گوجرخان (پوٹھوار ڈاٹ کام، 21 مارچ 2025) – گوجرخان پولیس نے مقامی انڈر پاس پر ایک خاندان کے ساتھ بدتمیزی اور جھگڑے کے دوران ایک شخص کو زخمی کرنے کے الزام میں پانچ افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق، یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا جب ایک خاندان انڈر پاس سے گزر رہا تھا اور افغان شہریوں کے ایک گروپ نے انہیں ہراساں کرنا اور گالم گلوچ کرنا شروع کر دیا۔ اسی دوران ایک راہگیر نے مداخلت کرنے کی کوشش کی تو ملزمان نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا، جس سے وہ زخمی ہو گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پانچوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ زخمی شخص کو طبی امداد فراہم کر دی گئی جبکہ قانونی کارروائی جاری ہے۔
انتظامیہ نے یقین دلایا ہے کہ ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور شہر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔
Gujar Khan (Pothwar.com, March 21, 2025) – Gujar Khan police have arrested five Afghan nationals for allegedly abusing a family and injuring a man during an altercation at a local underpass.
According to police reports, the incident occurred yesterday when a family passing through the underpass became the target of verbal abuse and harassment by a group of Afghan men. When a bystander attempted to intervene, he was physically attacked and injured by the suspects.
Upon receiving the complaint, the police launched an immediate investigation and successfully apprehended the five individuals involved in the incident. The injured man was provided medical assistance, and further legal proceedings are underway.
Authorities have assured that strict action will be taken against those responsible, emphasizing their commitment to maintaining law and order in the city.
آر پی او کا تھانہ روات مندرہ اور تھانہ گوجرخان کا دورہ
RPO Visits Rawat, Mandra, and Gujar Khan Police Stations
گوجر خان (پوٹھوہار ڈاٹ کام، ,21 مارچ 2025) – ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپانے تھانہ روات ، مندرہ اور تھانہ گوجرخان کا دورہ کیا، دورے کے دوران تھانوں کے فرنٹ ڈیسک، حوالات، بلڈنگ تھانہ اور ریکارڈ کا جائزہ لیا۔ اس موقع پرشہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے آرپی او نےسروس ڈیلیوری کے معیار کا فیڈ بیک بھی حاصل کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق شہریوں کی پولیس سے متعلقہ شکایات کے ازالے کو ہر ممکن اقدامات سے یقینی بنایا جارہاہے۔