29 March 2025DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Two Theft Incidents Reported at a School and Masjid

کلر سیداں؛ سکول اور مسجد میں چوری کی دو وارداتیں رپورٹ

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔29,مارچ، 2025ء) –کلرسیداں میں چوری کی دو وارداتیں،ہیڈ مسٹریس گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نلہ مسلمانان جنوبی طاہرہ صدیقی نے مقدمہ درج کروایا کہ چوکیدار نے اطلاع دی کہ جب وہ سکول میں داخل ہوا تو دیکھا گیٹ پر تالا لگا ہوا تھا گیلری کے دروازے کا تالا کھولنے کی کوشش کی تو تالا تبدیل پایا گیا۔ جس پر میں اپنے سٹاف کے ہمراہ فوری طور پر سکول پہنچ گئی اور سکول کے اندر داخل ہو کر جائزہ لیا تو رجسٹر حاضری سٹاف غائب تھا۔ مزید ریکارڈ چیک کرنے پر پتہ چلا کہ پی ٹی ایف رجسٹر اور این ایس بی کی چیک بکس اپنی جگہ پر موجود نہ تھیں اس کے بعد میں نے ڈی ای او (ایس سی) کو کال کر کے تمام تر صورتحال سے آگاہ کیا اور 15 پر اطلاع کر دی۔ دریں اثنا کلرسیداں میں ایک دکان کے تالے توڑ کر نامعلوم ملزمان نے دکان میں رکھے گئے مسجد کے تین عدد چندہ بکس لے اڑے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi – March 29, 2025) – Two theft incidents have been reported in Kallar Syedan.

In the first incident, Headmistress Tahira Siddiqui of Government Girls High School Nala Muslimana South filed a complaint stating that the school’s security guard informed her about a break-in. Upon entering the school, she noticed that the main gate was locked, but the gallery door lock had been replaced. Upon further inspection, it was discovered that the staff attendance register was missing. Additionally, the PTF register and the NSB checkbooks were also found missing. She immediately informed the District Education Officer (SC) and reported the incident to the police helpline (15).

In the second incident, unknown culprits broke the locks of a shop in Kallar Syedan and stole three charity boxes belonging to a mosque. Police have started investigations into both cases.

کلر سیداں؛ مرغی کا گوشت سرکاری نرخ سے 150 روپے مہنگا، انتظامیہ خاموش تماشائی

Kallar Syedan: Chicken Meat Sold at Rs. 150 Above Official Rate, Authorities Remain Silent

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔29,مارچ، 2025ء) –کلرسیداں میں مرغی کا گوشت مارکیٹ کمیٹی کے جاری نرخ نامے سے ڈیڑھ سو روپے کلو زائد فروخت ہو رھا یے انتظامیہ کاروائی کی بجائے تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے سرکاری نرخناموں میں کسی بھی بازار میں اشیائے روزمرہ دستیاب نہیں رمضان بازار ہو یا سہولت بازار تمام بازاروں میں اشیائے روزمرہ سرکاری نرخوں سے زائد پر فروخت ہو رہی ہیں دلچسپ بات یہ ہے کہ ان دونوں بازاروں میں سرکاری اہلکاروں کی مانیٹرنگ ٹیمیں بھی وہاں بیٹھی ہوتی ہے جو ناجائز منافع خوروں کی سہولت کاری میں مصروف دکھائی دیتی ہیں جبکہ مارکیٹ میں مرغی کا گوشت ساڑھے سات سو روپے کلو فروخت ہو رھا ہے جبکہ سرکاری نرخ 597 روپے کلو ہیں ڈیڑھ سو روپے فی کلو اضافی مرغی کا گوشت فروخت ہو رھا ہے جس میں عید سے قبل مزید اضافے کا امکان ہے مگر انتظامیہ کی کسی شعبے میں کوئی کارکردگی سرے ہی نظر نہیں آتی

Kallar Syedan: Rally Held to Express Solidarity with Palestinians After Friday Prayers

کلر سیداں: فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے بعد نماز جمعہ ریلی نکالی گئی

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔29,مارچ، 2025ء) –فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیئے بعد نماز جمعہ جامعہ مسجد فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہ چوآخالصہ سے ریلی نکالی گئی جس میں شہریوں دوکانداروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی شرکا ریلی نے فلسطین اور کشمیریوں کے حق میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے وہ نعرے بازی کرتے ہوئے لاری اڈہ پہنچے جہاں مولانا سید محمد رسول نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے دشمن ہر روز فلسطین اور غزہ پر بمباری کرکے بے گناہ لوگوں کو شہید کر رھا ہے عالمی منصف اور پوری دنیا کے ساتھ ساتھ مسلم امہ بھی تماشائی بنی ہوئی ہے انسانیت سسک رہی ہے ہر روز معصوم بچوں نوجوانوں خواتین کو بے دردی سے قتل کیا جا رہا ہے عالمی امن کے داعی لوگ اس بدترین ظلم و بربریت پر لب کشائی کرنے کو تیار نہیں انہوں نے پاکستان سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ زبانی نہیں اس بابت عملی اقدامات اٹھائے انہوں نے پارہ چنار میں راستوں کی بندش کو حکومت کی بدترین ناکامی پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر سمت تاریکیوں اور مایوسیوں میں مسلسل اضافہ ہو رھا ہے امن کے قیام میں کوئی بھی سنجیدہ دکھائی نہیں دیتا اس کے بعد شرکا پرامن طور پر منتشر ہو گئے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button