16 March 2025DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Usman Shahid of UC Bhalakhar Appointed Senior Vice President of PTI Rawalpindi District

عثمان شاہد یوسی بھلاکھر سے پی ٹی آئی راولپنڈی ضلع کے سینئر نائب صدر نامزد

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی) – 16 مارچ، 2025: —پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے تحصیل کلر سیداں کے نوجوان اور متحرک رہنما عثمان شاہد کو پی ٹی آئی راولپنڈی ضلع کا سینئر نائب صدر نامزد کر دیا ہے۔ عثمان شاہد کا تعلق نواحی یونین کونسل بھلاکھر سے ہے اور وہ 2010 سے پارٹی کے ساتھ وابستہ ہیں۔

ان کی نامزدگی کو پی ٹی آئی کی جانب سے راولپنڈی ضلع میں اپنی تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کی حکمت عملی قرار دیا جا رہا ہے۔ پارٹی کارکنان اور حامیوں نے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے اور ان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

عثمان شاہد نے علاقے میں نوجوانوں کو متحرک کرنے اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ حلقے کو وسعت دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ وہ کئی سالوں سے پارٹی کی سیاسی سرگرمیوں میں پیش پیش رہے ہیں اور پارٹی کی جڑیں مضبوط بنانے میں نمایاں خدمات انجام دے چکے ہیں۔

اپنی تقرری کے بعد، عثمان شاہد نے پی ٹی آئی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پارٹی کے نظریے پر کاربند رہیں گے اور راولپنڈی ضلع میں پارٹی کو مزید مستحکم کریں گے۔

مختلف علاقوں، خاص طور پر کلر سیداں سے تعلق رکھنے والے پارٹی کارکنان نے انہیں مبارکباد دی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ان کی قیادت سے پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے میں مثبت تبدیلیاں آئیں گی۔ ان کی نامزدگی سے پی ٹی آئی کارکنان میں نیا جوش و جذبہ پیدا ہونے اور ضلع میں پارٹی کی موجودگی مزید مستحکم ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi) – March 16, 2025: Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) has appointed Usman Shahid, a young and dynamic leader from Tehsil Kallar Syedan, as the Senior Vice President of PTI Rawalpindi District. Usman Shahid hails from Union Council Bhalakhar and has been an active member of the party since 2010.

His appointment is being seen as a strategic move by PTI to strengthen its organizational structure in the Rawalpindi district. Party workers and supporters have welcomed this decision, expressing confidence in his leadership abilities.

Usman Shahid has played a crucial role in mobilizing youth and expanding PTI’s support base in the region. Over the years, he has been involved in various political activities, contributing to the party’s grassroots presence.

Following his appointment, Usman Shahid thanked the PTI leadership for their trust in him. He reiterated his commitment to working for the party’s vision and strengthening PTI in Rawalpindi district.

Party members from different areas, especially from Kallar Syedan, have congratulated him and expressed optimism that he will bring positive changes to the party’s regional structure. His appointment is expected to energize PTI workers and enhance the party’s presence in the district.

مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ اسامہ سرور کی حوالدار ملک ثاقب لطیف شہید کے لواحقین سے تعزیت

PML-N Leader Raja Usama Sarwar Offers Condolences to Family of Martyred Havildar Malik Saqib Latif

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔16,مارچ، 2025ء) – مسلم لیگ ن کے رہنما وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ اسامہ سرور جعفر ایکسپریس میں دہشتگردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے پاک فوج کے اہلکار حوالدار ملک ثاقب لطیف کے لواحقین سے اظہار تعزیت کے لیئے بلدیہ کلرسیداں کے گاوں ڈریال گئے جہاں انہوں نے شہید کی قبر پر فاتحہ پڑھی پھول چڑھائے اور ان کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو اپنے شہدا کی قربانیوں پر فخر یے دشمن ہمیں شکست نہیں دے سکتا پوری قوم دہشتگردی کی اس جنگ میں اپنی بہادر مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے اس موقع پر راجہ ندیم احمد کے علاوہ مسلم لیگ ن کلرسیداں سٹی کے صدر حاجی اخلاق حسین,چوہدری زین العابدین عباس،شیخ حسن ریاض،ملک زبیر احمد،شیخ شعور قدوس،شیخ سلیمان شمسی بھی موجود تھے۔

کرنل شبیر اعوان کا حوالدار ثاقب لطیف شہید کی قبر پر حاضری، چادر چڑھائی اور دعا

Colonel Shabbir Awan Pays Tribute to Martyred Havildar Saqib Latif, Lays Floral Sheet and Offers Prayers

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔16,مارچ، 2025ء) – پی ٹی آئی کے رہنماء سابق رکن پنجاب اسمبلی کرنل محمد شبیر اعوان نے جعفر ایکسپریس میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے کلرسیداں کے رہائشی حوالدار ثاقب لطیف شہید کی قبر پر چادر چڑھائی اور دعا کی انہوں نے میڈیا کو جاری اپنے بیان میں کہا کہ ملک دشمن عناصر کی بزدلانہ کارروائیاں ہماری افواج کے حوصلے کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔جعفر ایکسپریس پر حملہ دہشت گردوں کی ناکامی کا ثبوت ہے اور پوری قوم اپنی بہادر مسلح افواج اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے تا کہ دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کا کوئی مذہب،یا نظریہ نہیں ہوتا۔

منشیات کیس: ملزم ندیم عباس کو 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانہ

Drug Case: Nadeem Abbas Sentenced to 9 Years in Prison and Rps 80,000 Fine

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔16,مارچ، 2025ء) – ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کلرسیداں احمد ارشد محمود نے منشیات کے مقدمے میں نامزد ملزم ندیم عباس کو جرم ثابت ہونے پر 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔کلرسیداں پولیس نے ستمبر 2024 میں مجرم ندیم عباس سے 2 کلو 210 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کیا تھا۔

اے ایس آئی راجہ تبسم کے چچا حاجی منظور حسین انتقال کر گئے، نماز جنازہ اتوار کو ادا کی جائے گی

ASI Raja Tabassum’s Uncle Haji Manzoor Hussain Passes Away, Funeral on Sunday

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔16,مارچ، 2025ء) – راولپنڈی پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر راجہ تبسم کے چچا حاجی منظور حسین انتقال کر گئے نماز جنازہ بروز اتوار دن 11 بجے ڈھکی پکھڑال(کور نصیب)میں ادا کی جائے گی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button