ناروے (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عقیل قادر ۔14,مارچ، 2025ء) –اوسلو, ناروے میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے لیے ایک تاریخی لمحہ! چوہدری اسماعیل سرور بھٹیاں کی میزبانی میں ایک شاندار گرینڈ افطار ڈنر کا انعقاد کیا گیا، جس میں سفارتخانہ پاکستان کے ویلفیئر اتاشی آصف حمید نے خصوصی شرکت کی۔ اس بابرکت محفل کا آغاز علامہ صفوۃ المجددی کی تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا، جب کہ ناروے کے معروف نعت خواں عبدالمنان نے نعتِ رسول مقبول ﷺ پیش کر کے محفل کو روحانی رنگ بخشا۔
افطار ڈنر کی تقریب میں آصف حمید نے ایک بڑی خوشخبری سنائی کہ سفیرِ پاکستان کی انتھک کوششوں کے نتیجے میں ناروے میں مقیم پاکستانیوں کے لیے نادرا سروس کی منظوری دے دی گئی ہے۔ اس اقدام کے تحت ناروے میں نادرا کے نمائندے کی تعیناتی جلد مکمل کر لی جائے گی، جس سے پاکستانی کمیونٹی کو بے شمار سہولیات میسر آئیں گی۔
یہ سروس نہ صرف ناروے بلکہ پورے اسکینڈینیویا میں بسنے والے پاکستانیوں کے لیے ایک بڑی کامیابی ثابت ہوگی۔ مزید برآں، آصف حمید نے یہ بھی انکشاف کیا کہ پی آئی اے کی براہِ راست پروازوں کے حوالے سے بھی کوششیں جاری ہیں، تاکہ مستقبل قریب میں ناروے سے پاکستان کے لیے ڈائریکٹ فلائٹس کا آغاز ممکن ہو سکے۔
چوہدری وسیم شہزاد معروف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رمضان المبارک کی فضیلت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ یہ مہینہ برکتوں اور رحمتوں سے بھرپور ہے اور انسان کے اندر تقویٰ اور روحانی پاکیزگی کو بڑھاتا ہے۔ انہوں نے قرآن کی عظمت بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے اسے ہدایت اور رہنمائی کے لیے نازل کیا ہے۔ انہوں نے حدیثِ مبارکہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جو شخص ایمان اور اجر کی نیت سے روزہ رکھتا ہے، اس کے پچھلے گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں۔
تقریب کے میزبان چوہدری اسماعیل سرور بھٹیاں نے تمام مہمانوں، خاص طور پر سفارتخانے کے عہدیداروں اور کمیونٹی کے معزز افراد کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مسجد انتظامیہ کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ اس سال بھی بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔
انہوں نے عقیل قادر کو بلا مقابلہ پوٹھوہار ویلفیئر سوسائٹی کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور اسلامک لٹریچر سوسائٹی کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
The Pakistani community in Norway witnessed a historic moment as a grand Iftar dinner was hosted by Chaudhry Ismail Sarwar Bhattian. The event was graced by the presence of Pakistan Embassy’s Welfare Attaché, Asif Hameed, who made a groundbreaking announcement regarding NADRA services for Pakistanis in Norway.
The evening began with a recitation from the Holy Quran by Allama Safwat-ul-Mujadidi, followed by a heartfelt Na’at by renowned Na’at Khawan Abdul Manan, adding a spiritual essence to the gathering.
During the event, Asif Hameed shared the exciting news that, due to the relentless efforts of the Pakistani Ambassador, NADRA services have been approved for the Pakistani diaspora in Norway. This move will soon facilitate the appointment of a NADRA representative, making essential documentation services more accessible for the community.
Moreover, he revealed ongoing efforts for direct PIA flights between Norway and Pakistan, a development that could significantly benefit the Pakistani community in the region.
Chaudhry Waseem Shehzad highlighted the significance of Ramadan, emphasizing its blessings and the importance of spiritual purification. He quoted Islamic teachings, stressing the virtues of fasting and the rewards it brings.
The event host, Chaudhry Ismail Sarwar Bhattian, thanked all guests, particularly embassy officials and esteemed community members. He also appreciated the well-organized arrangements of the mosque administration.
Additionally, he congratulated Aqil Qadir on being elected unopposed as the President of the Potohar Welfare Society and assured full cooperation with the Islamic Literature Society in its future endeavors.