29 March 2025DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com

Gujar Khan Police Arrest Three Suspects Involved in House Robbery

گوجرخان پولیس کی کاروائی،چند روز قبل گھر میں ڈکیتی کی واردات کرنے والے 3 ملزمان گرفتار

گوجر خان (پوٹھوار ڈاٹ کام، 29 مارچ 2025) —گوجرخان پولیس کی کاروائی،چند روز قبل گھر میں ڈکیتی کی واردات کرنے والے 3 ملزمان گرفتار،
ملزمان سے 30 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے 11 تولے طلائی زیورات برآمد،ملزمان سے مسروقہ رقم2 لاکھ 80 ہزار روپے، موبائل فون اور اسلحہ بھی برآمد ہوا،گرفتار ملزمان کی شناخت عاطف، سعد اور جاوید کے ناموں سے ہوئی ہے،ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،ایس پی صدرشہریوں کی جان ومال کی حفاظت اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر

Gujar Khan (Pothwar.com, March 29, 2025) – In a successful operation, Gujar Khan police have arrested three suspects involved in a recent house robbery.

According to police officials, the arrested suspects were responsible for a burglary that took place a few days ago. The police recovered 11 tolas of gold jewellery worth over PKR 3 million, along with PKR 280,000 in stolen cash, mobile phones, and weapons from the accused.

The arrested individuals have been identified as Atif, Saad, and Javed. SP Saddar Muhammad Nabeel Khokhar stated that the suspects will be presented in court with solid evidence to ensure justice.

He further emphasized that ensuring the safety of citizens and their property remains the top priority, and all available resources are being utilized for this purpose.

گوجر خان: ایس ایس پی انوسٹیگیشن کی زیر صدارت کرائم میٹنگ، تھانہ گوجر خان اور دوہرے قتل کے جائے وقوعہ کا دورہ

Gujar Khan: SSP Investigation Chairs Crime Meeting, Visits Police Station and Double Murder Crime Scene

گوجر خان (پوٹھوار ڈاٹ کام، 29 مارچ 2025) —ایس ایس پی انوسٹیگیشن کی زیر صدارت ایس ڈی پی او آفس گوجرخان میں کرائم میٹنگ،تھانہ گوجرخان کا وزٹ اور گزشتہ روز ہونے والے دوہرے قتل کے جائے وقوعہ کا وزٹ،میٹنگ میں ڈی ایس پی گوجرخان سرکل، ایس ایچ اوز، انچارج ایچ آئی یو اور تفتیشی افسران کی شرکت،ایس ایس پی انوسٹیگیشن نے افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ضروری ہدایات دیں،زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد اصل حقائق کی روشنی میں یکسو کیا جائے،سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے،منشیات فروشوں اور اشتہاری مجرمان کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لائی جائے،عیدالفطر کے موقع پر بازاروں میں گشت بڑھائیں اور سنیپ چیکنگ کی جاۓ،ایس ایس پی انوسٹیگیشن ایس ایس پی انوسٹیگیشن نے تھانہ گوجر خان کے وزٹ کے دوران ریکارڈ تھانہ،حوالات تھانہ سمیت بلڈنگ تھانہ کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں، ایس ایس پی انوسٹیگیشن نے گزشتہ روز ہونے والے دوہرے قتل کے جائے وقوعہ کا بھی وزٹ کیا اور لواحقین سے ملاقات کی،ایس ڈی پی او گوجرخان کو اپنی زیر نگرانی مقدمہ کو اصل حقائق کی روشنی میں یکسو کرنے کی ہدایت دی،عوام الناس کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے جسے ہر صورت یقینی بنایا جائے گا،ایس ایس پی انوسٹیگیشن

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button