کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔25,مارچ، 2025ء) –ضلع راولپنڈی کے پٹواریوں نے اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ڈاکٹر ارسلان کے رویے کے خلاف ہڑتال کردی پیر کے روز ضلع راولپنڈی کی تمام تحصیلوں میں پٹواریوں کی ہڑتال کے باعث زمینوں کی خریدوفروخت اور فرد کا اجرا بند رھا انجمن پٹواریان تحصیل کلرسیداں کے صدر چوہدری تنویر اختر نے کہا کہ کلرسیداں کے پٹواری اپنی ضلعی تنظیم کے ساتھ ہیں ہڑتال غیر معینہ مدت تک ہے ہم سرکاری ملازم ہیں مگر اسسٹنٹ کمشنر ریونیو راولپنڈی کا پٹواریوں سے رویہ ناقابل برداشت اور غیر اخلاقی ہے حکومت قواعد بھی اس رویئے کی اجازت نہیں دیتے۔ان کے مطابق منگل کو بھی پٹواریوں کی ہڑتال جاری رہے گی۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi – March 25, 2025): Patwaris (land record officers) across Rawalpindi district have gone on strike against the alleged misconduct of Assistant Commissioner Revenue, Dr. Arslan.
On Monday, due to the strike in all tehsils of Rawalpindi, land transactions and the issuance of property records were completely halted. President of the Patwar Association, Kallar Syedan Tehsil, Chaudhry Tanveer Akhtar, stated that the local patwaris fully support their district organization.
He emphasized that the strike is indefinite, as the assistant commissioner’s behavior towards patwaris is deemed unacceptable and unethical. “We are government employees, but the way the Assistant Commissioner Revenue treats us is intolerable and against official protocols,” he added.
According to the Patwar Association, the strike will continue on Tuesday as well.
کلرسیداں میں انتظامیہ کی کارروائی، 4 غیر قانونی پیٹرول ایجنسیاں اور گیس سلنڈرز کی دکان سربمہر
Kallar Syedan Administration Seals 4 Illegal Petrol Agencies and a Gas Cylinder Shop
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔25,مارچ، 2025ء) – کلرسیداں انتظامیہ نے پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے چار عدد غیر قانونی پٹرول ایجنسیاں اور ایک گیس سلنڈرز کی شاپ کو سر بمہر کر دیا۔ گیس ایجنسی کا مالک گاڑیوں میں استعمال ہونے والے بڑے سلنڈروں میں ایل پی جی گیس منتقل کر رہا تھا جو انتہائی خطرناک ہے۔
Excise Department Seals Multiple Properties in Kallar Syedan Over Unpaid Commercial Taxes
کلرسیداں میں ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کی کارروائی، متعدد کمرشل پراپرٹیز سیل
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔25,مارچ، 2025ء) – ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی ریجن عمران اسلم کی ہدایت پر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر زون فور راولپنڈی عمر فاروق کی زیر نگرانی انسپکٹر کلر سیداں جاوید خان اور ساجد حسین انسپکٹر گوجرخان کے ہمراہ کلر سیداں میں کمرشل پراپرٹیز ٹیکس ادا نہ کرنے پر متعدد ٹیکس نادہندگان کی جائیدادیں سر بمہر کر دیں۔مظہر،ملک صفدر،عمر نصیر بھٹی اور دیگر نے شرکت کی۔
PPP Leader Naseer Akhtar Bhatti Hosts Iftar Dinner, Attended by Political and Social Figures
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نصیر اختر بھٹی کا افطار ڈنر، سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔25,مارچ، 2025ء) –پاکستان پیپلز پارٹی کلرسیداں سٹی کے جنرل سیکرٹری نصیراختر بھٹی نے اپنی رھائشگاک ڈہوک بھٹیاں میں افطار ڈنر دیا جس میں پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ،مسلم لیگ ن کلرسٹی کے جنرل سیکرٹری چوہدری زین العابدین عباس،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلرسٹی کے صدر شیخ حسن سرائیکی،حاجی شوکت علی،نوید اختر مغل،چوہدری توقیراسلم،سیٹھ عبدالرؤف،راجہ ظفر محمود،عاطف اعجاز بٹ،راجہ بشارت جنجوعہ،صوبیدار غلام ربانی،جنید بٹ،ناصر محمود،عمران مظہر،ملک صفدر،عمر نصیر بھٹی اور دیگر نے شرکت کی۔
Annual Prize Distribution Ceremony Held at Govt. Boys High School Sir Sooba Shah, Special Guests Attend
گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سرصوبہ شاہ میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات، مہمانانِ خصوصی کی شرکت
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔25,مارچ، 2025ء) –گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سرصوبہ شاہ میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد،بیرسٹر احمد صغیر راجہ اور محمد ظریف راجہ نےمیں بطور مہمانان خصوصی شرکت کی ،ڈاکٹر جہانگیر افضل ہاشمی سینئر ہیڈ ماسٹر ادارہ ہذا اور سٹاف نے تقریب میں آمد پر ان کا پر تپاک استقبال کیا بیرسٹر احمد صغیر راجہ،محمد ظریف راجہ اور ہیڈ ماسٹر ڈاکٹر جہانگیر افضل ہاشمی نے خطاب کیا اور طلبہ میں انعامات تقسیم کئے۔بیرسٹر احمد صغیر راجہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب نے تعلیم میں بہتری کے لئے متعدد منصوبے شروع کر رکھے ہیں سکول کو کسی قسم کا تعاون درکار ہو تو ہم حاضر ہیں۔ کمیونٹی کالج سر صوبہ شاہ کے پرنسپل راجہ حامد محمود نے سکول کے لئے دس ہزار روپے جبکہ ممتاز سماجی شخصیت ماسٹر طارق منہاس نے سکول کے لئے پچاس ہزار روپے عطیہ کا اعلان کیا۔
PPP Tehsil Kallar Syedan President Ejaz Butt Hosts Iftar Dinner in Honor of Press Club Officials
پیپلز پارٹی تحصیل کلر سیداں کے صدر اعجاز بٹ کا پریس کلب عہدیداران کے اعزاز میں افطار ڈنر
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔25,مارچ، 2025ء) –پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ نے پریس کلب کلرسیداں کے عہدیداروں کے اعزاز میں مقامی ہوٹل میں افطار ڈنر دیا جس میں پریس کلب کے عہدیداران شیخ قمراسلام،پرویز اقبال،اکرام الحق قریشی،راجہ محمد سعید،جاوید اقبال،حافظ کامران حشر،چوہدری جواد مجید،حسن بھٹی،ندیم الفت پیپلز پارٹی کے رہنماوں نصیر اختر بھٹی،نوید مغل،حاجی شوکت علی،ماسٹر محمد غالب،اظہر محمود بھٹی،عاطف اعجاز،راجہ ظفراقبال،فیصل اعجاز،دانش اعجاز،وسیم اعجاز،الطاف کیانی اور دیگر نے شرکت کی۔