02 April 2025DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: Proposal for Railway Improvements for Pothwar Region
کلر سیداں: پوٹھوار ریجن کے لیے ریلوے بہتری کی تجاویز پیش

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔02,اپریل، 2025ء) –کلرسیداں کے صحافی اکرام الحق قریشی نے سابق رکن پنجاب اسمبلی محمود شوکت بھٹی کے ذریعے ریلوے کے متعلقہ پوٹھوہار کے لوگوں کے لیئے مختلف تجاویز وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی تک پہنچا دیں جن میں راولپنڈی سے کراچی براستہ فیصل اباد چلنے والی ملک کی دوسری بڑی تیز رفتار ٹرین سرسید ایکسپریس کی بحالی کے علاوہ لالہ موسی سے کراچی چلنے والی ملت ایکسپریس کے روٹ میں راولپنڈی تک اضافے کے ساتھ ساتھ ایک ٹرین راولپنڈی سے کراچی براستہ لاہور،قصور،پاک پتن،میلسی،وہاڑی سمہ سٹہ سکھر حیدر اباد چلانے جی بھی تجاویز دی ہیں وفاقی وزیر محمد حنیف عباسی نے تمام تجاویز کا سنجیدگی سے جائزہ لینے کی یقین دھانی کروائی ہے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi – April 2, 2025):
Prominent journalist Ikram-ul-Haq Qureshi has conveyed several railway improvement proposals for the Pothwar region to Federal Minister for Railways, Muhammad Hanif Abbasi, through former Punjab Assembly member Mahmood Shaukat Bhatti.
The proposals include the restoration of the Sir Syed Express, Pakistan’s second-fastest train, which runs from Rawalpindi to Karachi via Faisalabad. Additionally, he suggested extending the route of the Millat Express, which currently operates from Lalamusa to Karachi, to include Rawalpindi. Another key recommendation was to introduce a new train service from Rawalpindi to Karachi via Lahore, Kasur, Pakpattan, Mailsi, Vehari, Samasatta, Sukkur, and Hyderabad.
Federal Minister Muhammad Hanif Abbasi assured that all proposals would be reviewed seriously, raising hopes for improved railway connectivity in the region.
دبئی میں سُپر 5 شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ کا آغاز، کلر سیداں کے طیب رشید کی شاندار آمد
Super 5 Shooting Volleyball Tournament Kicks Off in Dubai, Kallar Syedan’s Tayyab Rasheed Welcomed Enthusiastically
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔02,اپریل، 2025ء) –سُپر 5 شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ بن غاطی گراؤنڈ دبئی میں شروع،ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے کلرسیداں کے نواحی گاؤں سرصوبہ شاہ کے معروف کھلاڑی طیب رشید دبئی پہنچ گئے۔جہاں ان کے مداحوں نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔
Chairman Press Club Kallar Syedan Hosts Iftar Dinner on Son’s Aqiqah and Paris Wedding Hall Inauguration
پریس کلب کلر سیداں کے چیئرمین دلنواز فیصل کا فرزند کے عقیقہ اور پیرس شادی ہال کی افتتاحی تقریب پر افطار ڈنر کا اہتمام
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔02,اپریل، 2025ء) –پریس کلب کلرسیداں کے چئیرمین دلنواز فیصل نے اپنے فرزند محمد حمزہ خان کے عقیقہ کی رسم اور پیرس شادی ھال کی نئی انتظامیہ کے ساتھ افتتاحی تقریب کے موقع پر افطار ڈنر کا اہتمام کیا جس میں پاکستان فلمز سینسر بورڈ کے رکن محمد ظریف راجا، پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ،راجہ ندیم احمد، انجینیر راجہ نزاکت حسین،شیخ تیمور قدوس۔شیخ خورشید احمد،سید راحت علی شاہ،عابد حسین زاہدی، چوہدری مجید اشرف،شیخ توقیر احمد، راجہ جبران صفدر کیانی، چوہدری عاصم گجر،چوہدری توقیراسلم،شیخ حسن سرائیکی،حاجی خورشید احمد،حاجی فرحت نواز اور دیگر نے شرکت کی۔
Eid-ul-Fitr Celebrated with Religious Zeal in Kallar Syedan and Surrounding Areas
کلر سیداں اور گردونواح میں عید الفطر مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔02,اپریل، 2025ء) –کلرسیداں و گردونواح میں عید الفطر پورے مذہبی جوش و خروش سے منائی گئی شوال کے چاند کے نظر انے کے ساتھ ہی لوگ بڑی تعداد میں اپنے اپنے گاوں کی مساجد میں پہنچ گئے جہاں سے معتکف حضرات کو جلوسوں کی شکل میں اپنے اپنے گھروں میں پہنچایا گیا سابق سٹی ناظم کلرسیداں شیخ حسن ریاض،الخدمت فاؤنڈیشن تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد توقیر اعوان،جماعت اسلامی کے رہنما چوہدری ابرار حسین بھی معتکف حضرات میں شامل تھے ادہر سینکڑوں مساجد میں نمازعید کے بڑے اجتماعات ہوئے جن میں لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی کلرسیداں شہر میں جامعہ مسجد نور،جامعہ مسجد فیضان مدینہ،جامعہ مسجد شیخاں،جامعہ مسجد سیداں،جامعہ غوثیہ معصومیہ،جامعہ مسجد نوشاہی،جامعہ مسجد اقصی میں بڑے اجتماعات ہوئے اس کے علاوہ چوک پنڈوری،شاہ باغ،نوتھیہ،چھپری اکو،ڈیرہ خالصہ،ہیرگراٹہ سیداں،چنام،بشندوٹ،اراضی،سروہا،چکمرزا،کنوہا،چوآخالصہ،منیاندہ،امچھوہا،شاہ خاکی،سموٹ، دوبیرن کلاں،دھمالی، سکوٹ،باغجمیری،بھلاکھر،سکرانہ،بناہل میں بھی نماز عید کے اجتماعات ہوئے جس میں فلطسین،کشمیر کی آزادی اور ملک کی ترقی خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
17-Year-Old Sajid Drowns in River Jhelum While Swimming with Friends
ساجد دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔02,اپریل، 2025ء) –17 سالہ ساجد دوستوں کے ہمراہ دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں ہو گیا راجہ ساجد یوسی لہڑی کے گاؤں بند کے راجہ فیصل کا فرزند تھا اور کلاس نہم کا طالب علم تھا یہ رشتہ داروں اور دوستوں کے ہمراہ نہانے کے لیئے سالگراں گیا اور دیگر کے ہمراہ دریا جہلم میں نہاتے ہوئے ڈوب کر لاپتہ ہو گیا راولپنڈی سے غوطہ خوروں کی ٹیمیں اس کی تلاش میں مصروف ہیں۔
Multiple Thefts in Kallar Syedan and Chowk Pindori During Eid Holidays, Cash and Valuables Stolen
کلر سیداں اور چوکپنڈوری میں عید کی چھٹیوں کے دوران متعدد چوری کی وارداتیں، لاکھوں کی نقدی اور قیمتی سامان لوٹ لیا گیا
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔02,اپریل، 2025ء) – کلر سیداں اور چوکپنڈوری میں عید کی چھٹیوں کے دوران چوری کی متعدد وارداتوں میں لاکھوں روپے کی نقدی اور سامان لوٹ لیا گیا۔وقار احمد سکنہ پہر حالی نے تحریری درخواست میں بتایا کہ اس نے گوجرخان روڈ کلر سیداں میں کریانہ کی دکان رکھی ہوئی ہے جہاں سے رات کی تاریکی میں نامعلوم ملزمان نے اس کی دکان کے تالے کاٹ کر ایک لاکھ تیس ہزار روپے کی نقدی اور دیگر سامان چوری کر لیا۔شاہ باغ میں اہل خانہ کی عدم موجودگی کا فاہدہ اٹھاتے ہوئے نامعلوم ملزمان نے گھر میں داخل ہو کر ایک عدد موٹر سائیکل،سولر بیٹری اور ہزاروں روپے کی نقدی سمیٹ لی۔نئی آبادی چوکپنڈوری میں خالد نامی شخص کے گھر سے چھ تولے وزنی طلائی زیورات،چار لاکھ روپے کی نقدی،سلنڈر،یوپی ایس بیٹری اور دیگر سامان چوری کر لیا گیا ہے۔ مغل بازار کلر سیداں میں بھی برتنوں کی دکان کے تالے توڑے گئے مگر وہاں سے نقدی نہ ملنے کی وجہ سے چوروں کو خالی ہاتھ لوٹنا پڑا۔