30 March 2025DailyNewsHeadlinePothwar.comRawat

Rawat Police Arrest Two Suspects for Blackmail and Car Theft; Stolen Vehicle and Cash Recovered

روات پولیس کی کاروائی،شہریوں کو بلیک میل کر کے کار اور رقم ہتھیانے والے 02 ملزمان گرفتار

روات (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی – 30, مارچ، 2025) – روات پولیس کی کاروائی،شہریوں کو بلیک میل کر کے کار اور رقم ہتھیانے والے 02 ملزمان گرفتار،چھینی گئی الٹو کار اور رقم 7 ہزار روپے برآمد،گرفتار ملزمان کی شناخت محمد شاہد اور زاہد کے نام سے ہوئی،ملزمان نے خاتون سمیت 3 افراد کی ویڈیو بنائی اور بلیک میل کرتے رہے،متاثرہ افراد روات کے علاقہ میں موجود تھے کہ ملزمان زبردستی انہیں ساتھ لے گئے اور ویڈیو بنا کر بلیک کیا،ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Rawat (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi – March 30, 2025) – Rawat police have arrested two suspects involved in blackmailing citizens and forcibly seizing their car and money. The arrested individuals, identified as Muhammad Shahid and Zahid, had been blackmailing victims after recording a video of them, including a woman.

According to police reports, the suspects forcibly took three individuals with them in the Rawat area, filmed them, and then used the footage to extort money. The police successfully recovered a stolen Alto car and PKR 7,000 in cash. Further raids are being conducted to arrest the accomplices of the detained suspects.

عید الفطر کے لیے راولپنڈی پولیس کے فول پروف سیکیورٹی انتظامات، 5000 سے زائد اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے

Rawalpindi Police Ensure Foolproof Security for Eid-ul-Fitr with Over 5,000 Officers on Duty

روات (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی – 30, مارچ، 2025) –عید الفطر کے موقع پر راولپنڈی پولیس کے موثر سیکورٹی انتظامات، راولپنڈی پولیس کے 5000 سے زائد افسران ڈیوٹی سرانجام دیں گے،700 سے زائد مساجد، امام بارگاہوں اور کھلے مقامات پر عید کے اجتماعات کے لیے خصوصی سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں ,عیدکے دنوں میں شہر بھر میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کے 600 سے زائد افسران ٹریفک ڈیوٹی سرانجام دیں گے,ون ویلنگ کی روک تھام کے لیے ٹریفک پولیس کی خصوصی پکٹس لگائی گئی ہیں،پبلک مقامات، پارکس اور قبرستانوں کی سیکورٹی پر 600 سے زائد پولیس افسران تعینات کیے گئے ہیں،چاند رات پر شرپسند اور جرائم پیشہ عناصر کی روک تھام کے لیے 30 خصوصی پکٹس قائم کی ہیں، خصوصی پکٹس پر 400 سے زائد افسران ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے،ایلیٹ فورس، لیڈیز پولیس، ڈولفن فورس اور محافظ سکواڈ بھی فرائض سرانجام دیں گے،چاند رات اور عیدالفطر کے موقع پر تھانوں کی موبائلز اور موٹر سائیکل سکواڈ علاقہ میں خصوصی گشت کے فرائض سرانجام دیں گے، عید الفطر کے موقع پر فوک پروف سیکورٹی انتظامات کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے،شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے جسے یقینی بنایا جائے گا، سی پی او سید خالد ہمدانی

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button