مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،19مارچ2025) کہوٹہ پنجاڑ روڈ بنڈھیا کے مقام پہ خوف ناک حادثہ موٹر سائیکل نمبری GTH5991کاسوارعبدالرحمن ولد عبداللہ جان کی بازی ہار گیا جبکہ دوسرا عطا ء اللہ نامی شخص جو موٹر سائیکل چلا رہا تھا وہ زخمی ریسکیو ٹیم موقع پہ موجود ز خمیوں کو ٹی ایچ کیو کہوٹہ منتقل کردیا گیاذرائع کے مطابق حادثہ موٹر سائیکل سوار کی تیز رفتاری کے ساتھ غلط آور ٹیک کرنے کی کوشش کے باعث پیش آیا۔ریسکو 1122نے ڈیڈھ باڈی اور زخمی کو ہسپتال لیا جبکہ سٹی ٹریفک پولیس کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ گے تھے۔
Mator (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua – March 19, 2025) – A tragic accident occurred at Bandhia on Kahuta Panjar Road, resulting in the death of a motorcyclist and injuries to another.
According to reports, a motorcycle bearing registration number GTH-5991 was involved in the accident. The deceased, identified as Abdul Rehman, son of Abdullah, lost his life on the spot, while Attaullah, who was riding the motorcycle, sustained injuries.
Rescue 1122 teams promptly arrived at the scene and transported the injured to THQ Kahuta Hospital. Sources indicate that the accident was caused by the motorcyclist’s high speed and an unsafe overtaking attempt.
Traffic police officers also arrived at the location to manage the situation. The deceased’s body was shifted to the hospital for further procedures.
پوٹھوہار ویلفیئر ٹرسٹ نے رمضان میں 30 لاکھ روپے کا راشن سینکڑوں خاندانوں میں تقسیم کیا
Pothohar Welfare Trust Distributes Rs. 3 Million Worth of Ration to Hundreds of Families During Ramadan
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،19مارچ2025) ماہ صیام میں مخیر حضرات کے صدقات وعطیات سے پوٹھوہار ویلفیئر ٹرسٹ نے سینکڑوں خاندانوں میں 30لاکھ روپے کا راشن تقسیم کیا ہے،الخمداللہ پوٹھوہار ویلفیئر ٹرسٹ نے مخیر حضرات کے صدقات وعطیات غریب اور یتیم افراد میں تقسیم کیے ہیں پوٹھوہار ویلفیئر ٹرسٹ مستحق افراد کی خدمات کے لیے مصروف عمل ہے صحت تعلیم ایمبولیبسز کی سہولیات کئی سالوں سے دکھی انسانیت کی خدمت کا جذبہ لیے میدان میں ہیں سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ہر سال کی طرع رمضان کے مقدس مہینے میں سینکڑوں افراد کو راشن تقسیم کرنے کا عزم کیا تھا وہ رمضان کے اس مہینے میں پاکستان کہوٹہ کے عوام اورآورسیز پاکستانی دل کھول کر تعاون کیا جس سے عوام علاقہ انسانیت اور مستحق افراد کی امداد کی ہے آپ آ کر دیکھ سکتے ہیں ہمارا تمام لکھا ہوا حساب دیکھ سکتے ہیں با اعتماد ادارہ ہے جو آپ کی امانتیں مستحق افراد تک پہنچا رہا ہے ان خیالات کا اظہار کہوٹہ کی معروف سیاسی، سماجی و مذہبی شخصیت صدر پوٹھوہار ویلفیئر ٹرسٹ حاجی ملک منیر اعوان میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں کے کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں رمضان کے مہینے میں ہماری کوشش ہے کوئی بھوکا نہ رہے عبادات کرے اور انکو راشن انکے گھر تک پہنچائیں گے جو الخمداللہ وعدہ پورا ہوا ہے ہمارے ٹرسٹ کے ورکروں نے اپنی گاڑیوں میں راشن لاد کر گھر گھر راشن تقسیم کیا انھوں نے کہوٹہ کے عوام اوورسیز پاکستانیوں سے اپیل کی کے اپنی زکوۃ عطیات خیرات مستحق ادارہ پوٹھوہار ویلفئیر ٹرسٹ کو دیں تاکہ دکھی انسانیت کا یہ سلسلہ جاری وساری رہے۔
Raja Abdul Razzaq Welfare Foundation Distributes Cash and Goods Worth Millions Among Thousands of Women in Kahuta
راجہ عبدالرزاق (مرحوم) ویلفیئر فاؤنڈیشن نے کہوٹہ کی ہزاروں خواتین میں لاکھوں روپے نقدی اور سودا سلف تقسیم کیا
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،19مارچ2025) راجہ عبدالرزاق(مرحوم) ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے غریب نادار اور بیوائیوں میں لاکھوں روپے نقدی اور لاکھوں روپے کا سودا سلف کی تقسیم،معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ مدثر رزاق جنجوعہ کی والدہ ماجدہ نے تحصیل کہوٹہ کی مختلف یونین کونسلوں کی ہزاروں خواتین میں لاکھوں میں روپے تقسیم کیے، امداد حاصل کرنے والی خواتین نے جولیاں اٹھا کر معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ مدثر رزاق جنجوعہ چیف ایگزیکٹو ڈائریکٹر راجہ عبدالرزاق(مرحوم) ویلفیئر فاؤنڈیشن اور ان کی والدہ ماجدہ کو دعاہیں دیں،تفصیل کے مطابق ہر سال کی طرع اس سال بھی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ مدثر رزاق جنجوعہ چیف ایگزیکٹو ڈائریکٹر راجہ عبدالرزاق(مرحوم) ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام راجہ مدثر رزاق جنجوعہ کی والدہ ماجدہ نے تحصیل کہوٹہ کی مختلف یونین کونسلوں کی ہزاروں خواتین میں لاکھوں میں روپے تقسیم کیے، امداد حاصل کرنے والی خواتین نے جولیاں اٹھا کر معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ مدثر رزاق جنجوعہ چیف ایگزیکٹو ڈائریکٹر راجہ عبدالرزاق(مرحوم) ویلفیئر فاؤنڈیشن اور ان کی والدہ ماجدہ کو دعاہیں دیں عوامی سماجی حلقوں نے ان کی کاوش کو شاندار الفاظ میں سراہا ہے۔
Four-Year-Old Raja Ins-ur-Rehman Bagharvi Fasts for the First Time, Receives Blessings from His Father
چار سالہ راجہ انس الرحمن بگہاروی نے پہلا روزہ رکھا، والد نے اللہ کا شکر ادا کیا
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،19مارچ2025) چار سالہ بچے کا اعزاز راجہ انس الرحمن بگہاروی نے چار سال کی عمر میں پہلا روزہ رکھا،تفصیل کے مطابق عظیم عاشق رسول ﷺثاقی کوثر نعت کونسل کے سرپرست اعلیٰ معروف سیاسی،سماجی و مذہبی شخصیت راجہ صغیر احمد بگہاروی کے 4سالہ معصوم بیٹے راجہ انس الرحمن بگہاروی نے چار سال کی عمر میں پہلا روزہ رکھا راجہ صغیر احمد بگہاروی نے اپنے بیٹے کا اس عمر میں روزہ رکھنے پر اللہ پاک شکر ادا کیا اور کہا یہ اللہ پاک کا کرم ہے میری دعا ہے کہ اللہ پاک میری اولاد سمیت سب مسلمانوں کی اولادوں کو نیک کرے اور ان کو دین محمدی پر چلنے کی توفیق دے آمین۔
تعزیت
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،19مارچ2025) ممبران اسمبلی راجہ اسامہ اشفاق سرور،راجہ صغیر احمد اور راجہ ندیم احمد کا ظہیر اکبر راجہ ڈھوک بنگیال یوسی چوآخالصہ کی وفات فاتحہ خوانی۔تفصیل کے مطابق معروف سیاسی وسماجی شخصیات یونین کونسل چوآخالصہ کی ڈھوک بنگیال کرنل (ر) خورشید اکبر راجہ،داود اکبر راجہ سابق نائب ناظم یوسی چوآ خالصہ کے بھائی ظہیر اکبر راجہ کی وفات پر مسلم لیگ ن کے ایم این اے راجہ اسامہ اشفاق سرور، ایم پی اے راجہ صغیر احمد،سابق امیدوار برائے ایم پی اے، سابق ناظم وچیئرمین راجہ ندیم احمد نے ان کے گھر جا کر ان کے اظہار تعزیت کی اور مرحوم کے بلندی درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی۔