22 March 2025DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Former Prime Minister Raja Pervez Ashraf Visits Choa Khalsa, Inspects Road Construction

سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا دورہ کلرسیداں،چوآ خالصہ میں نوتعمیر کلرسیداں دھانگلی کارپٹ روڈ پر شولڈرز کی تعمیر کا معائینہ کیا

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔22,مارچ، 2025ء) —پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا دورہ کلرسیداں،چوآ خالصہ میں نوتعمیر کلرسیداں دھانگلی کارپٹ روڈ پر شولڈرز کی تعمیر کا معائینہ کیا جہاں لوگوں نے ان کا پرتپاک استعمال کیا ان پر گلپاشی کی اور نعرے لگائے راجہ پرویز اشرف استقبال پر گاڑی سے نیچے اتر آئے اور لوگوں میں گھل مل گئے اس موقع پر پیپلز پارٹی کے کارکنان راجہ عمیر کیانی ایڈووکیٹ،اسحاق حیدری،ماسٹر محمد نذیر،راجہ غلام نقی و دیگر بھی موجود تھے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ جب وہ قومی اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہوئے تو انہوں نے اس وقت کے پنجاب کے وزیراعلی حمزہ شہبازشریف کو کلرسیداں دھانگلی روڈ کی ازسرنو تعمیر کے لیئے خط لکھا جب حمزہ شہباز سے وزارت اعلی کا حلف لیا تو بھی ان سے کلر دھانگلی روڈ کا وعدہ لیا جس کے بعد حمزہ شہباز کی حکومت نے سالانہ بجٹ میں اس سڑک کے لیئے پونے دوارب کی خطیر رقم مختص کی سڑک پر کام اخری مراحل میں ہے اطراف میں شولڈرز کی تعمیر دیکھ کر بیحد خوشی ہوئی سڑک کی کارپٹ تعمیر سے نہ صرف تحصیل کلرسیداں بلکہ ازادکشمیر کے کئی اضلاع کے لوگوں کو بھی طویل سفری مشکلات سے نجات ملی۔بعد ازاں انہوں نے منیاندہ میں سابق رکن ضلع کونسل راجہ رب نواز سے ملاقات کی اور ان کے بیٹے کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا اس سے قبل یہ لونی سلیال بھی گئے جہاں انہوں نے ڈاکٹر وسیم اطلس کی وفات پر فاتحہ خوانی اور لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اس موقع پر ان کے فرزند بیرسٹر شاہ رخ پرویز اور چوہدری تصور حسین بھی ان کے ہمراہ تھے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi – March 22, 2025) — Senior leader of the Pakistan Peoples Party (PPP) and former Prime Minister Raja Pervez Ashraf visited Kallar Syedan and inspected the newly constructed Kallar Syedan-Dhuangali carpet road, particularly the ongoing shoulder construction. He was warmly welcomed by the locals, who showered him with flower petals and chanted slogans in his support.

Raja Pervez Ashraf stepped out of his vehicle to meet and interact with the people. PPP workers, including Raja Umair Kayani Advocate, Ishaq Haidari, Master Muhammad Nazir, Raja Ghulam Naqi, and others, were also present on the occasion.

Speaking to the gathering, Raja Pervez Ashraf recalled that when he was elected as the Speaker of the National Assembly, he had written to the then Chief Minister of Punjab, Hamza Shahbaz, requesting the reconstruction of the Kallar Syedan-Dhangali road. Later, when Hamza Shahbaz took the oath as Chief Minister, he reaffirmed his commitment to the project. Subsequently, the Punjab government allocated a significant budget of nearly Rs. 1.75 billion for the road. He expressed his satisfaction at seeing the road construction nearing completion, stating that the carpeted road would ease travel not only for Kallar Syedan but also for several districts of Azad Kashmir.

Later, Raja Pervez Ashraf visited Maniandah to meet former District Council member Raja Rab Nawaz and offered condolences on the passing of his son. He also visited Looni Salyal, where he attended the funeral prayers of Dr. Waseem Atlas and expressed his sympathies to the bereaved family. He was accompanied by his son, Barrister Shah Rukh Pervez, and Chaudhry Tasawar Hussain.

راجہ پرویز اشرف کا ڈریال میں شہید ملک ثاقب کی قبر پر حاضری، ملکی یکجہتی پر زور

Raja Pervez Ashraf Visits Martyr Malik Saqib’s Grave in Daryal, Emphasizes National Unity

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔22,مارچ، 2025ء) —پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کا دورہ ڈریال،جعفر ایکسپریس کے شہید ملک ثاقب کی قبر پر حاضری دی فاتحہ پڑھی اور پھول چڑھائے،اس موقع پر پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ،سابق ارکان بلدیہ ملک محمد زبیر،عاطف اعجاز،نوید اختر مغل،مدثر ملک،قاضی ارشد،مبین ملک بھی موجود تھے،راجہ پرویز اشرف نے یہاں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کی کوشش ہے کہ وہ ہماری فوج کو کمزور کر سکے اب پچیس کروڑ لوگوں کو اپنی مسلح افواج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیئے ان کے ساتھ کھڑا ہو کر دشمن کی سازش کو ناکام بنانا یے ہمارا دشمن ہماری فوج کو شکست نہیں دے سکتا۔ ملک ثاقب نے ملک کے لیئے اپنی جان کی قربانی دی انہوں نے کہا کہ اج ملک کے اندرونی اور بیرونی دشمن ہمیں کمزور کرنے کی سازشیں کر رہے ہیں ہمیں متحد ہو کر انہیں ناکام بنانا یے ہمیں اپنی سیاسی وابستگی سے ہٹ کر داخلی اتحاد کو مضبوظ کرنا ہے ہمیں اپنے اتحاد سے اس سازش کو ناکام بنا سکتے ہیں افواج کے خلاف بولنے والا ہمارا دشمن ہے فوج کے خلاف پوسٹیں لگانے والوں کو بھی سمجھانے کی ضرورت ہے ایسا کرنے والے بھارتی اور یہودیوں کے مفاد کو اگے بڑھا رہے ہیں دشمن ہمارے ایٹم بم کے درپے ہے اس لیئے فوج کو کمزور کرنا چاہتا ہے ہم ایسا ہرگز نہیں ہونے دیں گے

Former PM Raja Pervez Ashraf Vows to Ensure Carpeted Road from Rawat to Kallar Syedan

سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا روات سے کلر سیداں تک سڑک کی کارپٹ تعمیر کا عزم

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔22,مارچ، 2025ء) —سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ انہوں نے کلرسیداں سے دھانگلی روڈ ازسر نو تعمیر کروائی اب روات سے کلر سیداں تک سڑک کو کارپٹ تعمیر کو یقینی بناؤں گا۔

Absentee Drug Inspector in Kallar Syedan Sparks Concerns Over Sale of Expired Medicines

کلر سیداں میں ڈرگ انسپکٹر کی غیر حاضری، جعلی اور زائد المیعاد ادویات کی فروخت عروج پر

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔22,مارچ، 2025ء) —گھر عذاب باہر ثواب،مصباح نورین بطور ڈرگ انسکپٹر کلرسیداں تعنیات ہیں مگر یہ حاضری سی ای او دفتر محکمہ صحت کے راولپنڈی دفتر میں لگاتی ہیں اور کبھی کبھار کلرسیداں کا بھی چکر لگا لیتی ہیں مگر یہ ہفتوں کلرسیداں کا رخ نہیں کرتی ہیں جس کی وجہ سے کلرسیداں میں جعلی ادویات اور زائد المعیاد ادویات کی فروخت کا دھندہ پورے دھوم دھڑلے سے جاری یے اور کوئی اس کا سدباب کرنے والا نہیں ادہر کلرسیداں شہر کی نواحی بستی چکمرزا کے ملک محمد یعقوب نے ایک تحریری درخواست میں کہا کہ انہوں نے چوآروڈ کے انس دواخانہ سے دل کے امراض کے لیئے ایک دوائی خریدی گھر جا کر دیکھا تو اس کی مدت معیاد گزشتہ اگست برس اگست میں ختم ہو چکی تھی جب اس نے اس بابت دواخانہ کے انچارج سے بات کی تو ان کا جواب تھا کہ غلطی تو آپ کی یے اپ کو دوا دیکھ کے لینی چاہیئے تھے ادہر شہریوں نے کلرسیداں میں تعنیات ڈرگ انسپکٹر کی عدم حاضری پر ان کے خلاف انکوائری اور کلرسیداں میں نئے ڈرگ انسپکٹر کی تعنیاتی کا مطالبہ کیا ہے

Kallar Syedan Police Arrest Suspect for Murder of Friend Over Personal Dispute

کلر سیداں پولیس کی کارروائی، دوست کے قاتل کو گرفتار کر لیا گیا

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔22,مارچ، 2025ء) —کلر سیداں پولیس کی کاروائی،چند روز قبل اپنے دوست کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار،ملزم ارسلان نے سابقہ رنجش پر چھریوں کے وار سے اپنے دوست عبدالرحیم سکنہ قاسم آباد روات کو قتل کر کے نعش چوکپنڈوری مندرہ روڈ کے کھیتوں میں پھینک دی تھی،واقعہ کا مقدمہ مقتول کے والد کی مدعیت میں چند روز قبل درج کیاگیا تھا کلرسیداں پولیس نے ہیومن انٹیلی جینس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا۔

 

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button