16 March 2025DailyNewsHeadlineKahutaOverseas newsPothwar.com

Kahuta/Italy: Pakistani Athlete Ali Raza Wins Two Medals at Special Olympics Winter Games 2025 in Turin

کہوٹہ/اٹلی: پاکستانی ایتھلیٹ علی رضا نے اسپیشل اولمپکس ونٹر گیمز 2025 میں دو تمغے جیت لیے

مٹور /اٹلی(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،16مارچ2025)–سپیشل ایجوکیشن سنٹر کہوٹہ کے طالب علم علی رضاکا اعزاز،دو میڈل اپنے نام کر کے ملک و علاقے کانام روشن کیا،اٹلی کے شہر ٹیورن میں جاری اسپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز2025 کے اتھلیٹکس مقابلوں میں گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن سنٹر کہوٹہ سے تعلق رکھنے والے ایتھلیٹ علی رضا نے اسنو شوئنگ ریس میں دو میڈل جیت لئے۔سپیشل ایجوکیشن سنٹر کہوٹہ کے طالب علم علی رضا نے سپیشل ایجوکیشن سنٹر ٹیکسلا کی طالبہ شاگلون کے ہمراہ ریلے ریس میں دوسری پوزیشن حاصل کر کے چاندی جبکہ اسنو شوئنگ ریس میں تیسری پوزیشن حاصل کرکے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔علی رضا 1995 میں تحصیل کہوٹہ کے علاقہ بڑوٹہ(ٹپیالی) میں پیدا ہوئے اور 2006 میں سپیشل ایجوکیشن سنٹر کہوٹہ میں داخلہ لیا،علی رضا مقامی سطح پر اب تک متعدد کھیلوں کے مقابلوں میں میڈل اور ٹرافی جیت چکے ہیں اور آل راونڈر کا اعزاز بھی رکھتے ہیں۔علی رضا نے اسپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز2025 کے اتھلیٹکس مقابلوں میں دو میڈل جیت کر نہ صرف دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا بلکہ اپنے ادارے اور تحصیل کہوٹہ کا نام بھی روشن کیا ہے۔اٹلی کے شہر ٹیورن میں جاری اسپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز2025 کے اتھلیٹکس مقابلوں میں گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن سنٹر کہوٹہ سے تعلق رکھنے والے ایتھلیٹ علی رضا نے اسنو شوئنگ ریس میں دو میڈل جیت لئے۔سپیشل ایجوکیشن سنٹر کہوٹہ کے طالب علم علی رضا نے سپیشل ایجوکیشن سنٹر کہوٹہ ٹیکسلا کی طالبہ شاگلون کے ہمراہ ریلے ریس میں دوسری پوزیشن حاصل کر کے چاندی جبکہ اسنو شوئنگ ریس میں تیسری پوزیشن حاصل کرکے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔

Kahuta/ Italy: Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua –March 16, 2025- Ali Raza, a talented athlete from the Government Special Education Center Kahuta, has made Pakistan proud by winning two medals at the Special Olympics World Winter Games 2025 in Turin, Italy.

Competing in the snowshoeing races, Ali Raza secured a silver medal in the relay race alongside Shagloon, a student from the Special Education Center Taxila. He also earned a bronze medal in the individual snowshoeing race, further solidifying his status as an all-rounder in sports.

Born in 1995 in Barota (Tepiali), Kahuta, Ali Raza enrolled at the Special Education Center Kahuta in 2006. Over the years, he has won numerous medals and trophies in local competitions. His recent achievement at the Special Olympics has not only brought international recognition to Pakistan but also highlighted the excellence of his institution and hometown.

Ali Raza’s success serves as an inspiration for athletes with special needs, proving that determination and hard work can lead to extraordinary achievements on the global stage.

کہوٹہ میں گوشت کی قیمتیں آسمان پر، عام آدمی کی پہنچ سے باہر

Meat Prices Soar in Kahuta, Becoming Unaffordable for Common People

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،16مارچ2025)
کہوٹہ شہر میں مٹن اور چکن عام آدمی کی پہنچ سے دور، چھوٹا گوشت 2000،موٹا 1000جبکہ چکن کی قیمت 800 روپے کلو تک پہنچ گئی سرکاری نرخنامے میں چھوٹا گوشت16سو، بڑا چھوٹا800سوجبکہ برائلر مرغی کا گوشت 595 روپے کلو ہے، انتظامیہ عملدرآمد کروانے میں مکمل ناکام رمضان المبارک میں مرغی کا گوشت مزید مہنگا ہونے کے بعد عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو چکا ہے کیوں کہ اس کی فی کلو قیمت 800 روپے تک پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق کہوٹہ شہر میں سرکاری نرخنامے کے تحت برائلر مرغی کا گوشت 595 روپے کلو ہے لیکن اس کو مکمل طور پر نظر انداز کیا جا چکا ہے اور انتظامیہ بھی اس عملدرآمد کروانے میں مکمل ناکام دکھائی دیتی ہے۔

حکیم نعیم علی شمسی عمرے کی ادائیگی کے لیے روانہ

Hakeem Naeem Ali Shamsi Departs for Umrah with Family

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،16مارچ2025)
کہوٹہ کی معروف مذہبی، سیاسی، سماجی و علمی شخصیت حکیم نعیم علی شمسی اپنی فیملی کے ہمراہ ا عمرئے کی ادائیگی کے لیے روانہ ہونگے اوران کی واپسی5 اپریل2025کوہو گی، اہر پورٹ پر ان کو ان کے دوستوں، عزیزو اقار ب نے الوداع کیا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button