27 March 2025DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Traffic Ban in Kahuta City from 27th to 29th Ramadan for Security Measures

کہوٹہ: سیکیورٹی اقدامات کے تحت 27 سے 29 رمضان تک شہر میں ٹریفک بند رہے گی

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر ،27مارچ2025)— کہوٹہ شہر میں تین دن 27رمضان سے 29رمضان تک گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کا داخلہ کہوٹہ شہر میں بند رہے گا۔ سیکیورٹی اور ٹریفک پروگرام فائنل کر دیا گیا۔ مرکزی انجمن تاجران کہوٹہ کے سرپرست اعلیٰ حاجی ملک عبدالرؤف، ملک منیر اعوان اور حاجی غلام نبی جنرل سیکرٹری کی زیر قیادت کہوٹہ کے لیئے ٹریفک پلان کو حتمی شکل دے دی گئی۔ ڈی ایس پی کہوٹہ افضل لودھی کی زیر صدارت تھانہ کہوٹہ میں ہونے والے اجلاس میں، ڈی ایس پی ٹریفک خرم ستی، ایس ایچ او کہوٹہ سید ذکاء الحسن، ٹریفک انسپکٹر راجہ عمران، سرپرست اعلیٰ حاجی ملک عبدالرؤف، ملک منیر اعوان اور حاجی غلام نبی جنرل سیکرٹری، سیکرٹری اطلاعت راجہ شاہد اجمل، عمران گل کیانی، عثمان مغل، شیخ فارس، ایم ذرین اعوان، شیخ شکور رانا، حاجی ظہور، راجہ اخلاق (آفتاب بک ڈپو) نے شرکت کی۔ اجلاس میں ماہ صیام کے آخری ایام میں کہوٹہ شہر کے مین بازار میں ٹریفک داخلہ بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ جبکہ فیملی کو موٹر سائیکل پر جانے کی اجازت ہو گی۔ اس موقع پر تاجروں نے پولیس تھانہ کہوٹہ کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔ ڈی ایس پی کہوٹہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ ماہ صیام میں خریداری کے لیئے آنے والی خواتین کو سکیورٹی فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ اس دوران بازار میں پولیس گشت کو مزید بڑھا کر موتی بازار،بوہڑ بازار، قدیر بازار، مین بازار میں پولیس کے ساتھ میں خد ڈیوٹی پر موجود ہونگا۔ تاجر کسی بھی صورتحال میں فوری طور پر پولیس کو اطلاع کریں۔

Kahuta (Pothwar.com, Imran Zamir – March 27, 2025) – A security and traffic control plan has been finalized for Kahuta city, restricting the entry of vehicles and motorcycles from 27th to 29th Ramadan. However, families on motorcycles will be allowed.

The traffic plan was finalized under the leadership of Haji Malik Abdul Rauf, Malik Munir Awan, and General Secretary Haji Ghulam Nabi of the Central Traders Association of Kahuta. A meeting chaired by DSP Kahuta Afzal Lodhi was held at Kahuta Police Station, attended by DSP Traffic Khurram Satti, SHO Kahuta Syed Zaka ul Hassan, Traffic Inspector Raja Imran, and other key representatives of the traders’ community.

During the meeting, it was decided to block traffic entry into Kahuta’s main bazaar in the last days of Ramadan to facilitate shoppers and ensure security. Traders expressed their gratitude to Kahuta Police for their cooperation.

Speaking at the meeting, DSP Kahuta assured that women shoppers would be provided full security, and police patrolling in Moti Bazaar, Bohar Bazaar, Qadeer Bazaar, and Main Bazaar would be increased. He further stated that he would personally be on duty in the market during this period and urged traders to report any suspicious activity immediately.

کہوٹہ: میٹ دی پریس پروگرام میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں میں نوک جھونک

Kahuta: Heated Exchange Between PTI and PML-N Leaders During “Meet the Press” Program

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر ،27مارچ2025)— پریس کلب کہوٹہ کے پروگرام ”میٹ دی پریس“ میں صدر تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ عنائت اللہ ستی اورسٹی صدر کہوٹہ مسلم لیگ (ن) ڈاکٹر محمد عارف قریشی،راجہ سعید ایڈووکیٹ اور ممبر ہیلتھ کونسل کہوٹہ راجہ رفاقت جنجوعہ کے مابین نوک جونک۔ کہوٹہ کی پسماندگی کا ذمہ دار ایک دوسرے کو ٹھراتے رہے جبکہ اخباری نمائندوں اور ممبران پریس کلب نے واٹر سپلائی، صاف ستھراپنجاب،سٹریٹ لائٹس، ایجوکیشن،ہیلتھ سمیت دیگر مسائل کی نشاندہی کی۔ ڈاکٹر عارف قریشی اور راجہ رفاقت نے کہا کہ کہوٹہ میں مسلم لیگ (ن) کے میگا پراجیکٹس پر کام تیزی سے جاری ہے۔ تحصیل بھر میں مین شاہراہوں کی تعمیر جبکہ کہوٹہ ٹنگی روڈ اور دیگر سڑکوں کے لیئے فنڈز کی منظوری دے دی گئی ہے۔ ممبر قومی اسمبلی راجہ اسامہ سرور اور ایم پی اے راجہ صغیر احمد حلقہ کی تعمیر و ترقی کے لیئے دن رات کوشاں ہیں۔ تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ میں کروڑوں روپے کی گرانٹ سے نئے بلاک کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔ جبکہ صدر تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ عنائت اللہ ستی نے کہا کہ کہوٹہ میں ستھرا پنجاب پروگرام کا عملہ دوماہ کی تنخواہوں سے محروم ہے اور چوراہوں میں گندگی پھینک کر گزشتہ روز ملازمین عملہ صفائی نے روڈ بلاک کرکے تنخواہیں نہ ملنے پر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر ممتاز قانو ن دان راجہ سعید ایڈووکیٹ نے کہا کہ میں نے مسلم لیگ (ن) نہیں چھوڑی بلکہ جنرل سیکرٹری کہوٹہ سٹی کے عہدہ سے مستعفی ہوا ہوں۔ مسلم لیگ (ن) میں عام ورکر کی کوئی عزت نہیں۔ جس کی وجہ سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔

Renowned Lawyer Chaudhry Shamsuddin Passes Away; Funeral to Be Held Today in Kahuta

ممتاز قانون دان چوہدری شمس الدین انتقال کر گئے، نماز جنازہ آج کہوٹہ میں ادا کی جائے گی

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر ،27مارچ2025)— ممتاز قانون دان چوہدری نسیم الدین ایڈووکیٹ، چودہدری احتشام الدین، چوہدری نعیم الدین کے والد چوہدری شمس الدین وفات پا گئے۔ ان کی نمازجنازہ آج مورخہ 27مارچ بروز جمعرات دن گیارہ بجے قبرستا ن مہاجرین کہوٹہ شہر میں ادا کی جائے گی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button