18 March 2025DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Former PM Shahid Khaqan Abbasi Visits Kallar Syedan as PML-N Leader Joins Awam Pakistan Party

کلر سیداں: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا دورہ، مسلم لیگ ن کے رہنما کی عوام پاکستان پارٹی میں شمولیت

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی) – 18 مارچ، 2025: —عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا دورہ کلرسیداں،مسلم لیگ ن تحصیل کلرسیداں کے جنرل سیکرٹری راجہ گلستان خان نے مسلم لیگ ن سے مستعفی ہوتے ہوئے عوام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا شاھد خاقان عباسی نے پیر کے روز ان کی رھائشگاہ میرا بھٹیاں میں ان سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی اس موقع پر راجہ گلستان خان نے مسلم لیگ ن چھوڑ کر عوام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اج کی مسلم لیگ ن قائد اعظم کی جماعت ہے نہ ہی اس کا نوازشریف سے کوئی تعلق ہے یہ خوشامدیوں کے ٹولے میں گھر چکی ہے ہمیشہ اقتدار میں رہنے والے اس وقت اس جماعت پر قابض ہیں جن کا مسلم لیگ ن کے نظریے سے کوئی تعلق ہی نہیں انہوں نے کہا کہ وہ عید کے بعد عوام پاکستان پارٹی کا جلسہ منعقد کریں گے اور دوستوں کو اس میں شمولیت کی دعوت دیں گے شاہد خاقان عباسی نے ان کا شکریہ ادا کیا اس سے قبل شاہد خاقان عباسی نے چوآخالصہ کے قریب ڈہوک بنگیال جا کر کرنل خورشید اکبر راجہ اور سابق ناظم راجہ داود اکبر سے بھی ملاقات کی اور ان کے بھائی راجہ ظہیر اکبر کی وفات پر فاتحہ خوانی کی جس کے وہ مسلم لیگ ن یوسی چوآخالصہ کے صدر چوہدری وقاص گجر کی رھائشگاہ پر بھی گئے جہاں انہوں نے ان کے بہنوئی کی وفات پر ان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا شاہد خاقان عباسی نے گہدر جا کر بابو محمد عارف اور بنک چوک کنوہا جا کر سابق رکن ضلع کونسل ماسٹر محمد فضل سے بھی ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi) – March 18, 2025: Former Prime Minister and head of the Awam Pakistan Party, Shahid Khaqan Abbasi, visited Kallar Syedan, where PML-N Tehsil General Secretary Raja Gulistan Khan announced his resignation from PML-N and joined the Awam Pakistan Party.

During a meeting at Raja Gulistan Khan’s residence in Maira Bhatian, he stated that the current PML-N is neither the party of Quaid-e-Azam nor has any connection with Nawaz Sharif. He criticized the party for being dominated by opportunists and pledged to hold a public gathering after Eid to invite others to join his new political journey.

Shahid Khaqan Abbasi thanked Raja Gulistan Khan for his support. During his visit, Abbasi also met Colonel Khurshid Akbar Raja and former Nazim Raja Dawood Akbar in Dhok Bangyal to offer condolences on the passing of their brother, Raja Zaheer Akbar.

Additionally, he visited PML-N UC Choa Khalsa President Chaudhry Waqas Gujjar’s residence to express his condolences on the demise of his brother-in-law. Later, Abbasi travelled to Gahdar to meet Babu Muhammad Arif and then to Bank Chowk Kanoha to visit former district council member Master Muhammad Fazal, inquiring about their well-being.

کلر سیداں: شاہد خاقان عباسی کا جمہوریت پر دباؤ اور ناانصافیوں کے خلاف سخت مؤقف

Kallar Syedan: Shahid Khaqan Abbasi Criticizes Political Injustice and Undemocratic Practices

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی) – 18 مارچ، 2025: —عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک میں جاری دہشتگردی کی ایک بڑی وجہ ملک میں ناانصافیوں کے ساتھ ساتھ عوامی رائے اور قانون کو بلڈوز کرنا بھی ہے، جمہوریت جمہور کے فیصلوں سے عبارت ہے مگر ہمارے ہاں جمہور کے فیصلوں کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا جاتا ہے جب تک مسلم لیگ ن کا بیانیہ ووٹ کو عزت دو رھا میں ان کے ساتھ رھا جب انہوں نے اس بیانیے کی بجائے اقتدار کو عزت دو کا نعرہ لگایا تو میں ان سے الگ ہو گیا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز کلرسیداں میں مقامی میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر شوکت اقبال جنجوعہ اور حافظ عثمان عباسی بھی موجود تھے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہماری دشمنی مشرق میں تھی مگر ہم نعشیں مغرب سے اٹھا ریے ہیں اپ لوگوں کے بچے جوان اٹھا لیں اور یہ بھی نہ بتائیں کہ وہ کہاں ہیں تو یہ کہاں کا انصاف ہے متاثرہ لوگ کہاں سے انصاف حاصل کریں؟کس در پر دستک دیں،لوگوں کو ہر طرف اندھیرا نظر اتا ہے جمہوریت میں فیصلے عوام کرتے ہیں مگر ہمارے ہاں یہ اختیار کسی اور کے پاس ہے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جب میں وزیر اعظم تھا تو نہ کسی کے معاملات میں مداخلت کرتا تھا نہ کسی کو اپنے اختیارات میں مداخلت کی اجازت دیتا تھا مجھ پر کسی کا کوئی دباؤ بھی نہ تھا مگر اج تو سیاست دانوں میں خود کو ذیادہ فرمان بردار ثابت کرنے کی دوڑ لگی ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ عوام نہیں بااختیار لوگ عمران خان کو لے کر اقتدار میں لائے تھے انہوں نے ہی اسے اقتدار سے الگ کیا گزشتہ عام انتخابات میں عوام نے جن کو کامیاب کروایا وہ اقتدار سے باہر ہیں اور جنہیں عوام نے مسترد کیا وہ اج اقتدار میں ہیں یہ طرزعمل جمہوری ہے نہ اخلاقی ہے۔عوام نے گزشتہ انتخابات میں موجودہ حکمرانوں کو شکست فاش دی مگر یہ ہارے ہوئے لوگ اج اقتدار میں ہیں نواز شریف شہباز شریف مریم نواز یہ سب عام انتخابات کے شکست خوردہ ہیں مگر اقتدار میں ہیں جو لوگ ماضی میں عمران کو اقتدار میں لائے تھے انہیں عمران کے بعد پچیس کروڑ لوگوں میں سب سے بہتر آصف علی زرداری اور شہباز شریف نظر ائے اور وہ انہی شکست خوردہ لوگوں کو اقتدار میں لے آئے نہ ہیں بدلے نہ عمران خان کی سوچ میں کوئی تبدیلی رونما ہوئی، انہوں نے نوائے وقت کے اس سوال کے جواب میں کہ لوگ کہتے ہیں کہ نوازشریف نے اپ کو وزیراعظم بنایا جس کے بعد اپ الیکشن ہار گئے تو اپ کو لاہور سے رکن اسمبلی منتخب کرایا پھر اپ نے ان کا ساتھ چھوڑ دیا کے جواب میں کہا کہ جو لوگ یہ کہتے ہیں وہ بتائیں وہ بارہ اکتوبر 1999 میں کہاں تھے؟ یہ بات نواز بھی نہیں کہتے میں نے ہمیشہ اپنی جماعت اور نوازشریف کا ساتھ دیا مسلم لیگ ن کا نعرہ جب تک ووٹ کو عزت دو رھا میں ان کے ساتھ رھا جب انہوں نے اس نعرے سے انحراف کرکے اقتدار کو عزت دو کو اپنا نصب العین بنایا تو میں نے ان سے اپنی رائیں جدا کر لیں۔انہوں نے کہا کہ ملک ہمیشہ ائین قانون اور انصاف پر چلتے ہیں یہ تینوں پاکستان میں عنقا ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے حالات میں بہتری کا دارومدار صرف آئین اور قانون کی حکمرانی میں ہے جب تمام لوگوں کو شریک اقتدار و فیصلہ کیا جائے گا تو عام شخص بھی ملک کی بہتری کے فیصلے کرے گا نفرتیں کم ہوں گی۔

Kallar Syedan: Federal Parliamentary Secretary Raja Usama Sarwar Pledges Development and Problem-Solving for Constituency

کلر سیداں: وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ اسامہ سرور کا مسائل کے حل اور ترقیاتی منصوبوں کا عزم

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی) – 18 مارچ، 2025: —وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ اسامہ سرور نے کہا ہے کہ وہ اپنے ساتھی رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد سے مل کر کلرسیداں اور کہوٹہ کے مسائل کے حل کے لیئے کوشاں ہیں ہم تمام مسائل حل کریں گے اگر ہم مسائل نہ حل کرا پائے تو عوام ہمیں باالکل ووٹ نہ دیں اور اگر ہم ان کے مسائل حل کریں تو پھر انہیں کہیں اور دیکھنے کی ضرورت نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلرسیداں کی یوسی بھلاکھر کی نواحی بستی موہڑہ راجیاں میں جبران صفدر کیانی کی رہائشگاہ پر اپنے اعزاز میں منعقدہ افطار دعوت سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں محمد ظریف راجا کے علاوہ سابق بلدیاتی چیئرمینوں راجہ محمد صفدر کیانی،راجہ محمد ندیم،چوہدری صداقت حسین، راجہ طلال خلیل،شیخ حسن ریاض،ملک محمد زبیر،نمبردار عصمت اللہ،حق نواز آرائیں،سردار محمد آصف،شیخ شعور قدوس، شیخ سلیمان شمسی،چوہدری توقیراسلم،سردار وسیم،ارشد بانکا،شہزاد مغل،مرزا عبدالرحمان،راجہ شاہد محمود،وقاص کیانی ایڈووکیٹ،راجہ ذوالفقار ساجد،مرزا جلیل الرحمان بھی موجود تھے، راجہ اسامہ سرور نے کہا کہ مری کوٹلی ستیاں میں میں نے رکن پنجاب اسمبلی بلال یامین ستی سے مل کر ریکارڈ ترقیاتی کاموں کے ذریعے خدمت کی نئی تاریخ رقم کی ہے اب ساری توجہ کلرسیداں اور کہوٹہ پر ہے یہاں یونیورسٹی اور جدید ہسپتال قائم کرکے دم لوں گا مریم نواز جلد کلرسیداں کا دورہ کریں گی جس سے مسائل کے حل میں مدد ملے گی انہوں نے کہا کہ ہم بھلاکھر کو ماڈل ویلیج بنانے جا رہے ہیں ہم خدمت میں کوئی کسر نہ چھوڑیں گے مگر ہماری خواہش ہے کہ لوگ نہ صرف ہماری ان خدمات کا اعتراف کریں بلکہ مسلم لیگ ن کو بھی مضبوظ کریں۔انہوں نے صحی راجگان سے براستہ دودھلی سکوٹ تک سڑک کی تعمیر کا اعلان کیا اور کہا کہ وہ جلد سوئی گیس کا سروے کرائیں گے باقیماندہ مسائل بھی حل کریں گے انہوں نے کہا کہ ایم این اے بن کے حلقہ میں جانا اسان کام نہیں ہوتا مگر ہم رمضان میں بھی ہر یوسی کا دورہ کر ریے ہیں مسائل کو قریب سیدیکھ ریے ہیں ہماری نیت پر شک نہ کیا جایے ہم دن رات مسائل حل کرنے کے لیئے کوشاں ہیں،رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد نے کہا کہ کلردوبیرن روڈ سے صحی راجگان سڑک کی ازسرنو تعمیر کے لیئے 9 کروڑ جبکہ لنک روڈ کے لیئے تین کروڑ روپے مختص کیئے ہیں یوسی بھلاکھر کی گلیات کی تعمیر کے لیئے ساڑھے تین کروڑ روپے رکھے ہیں پچاس لاکھ صرف جبران صفدر کیانی کی صوابدید پر خرچ کریں گے میں حلقہ کے ایک ایک گاوں اور بستی کے مسائل سے اگاہ ہوں مریم نواز کو کلرسیداں لاکر تمام مسائل کو حل کریں گے اس موقع پر سابق چیئرمین یوسی بھلاکھر محمد صفدر کیانی،جبران صفدر کیانی،مرزا عبدالرحمان،راجہ تنویر نے بھی خطاب کیا۔

Kallar Syedan: Dr. Waseem Atlas Passes Away, Funeral Held in Looni Salyal

کلر سیداں: ڈاکٹر وسیم اطلس انتقال کر گئے، نماز جنازہ لونی سلیال میں ادا کی گئی

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی) – 18 مارچ، 2025: —مقامی پٹرول پمپ کے مالک مرزا سہیل اطلس کے بھائی ڈاکٹر وسیم اطلس انتقال کر گئے نمازہ جنازہ لونی سلیال میں ادا کی گئی جس میں رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد۔سابق،سابق رکن اسمبلی محمود شوکت بھٹی، مولانا احسان اللہ چکیالوی،محمد ظریف راجا،محمد اعجاز بٹ،راجہ ندیم احمد،چوہدری اخلاق، شیخ حسن ریاض، مسعود احمد بھٹی،حافظ ملک سہیل اشرف،ملک ساجد یاسین ایڈووکیٹ، راجہ ظفر محمود چوہدری زین العابدین عباس، شیخ خورشید احمد،چوہدری محمد اشفاق، چوہدری نعیم بنارس،راجہ شاہد محمود،ملک محمد زبیر،صوبیدار ظفر اقبال بیگ، مرزامظفر بیگ،عابد حسین زاہدی،شیخ حسن سرائیکی،حاجی ریاست حسین، نصیراختربھٹی،شیخ خورشید احمد،چوہدری توقیر اسلم،عابداللہ سیٹھی،شیخ توقیر احمد،قمر ایاز،انوار الحق اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button