مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،18مارچ2025) کہوٹہ میں صاف ستھرا پنجاب کا “سورج غروب ہونے کا خطرہ “دو ماہ کی تنخواہیں نہ ملنے پر ورکروں نے ہڑتال کر دی،شہر بھر میں گندگی کے انبھار لگ گے انتظامیہ کی طرف سے جمعہ کو تنخواہیں دینے کے وعدے پر ہڑتال ختم کی گئی، یاد رہے تقریباتین ماہ قبل چیف آفیسر کہوٹہ نے سات کروڑ بیس لاکھ چونسٹھ ہزار ایک سو بیس روپے کا چیک AMO راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کہوٹہ کے حوالے کیا گیا تھا مگر صرف تین ماہ کے قلیل عرصے کے بعد ہی ورکروں کی ہڑتال سمجھ سے بالا تر ہے،صفائی کر نے کے ورکروں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ ہم بہت غریب ہیں مہنگائی نے پہلے ہی ہماری کمر توڑ کر رکھ دی ہے 37ہزار تنخواہ دی جا تی ہے اس میں ہم گزارہ کرتے ہیں گھروں کا کرایہ، کھانا پینا،اور جب ہم دیہی علاقوں میں جاتے ہیں کام کے لیے تو اپنا کرایہ لگاتے ہیں انہوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے خدارہ ہمارا مسلہ حل کیا ہے۔
Mator – Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua, March 18, 2025)— In Kahuta, the “Clean Punjab” initiative faces a major setback as sanitation workers went on strike due to two months of unpaid salaries. The strike led to heaps of garbage piling up across the city, raising concerns among residents.
Following negotiations, the workers called off the strike after the administration assured them that salaries would be paid by Friday. However, questions arise as to why workers are facing such financial struggles just three months after a significant payment of Rs. 72,064,120 was issued to the AMO Rawalpindi Waste Management Company.
Speaking to the media, sanitation workers expressed their distress, stating that they are already struggling under the burden of inflation. Earning a monthly salary of Rs. 37,000, they barely manage rent, food, and transportation costs, especially when working in rural areas. They have urged higher authorities to intervene and resolve the issue urgently.
ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت راجہ جاوید اختر ستی کا ٹٹھی سیداں روڈ کی کشادگی کے لیے قیمتی زمین عطیہ
Renowned Political and Social Figure Raja Javed Akhtar Satti Donates Valuable Land for Road Expansion
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،18مارچ2025) ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت راجہ جاوید اختر ستی کا رفاع عامہ کے لیے عظیم کارنامہ اپنی ذاتی زمین سے ہزاروں روپے مالیت کے درخت کٹوا کر لاکھوں روپے مالیت کی زمین ٹٹھی سیداں روڈ کی کشادگی کے لیے دے دی،سید نذابت نقوی سمیت معززین علاقہ سیاسی وسماجی شخصیات کی طرف سے راجہ جاوید اختر ستی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین،تفصیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت راجہ جاوید اختر ستی جن کا ایک بڑا ذاتی مالکیتی رقبہ یونین کونسل ہوتھلہ ٹٹھی سیداں روڈ پر واقع پر ہے جس کے چاروں طرف کا نٹا دار تار لگی ہوئی تھی لالو نی ٹیری تا ٹٹھی سیداں روڈ کا کام جاری ہے راجہ جاوید اختر ستی کے رقبے کے قریب سڑک کی چوڑائی کم تھی اگر وہ اپنی ذاتی زمین دے دیتے تو سڑک کشادہ ہو جاتی علاقے کی سیاسی وسماجی شخصیت سید نذابت نقوی نے ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت راجہ جاوید اختر ستی سے ا سلسلے میں رابطہ کیا تو انہوں نے فی الفور موقع پر آ کر اپنی ذاتی زمین سے کانٹا دار تار کو ہٹوا کر ہزاروں روپے مالیت کے درخت کٹوا کر لاکھوں روپے مالیت کی زمین ٹٹھی سیداں روڈ کی کشادگی کے لیے دے دی اپنی موجودگی میں مشین لگوائی کر زمین ہموار کرائی راجہ جاوید اختر ستی کے اس اقدام کو شاندار الفاظ میں سراہا گیا سید نذابت نقوی اور دیگر اہلیان ٹٹھی سیداں نے ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت راجہ جاوید اختر ستی کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔