مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،26مارچ2025) کہوٹہ میں وزیراعلیٰ پنجاب کا صاف ستھرا پروگرام ” آخری سانسیں لینے لگا “دو ماہ کی تنخواہیں نہ ملنے پرسینٹری ورکروں کا شہر بھر کا کچرا کلر چوک میں پھینک کر روڈ بلاک کر کے شدید احتجاج،عید سر پر ہے ہمیں دو ماہ سے تنخواہ نہیں ملی، بچے بھوک سے بلک رہے ہیں ٹھیکیدار روز لارے لگاتا ہے ہم کہاں جاہیں،ن لیگی رہنماؤں ڈاکٹر محمد عارف قریشی،رفاقت جنجوعہ،انور ستی کی کوششوں سے تنخواہ ملنے کا سلسلہ شروع ہوا جس پر کئی گھنٹوں کے بعد احتجاج ختم ہوا، تفصیل کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے پنجاب بھر کے شہروں اور گاؤں کو صاف ستھرا کرنے کے لیے(صاف ستھرا پنجاب پروگرام) متعارف کرایاجس کے تحت سینٹری ورکر وں ٹھیکیداروں کے انڈر کام کرنا ہوتا ہے کہوٹہ میں راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ انچارج کو ایم سی کہوٹہ کے چیف آفیسر نے کروڑوں روپے کے چیک بھی دے دیے تھے مگر چند ماہ کے بعد ہی نوبت ہڑتالوں پر آ گئی ہے گذشتہ روز راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کہوٹہ کے سینٹری ورکروں نے دو ماہ کی تنخواہیں نہ ملنے پرسینٹری ورکروں کا شہر بھر کا کچرا کلر چوک میں پھینک کر روڈ بلاک کر کے شدید احتجاج کیا ورکروں کا کہنا تھا کہ ہم بھی انسان ہیں ہماری بھی اولادیں ہیں زندہ رہنے کے لیے کھانا بھی کھانا ہوتا ہے اوپر سے عید سر پر ہے بچے کپڑے جوتوں کا تقاضا کر رہے ہیں دو ماہ سے زاہد عرصہ ہو گیا ہے ٹھیکیدار ہمیں روز کل کا کہ کر ٹرخا رہا ہے ورکروں کے احتجاج پر مسلم لیگی رہنماؤں ڈاکٹر محمد عارف قریشی سٹی صدر مسلم لیگ ن، رفاقت جنجوعہ صدر مسلم لیگ ن یو تھ ونگ تحصیل کہوٹہ،محمد انور ستی،حاجی محمد سلیم کی کوششوں سے حالات پر قابو پایا گیا۔
Mator (Pothwar.com Correspondent, Kabir Ahmed Janjua – March 26, 2025) – The Punjab Chief Minister’s “Saaf Sutra Punjab Program” in Kahuta is on the verge of collapse as sanitation workers have not received their salaries for two months. In a dramatic protest, the workers dumped garbage in Kallar Chowk, blocking the road and demanding immediate payment.
With Eid approaching, workers expressed their distress, stating that their children were suffering from hunger while the contractor continued to make false promises. “Where should we go? We haven’t been paid for two months. Our children are crying for food and clothes, and Eid is just around the corner,” one worker lamented.
The Punjab Cleanliness Program was launched to maintain sanitation in cities and villages across the province, with workers employed under contractors. Despite the Municipal Committee Kahuta (MC Kahuta) issuing multi-million rupee cheques to the Rawalpindi Waste Management authorities, the workers remained unpaid, leading to strikes and protests.
The situation was eventually brought under control after PML-N leaders, including Dr. Muhammad Arif Qureshi (City President PML-N), Rafaqat Janjua (President Youth Wing, Tehsil Kahuta), Muhammad Anwar Satti, and Haji Muhammad Saleem, intervened and ensured the initiation of salary payments. After several hours of protest, the workers dispersed.
The incident highlights serious administrative failures and financial mismanagement, raising concerns about the sustainability of the Saaf Sutra Punjab Program and the well-being of sanitation workers across the province.
PML-N UK Hosts Iftar Party in Bradford, Vows to Strengthen the Party Further
بریڈفورڈ میں مسلم لیگ ن برطانیہ کی افطار پارٹی، پارٹی کو مزید مستحکم کرنے کا عزم
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،26مارچ2025) مسلم لیگ ن برطانیہ کی طرف سے بریڈفورڈ انگلینڈ میں افطار پارٹی کا اہتمام،راجہ طاہر جنجوعہ سمیت بڑھی تعداد میں ن لیگی عہدیداروں، ورکروں اور کارکنوں کی شرکت،مسلم لیگ ن کو مزید مضبوط و منظم کرنے کا عزم تفصیل کے مطابق گذشتہ روزبریڈفورڈ انگلینڈ میں مسلم لیگ ن برطانیہ کی طرف سے افطار پارٹی کا اہتمام کیا جس میں مسلم لیگ ن یو کے کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات راجہ جاوید،ملک نعمان،طارق بٹ،ملک شاہد،شاہد مغل،گجر،راجہ طاہر اقبال جنجودعہ اور دیگر مسلم لیگ ن کے عہدیداروں اور ورکروں نے بھاری تعداد میں شرکت کی اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن کو پہلے سے زیادہ مضبوط و منظم کر نے کا عزم کیا گیا اور اپنے قائدین میاں محمد نواز شریف، میاں محمد شہبا شریف اور محترمہ مریم نواز کا پیغام گھر گھر پہنچانے کا عزم کیا گیا۔
Pakistan Day Celebrated at Pakistan Social Centre Sharjah with Iftar Dinner and Cake Cutting Ceremony
پاکستان سوشل سنٹر شارجہ میں یوم پاکستان کی تقریب، کیک کاٹا گیا اور افطار ڈنر کا اہتمام
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،26مارچ2025) یوم پاکستان کے حوالے سے پاکستان سوشل سنٹر شارجہ میں تقریب کا انعقاد، شرکاء کو افطار ڈنربھی کرایا گیا،سفیرپاکستان فیصل ترمذی،صدر مسلم لیگ ن ٹریڈر ونگ متحدہ عرب امارات عبدالمجید مغل، قونصلیٹ دبئی کے آفیسران سمیت بڑھی تعداد میں ن لیگی عہدیداروں، کارکنوں،ورکروں کی شرکت،23مارچ کا کیک بھی کاٹا گیا،تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل صدر شارجہ سنٹر خالد حسین چوھدری اور دیگر منتظمین کے زیر انتظام شارجہ میں یوم پاکستان کے حوالے سے پاکستان سوشل سنٹر شارجہ میں تقریب کا انعقادکیا جس میں سفیر پاکستان فیصل ترمذی،صدر مسلم لیگ ن ٹریڈر ونگ متحدہ عرب امارات عبدالمجید مغل، قونصلیٹ دبئی کے آفیسران سمیت بڑھی تعداد میں ن لیگی عہدیداروں، کارکنوں،ورکروں نے شرکت کی اس موقع پر یوم پاکستان کے حوالے کیک بھی کا ٹا گیا اور تمام شرکاء کے اعزاز میں پر تکلف افطار ڈنر کا بھی اہتمام کیا گیا