15 March 2025DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Havaldar Saqib Latif Laid to Rest with Full Military Honors in village Daryal

جعفر ایکسپریس حملہ: شہید حوالدار ثاقب لطیف کو ڈریال میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔15,مارچ، 2025ء)—جعفر ایکسپریس میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے حوالدار ثاقب لطیف کو جمعہ کے روز بلدیہ کلرسیداں کی وارڈ ڈریال میں پورے قومی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا نمازہ جنازہ میں پاک آرمی کے بریگیڈیئر یاسر،بریگیڈیئر فیصل،کرنل کاشف سمیت سابق رکن پنجاب اسمبلی کرنل محمد شبیر اعوان، پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ،حافظ سہیل اشرف، سابق ارکان بلدیہ شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،چوہدری اخلاق حسین،عاطف اعجاز بٹ،عابد حسین زاہدی،جنید بھٹی،ملک زبیر احمد،شیخ شعور قدوس،مسعود احمد بھٹی،چوہدری کاشف، سردار محمد تاج،شاہد جمیل عباسی،ٹھیکیدار شاہد صراف،چوہدری توقیر اسلم،پیر سید فیصل حسین شاہ گیلانی،قاضی ارشد،قاضی عبدالمجید،شیخ سلیمان شمسی سمیت سول و فوجی حکام نے شرکت کی پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف انرز پیش کیا اور شہید کو سلامی دی۔بریگیڈیئر یاسر نے لواحقین کو قومی پرچم پیش کیا۔
اس موقع پر چیف آف آرمی سٹاف و دیگر کی جانب سے قبر پر پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں اس سے قبل شہید کا جسد خاکی پہنچنے پر لوگوں نے زبردست خیرمقدم کیا ایمبولینس پر گلپاشی کی مقامی لوگوں نے پاکستان اور مسلح افواج کے حق میں زبردست نعرے بازی کی۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi – March 15, 2025) – Havaldar Saqib Latif, who was martyred in a terrorist attack on the Jaffar Express, was laid to rest with full national honors on Friday in Ward Daryal, Kallar Syedan.

His funeral prayer was attended by senior military officials, including Brigadier Yasir, Brigadier Faisal, and Colonel Kashif, as well as former Punjab Assembly member Colonel (Retd.) Muhammad Shabbir Awan. Prominent local political and community leaders, including PPP Kallar Syedan President Muhammad Ijaz Butt, Hafiz Sohail Ashraf, and several former municipal representatives, also participated in the funeral.

A well-disciplined contingent of the Pakistan Army presented a guard of honor and paid tribute to the martyr. Brigadier Yasir handed over the national flag to the bereaved family. Floral wreaths were placed on the martyr’s grave on behalf of the Chief of Army Staff and other officials.

As the martyr’s body arrived, the locals gave him a grand reception, showering rose petals on the ambulance. The atmosphere echoed with slogans in favor of Pakistan and the armed forces, reflecting the unwavering support of the people for their defenders.


سابق وزیر چوہدری محمد ریاض کی جعفر ایکسپریس پر حملے کی شدید مذمت، دشمنوں کی سازشیں ناکام بنانے کا عزم

Former Minister Chaudhry Muhammad Riaz Condemns Terrorist Attack on Jaffar Express, Vows Enemies Will Fail

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔15,مارچ، 2025ء)—سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض نے بلوچستان میں دہشتگردی کی نئی لہر اور جعفر ایکسپریس پر پرتشدد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو کمزور کرنے کے لیئے بھارت افغانستان اور ٹی ٹی پی کے ساتھ ساتھ ملک کے اندر ان دشمنوں کے وظیفہ خواروں کی کوششیں کبھی کامیاب نہ ہوں گی پاکستانی مسلح افواج کا شمار دنیا کی چند بڑی اور پیشہ وارانہ افواج میں ہوتا ہے ان کی موجودگی میں دشمنوں کی ہر سازش ناکام ہو کر رہے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلرسیداں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چوہدری ظفر اقبال شمع اور چوہدری توقیراسلم بھی موجود تھے،چوہدری محمد ریاض نے کہا کہ پاکستان تحفہ خداوندی ہے اس کو نقصان پہنچانے والے ہمیشہ دنیا میں ہی ذلیل و رسوا ہوئے رسوائی نامرادی ان کا مقدر بن چکی یے نہتے لوگوں کو شہید کرنے والے مسلمان نہیں بلکہ یہ گمراہ اور انسانیت کے دشمن ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے تمام دشمنوں نے مل کر ٹرین پر حملہ کیا مگر پاکستان کی مسلح بہادر افواج نے نہ صرف فوری رسپانس دیا بلکہ دشوار گزار مقام کے باوجود اپنے اپریشن سے تمام دہشت گردوں کو جہنم رسید کرکے دنیا کو بتا دیا کہ وہ تمام دشمنوں کی چالیں ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

Prominent Choa Khalsa Figure Raja Zaheer Akbar Passes Away, Funeral Held in Dhok Bangyal

چوآخالصہ کے معروف شخصیت راجہ ظہیر اکبر انتقال کر گئے، نماز جنازہ ڈہوک بنگیال میں ادا کی گئی

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔15,مارچ، 2025ء)—چوآخالصہ کے معروف مسلم لیگی بابو علی اکبر راجہ مرحوم کے فرزند،کرنل خورشید اکبر اور سابق ناظم چوآخالصہ راجہ داؤد اکبر کے بھائی راجہ ظہیر اکبر انتقال کر گئے نماز جنازہ ڈہوک بنگیال میں ادا کی گئی جس میں رکن پنجاب اسمبلی راجہ محمد صغیر،سابق ارکان اسمبلی چوہدری محمد ریاض،محمود شوکت بھٹی کے علاوہ دربار حسینی چوآخالصہ کے سجادہ نشین مخدوم سید حسن ناصر نقوی،راجہ ندیم احمد،چوہدری صداقت حسین،چوہدری محمد غالب،سید راحت علی شاہ،چوہدری شاہد گجر،محمد ظریف راجا، چوہدری توقیر اسلم،انجم رشید وارثی،عبدالجبار بھٹی،راجہ جہانگیر اختر بھٹی،تنویر شیرازی،راجہ غلام نقی،اسحاق حیدری،چوہدری شفیق،وقاص گجر،چوہدری امتیاز حسین،چوہدری رضوان گجر،چیف مہربان،ماسٹر راجہ ساجد،بشیر مغل، مولانا عبدالشکور نقشبندی،سید ثاقب حسین کاظمی،قاضی سہیل افتخار، ڈاکٹر طارق ریاض،نمبردار عبدالعزیز، شیخ حسن ریاض،مسعور احمد بھٹی،نصیر اختر بھٹی،ماسٹر ندیم،چوہدری اشفاق حسین،صوفی محمد جمیل،چوہدری ظفر شمع،چوہدری بشارت،راجہ جاوید سکوٹ،سردار محمد آصف،عمران سرور، راجہ عاصم صدیق،حاجی محمد سعید،ملک ساجد حسین،چوہدری فہد جمیل،چوہدری ساجد،اکرام الحق قریشی،سرفراز جنجوعہ و دیگر نے شرکت کی

تعزیت

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔15,مارچ، 2025ء)—مسلم لیگی رہنما سابق وائس چیئرمین یوسی کنوہا چوہدری شاہد گجر کے بہنوئی،چوہدری ہارون کے والد محترم چوہدری محمد رشید انتقال کر گئے مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی راجہ اسامہ سرور،راجہ صغیر احمد،چوہدری محمد ریاض،راجہ طلال خلیل،محمد ظریف راجا،شیخ شعور قدوس،حاجی اخلاق حسین،راجہ ظفر محمود،چوہدری زین العابدین عباس،مسعود احمد بھٹی،چوہدری توقیر اسلم،شیخ ندیم احمد،شاہد جمیل عباسی،شیخ سلیمان شمسی،عثمان سلطان وڑائچ،ماسٹر ساجد،چیف مہربان و دیگر نے چوہدری شاہد گجر اور چوہدری ہارون سے ملاقات کی اور مواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button