29 March 2025DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Surge of Professional Beggars in Kahuta During Last Ashra of Ramadan

کہوٹہ: رمضان کے آخری عشرے میں پیشہ ور بھکاریوں کی یلغار

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،29مارچ2025)
رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں پیشہ ور بھکاریوں کی یلغار نے کہوٹہ شہر کا رخ کر لیا بھکاریوں کی تعداد میں زبردست اضافہ سے شہریوں کا جینا دو بھر ہو گیا ہر چوک چوراہوں بازاروں گلیوں محلوں میں بھکاری دندناتے پھر رہے ہیں اور شہریوں کی ناک میں دم کر رکھا ہے روزہ داروں کو خریداری تک کرنے میں مشکل پیش آتی ہیں کہوٹہ میں بھکاریوں نے شہریوں کا جینا محال کر رکھا ہے پنجاب حکومت کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ دعوؤں کی حد تک محدود ہے پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف آپریشن کرنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے تاجروں اور دیگر شہریوں نے کہا کہ وہاڑی شہر کے معروف مقامات مساجد کے باہرپنجاڑ روڈ، چھنی بازار، بوہڑبازار تحصیل روڈ، جنرل بس اسٹینڈ اور پوش علاقے گدا گروں کی آماجگاہ بن چکے ہیں یہاں تک کہ کچہری میں بھی کئی گدا گر مختلف روپ دھار کر ہمدردیاں سمیٹتے ہیں۔

Mator (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua – March 29, 2025) – The influx of professional beggars has taken over Kahuta city during the last Ashra of Ramadan, making life difficult for residents. The number of beggars has drastically increased, causing inconvenience to the public in markets, streets, and residential areas.

Shoppers, especially fasting individuals, face trouble due to persistent begging at every corner. Despite directives from the Punjab government, the district administration has failed to take effective action against this rising issue.

Traders and residents have expressed their frustration, stating that well-known locations, including mosques, Panjgraar Road, Channi Bazaar, Bohar Bazaar, Tehsil Road, General Bus Stand, and upscale areas, have turned into hotspots for these beggars. Even the local courthouse sees individuals disguising themselves in different roles to gain sympathy and collect money.

Residents demand immediate action to control this growing problem.

گورنمنٹ بوائز ایلیمینٹری سکول علیوٹ میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات، طلبہ کی شاندار کارکردگی پر بھرپور داد

Annual Prize Distribution Ceremony Held at Government Boys Elementary School Aliot, Students Applauded for Outstanding Performance

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،29،مارچ2025)
کہوٹہ کے علاقہ علیوٹ کے گور نمنٹ بوائز ایلمینٹری سکول میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کی پر وقار تقریب،سابق ممبر ضلع کونسل چیئرمین راجہ عامر مظہر، ڈپٹی ڈی ای اومحمد عارف سمیت سکول کے اساتذہ، معززین علاقہ اور بچوں کے والدین کی بھر پور شرکت،سکول کے ہونہار طلبا و طالبات نے ملی، نغمیں، تقاریر اور ٹیبلو پیش کر کے حاضرین سے خوب داد وصول کی، تفصیل کے مطابق گذشتہ گور نمنٹ بوائز ایلمینٹری سکول علیوٹ یوسی ہوتھلہ میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کی ایک پر وقار تقریب کا اہتما م کیا گیا جس میں سابق ممبر ضلع کونسل راولپنڈی و چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ، محکمہ ایجوکیشن کہوٹہ کے ڈپٹی ڈی ای او محمد عارف،اے ای او محمد سہیل،ادارہ ہذاکے ہیڈسید شبیر حسین شاہ، معروف سماجی شخصیت ڈاکٹر محمد سعید،ٹھیکیدار راجہ طالب حسین،حاجی راجہ عبادت حسین، میڈم نگہت،ظہیر اقبال، محمد طارق، حافظ اکرام الحق،قمر نقاش، جنید جیلانی سمیت بڑھی تعداد معززین علاقہ اور بچوں کے والدین نے شرکت کی اس موقع پر سکول کے ہونہار طلبا و طالبات نے ملی، نغمیں، تقاریر اور ٹیبلو پیش کر کے حاضرین سے خوب داد وصول کی جبکہ مقررنین نے اپنے خطاب میں سکول کے اساتذہ اور طلبا و طالبات کی شاندار کارکر دگی کوشاندار الفاظ میں سراہا جبکہ سکولوں کے حوالے سے صوبائی حکومت کی علم دوست پالیسیوں کا سراہا اور عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں اور بچیوں کو گورنمنٹ کے سکولوں میں داخل کرایں جہاں فری کتابیں مہیا کیں جا تی ہیں اور فیس بھی صرف 20روپے ہے جو کہ نہ ہونے کے برابر ہے آخر میں پوزیشن ہولڈر بچوں اور بچیوں میں انعامات تقسیم کیے گے۔

Kahuta Becomes a Hub of Adulterated Milk Products, Authorities Remain Silent

کہوٹہ کیمیکل ملا دودھ کی آماجگاہ بن گیا، انتظامیہ خاموش

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،29مارچ2025)
کہوٹہ شہر کیمیکل ملا دودھ کی آماجگاہ بن گیا،کہوٹہ انتظامیہ نے عوام کی جان و مال سے کھیلنے کی کھلی چھٹی دے دی کوئی بھی پوچھنے والا نہیں ماہ رمضان میں بھی پیسے کے پجاری باز نہ آئے کیمکل ملا دودھ دہی مکھن دیسی گھی کی فروخت جاری محکمہ فوڈ سمیت انتظامیہ نے شیطان نما انسانوں کو کھلی چھٹی دے دی۔ جیب گرم کا کمال یا کوئی اور معاملہ شہری پریشان کہوٹہ شہر کے تمام بازاروں،گلی کوچوں میں جابجا کھلی دکانیں نہیں بلکہ موت کی برانچیں ہیں جو بچوں۔ بوڑھوں خواتین اور نوجوانوں کو موت کی ریل گاڑی پر سوار کرنے کے لئے بیٹھے ہوئے ہیں۔ ملاوٹ مافیا بے لگام، شہریوں کی زندگیاں خطرے میں: مقدس مہینے رمضان المبارک میں بھی منافع خور اور ملاوٹ مافیا باز نہ آیا شہر کے مختلف علاقوں میں ملاوٹ شدہ دودھ، دہی، مکھن اور دیسی گھی کھلے عام فروخت ہو رہا ہے۔ شہریوں کی صحت دا پر لگی ہوئی ہے، مگر متعلقہ انتظامیہ خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے اگر حکومت نے فوری اور مشر اقدامات نہ کیے تو صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے۔

Senior Lawyer Khawar Riaz Qadri Provides Financial Aid to Injured Laborer Under “Ehsaas-e-Insaniyat Program”

کہوٹہ: معروف قانون دان خاور ریاض قادری کی معذور مزدور کی مالی مدد، مخیر حضرات سے امداد کی اپیل

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،29مارچ2025)
رکشہ ایکسیڈنٹ میں ایک بازو اور دونوں ٹانگیں ٹوٹ جانے والے غریب مزدور شخص کے گھر کہوٹہ کے رہائشی معروف قانون دان خاور ریاض قادری سینئر ناہب صدر راولپنڈی بار کی آمد “احساس انسانیت پروگرام”کے تحت مالی مدد کی،مخیر حضرات اس شخص کی مدد کریں،تفصیل کے مطابق گذشتہ دنوں اسلوہا کے قریب ایک رکشہ برساتی نالے میں گر جانے سے 3افراد شدید زخمی ہو گے تھے ان میں ایک شخص بعد میں فوت ہو گیا تھا جبکہ دو شخص شدید زخمی ہیں ان میں فہیم نامی شخص جس ایک بازو اور دونو ں ٹانگیں ٹوٹ گی ہیں اور معذدر ہو کر رہ گیا ہے گذشتہ روز کہوٹہ کے رہائشی معروف قانون دان خاور ریاض قادری سینئر ناہب صدر راولپنڈی بار کی آمد “احساس انسانیت پروگرام”کے تحت مالی مدد کی اس موقع پر خاور ریاض قادری ایڈووکیٹ نے انتہائی دکھ و افسوس کے کہا کہ مجھے ان کی حالت دیکھ کر دلی دکھ ہوا ہے اللہ پاک کو صحت عطا فرماہیں انہوں نے کہ فہیم کے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں ان کے 3بھائی بھی معزو ر ہیں ان کی والدہ کی شوگر کی وجہ سے ٹانگ کاٹی گی اور وہ ذہنی معزور ہیں انہوں نے تمام مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ خدارہ ایسے افراد کی مالی مدد کر یں۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button