.
The tragic loss of the young student left the entire community in mourning, with teary eyes bidding him a sorrowful farewell.
عید کی خوشیاں غم میں بدل گئیں، کہوٹہ میں فائرنگ سے دو افراد قتل
Eid Joy Turns to Tragedy: Two Killed in Firing Incidents in Kahuta
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،3اپریل2025) عید کی خوشیاں غم میں تبدیل،عید کے دن کہوٹہ کے علاقہ کھڈیوں اور نلہ مواڑہ میں قتل کی وارداتیں،کہوٹہ کے علاقہ کھڈیوٹ میں فائرینگ کر کے19سالہ جوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ یوسی مواڑہ کے علاقہ نلہ میں فائرینگ کر کے سعید خان کو قتل کر دیا،پوسٹ مارٹم کے بعد نعشیں ورثا کے حوالے کر دی گی نمازے جنازہ میں بڑھی تعداد اہلیان علاقہ کی شرکت، تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ کہوٹہ کی حدود میں قتل کی دو لرزا خیز واردات۔عید کے دن تھانہ کہوٹہ کے علاقہ کھڈیوٹ میں 19سالہ نوجوان سفیان سعید کونا معلوم شخص نے گولی مار کر قتل کر دیا گیا جبکہ کہوٹہ کے علاقہ نالہ مسلمانا (یونین کونسل مواڑہ) میں سعید خان عید کی نماز اداکرنے کے بعد گھر واپس جار ہاتھا کہ نامعلوم شخص نے گولی مار کر قتل کر دیا۔ قتل کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ سید ذکاء الحسن نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اورنعشوں کو تحویل میں لیکر تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ منتقل کیا گیا۔جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔
Eid-ul-Fitr Celebrated with Religious Zeal in Kahuta and Dera Mushtaq Shah City
کہوٹہ اور ڈیرہ مشتاق شاہ سٹی میں عید الفطر مذہبی جوش و خروش سے منائی گئی
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،3اپریل2025) ملک کے دیگر شہروں کی طرع کہوٹہ اورڈیرہ مشتا ق شاہ سٹی کے گرد ونواح میں عید الفطر مذہبی جو ش و خروش کے ساتھ منائی گئی،عید کے موقع پرنماز عید الفطر کے بڑھے بڑھے اجتماع ہو ئے صفائی کے بہترین انتظامات تھے جبکہ پولیس تھانہ کہوٹہ،سٹی ٹریفک پولیس کہوٹہ اور سول ڈیفنس کہوٹہ کے اہلکاروں نے اپنی ڈیوٹیاں احسن طریقے سے سرانجام دیں جبکہ ڈیرہ مشتا ق شاہ سٹی میں عید الفطر انتہائی عقیدت واحترام کے منائی گئی، مشتا ق شاہ سٹی کے گرد و نواح کے گاؤں کی مساجد، اما م بارہ گاہوں اور عید گاہوں میں عید الفطر کے بڑھے بڑھے اجتماع ہوئے جس میں علاقے بھر کی شخصیات نے شرکت کی، ایک دوسرے سے گلے ملے خوشی کا اظہار کیا، کھرانگ سیداں ڈیرہ مشتا ق شاہ کی امام بارگاہ میں بھی عید الفطر کا اجتماع ہوا جبکہ ڈیرہ مشتا ق شاہ سٹی کے گرد و نواح گاؤں پیکاں، کلاہنہ،سیری،ساعی، بملوٹ، دکھالی، لونہ اور دیگر علاقوں کی بھی مساجد اور عیدگاہوں میں عید الفطر کے بڑھے بڑھے اجتماع ہوئے اور ملکی سلامتی، امن و امان اور فلسطین غزہ مسلمانوں کے لیے خصوصی دعا ہیں کی گئی۔
Renowned Political Figure Raja Nadeem Ahmed Returns Home After Performing Umrah
کہوٹہ کی معروف سیاسی شخصیت راجہ ندیم احمد عمرہ ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،3اپریل2025) کہوٹہ کے علاقہ جباں راجگان کے رہائشی معروف سیاسی شخصیت راجہ ندیم احمد عمرئے کی ادائیگی کے بعد وطن پہنچ آگے، دوستوں عزیزوں نے اہرپورٹ پر استقبال کیا جبکہ راجہ ندیم احمد عمرئے کی ادائیگی پر مسلم لیگ ن کے ایم پی اے راجہ صغیر احمد، یوسی ہوتھلہ کی بزرگ سیاسی شخصیت راجہ مدد حسین، پولیس تھانہ کہوٹہ کے SHO تھانہ کہوٹہ سید ذکاء شاہ، سہیل کیانی، یاسر، چوہدری قاسم سمیت دیگر پولیس ملازمین کے علاوہ ملک حبیب آف بھون، ملک عاصم حبیب آف بھون،ملک فدا اعوان بھون، فرمان اللہ بنگش، سکندر خان،تحسین ستی، ملک وقاص، سردار فیاض، راجہ راشد اور طیب ستی، چوہدری ناصر ایڈووکیٹ، چوہدری ظہیر، چوہدری شعیب، چوہدری یاسر آف عثمان پور سمیت بڑھی تعداد میں معززین علاقہ نے ان کے گھر جا کر ان سے ملاقات کی اور عمرئے کی ادائیگی پر مبارکباد پیش کی اس موقع پر راجہ ندیم احمد نے آب زم زم اور مدینے پاک کی کھجوریں بھی پیش کیں۔