14 March 2025DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: Soldier Havaldar Saqib Latif from Village Daryal Martyred in Terrorist Attack on Jaffer Express
کلر سیداں: گاؤں ڈریال کا فوجی جوان حوالدار ثاقب لطیف جعفر ایکسپریس پر دہشت گرد حملے میں شہید

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔14,مارچ، 2025ء) – جعفر ایکسپریس میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والوں میں ایک فوجی جوان کا تعلق بلدیہ کلرسیداں کی وارڈ ڈریال سے ہے۔حوالدار ثاقب لطیف کی ایک برس قبل ہی کوئٹہ ٹرانسفر ہوئی تھی اور وہ سات ماہ بعد عید کی چھٹیاں لےکر گھر آ رہا تھا کہ راستے میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہو گیا۔شہید نے سوگواران میں بیوہ اور تین بیٹیاں چھوڑی ہیں، والدہ 2010 میں انتقال کر گئی تھیں جبکہ والد حیات ہیں اور سابق ریٹائرڈ صوبیدار ہیں۔شہید کی میت کو سڑک کے راستہ راولپنڈی روانہ کردیا گیا جسے آج کلرسیداں کے گاؤں ڈریال میں پورے قومی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi – March 14, 2025) – A soldier from Ward Daryal, Kallar Syedan Municipality, was among those martyred in the terrorist attack on Jaffer Express.
Havaldar Saqib Latif had been transferred to Quetta just a year ago and was returning home for Eid holidays after seven months of service when he was tragically martyred in the attack. He leaves behind his wife and three daughters. His mother passed away in 2010, while his father, a retired Subedar, is still alive.
His body has been transported to Rawalpindi by road and will be laid to rest today with full national honors in his native village, Daryal, Kallar Syedan.
کلر سیداں,دھمالی: 12 سالہ بچہ بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق
Kallar Syedan, Dhamali : 12-Year-Old Boy Electrocuted to Death
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔14,مارچ، 2025ء) – 12 سالہ بچہ بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔یہ افسوسناک واقعہ کلرسیداں کی یونین کونسل بھلاکھر کے گاؤں دھمالی میں پیش آیا جہاں مظہر اقبال کا 12 سالہ بیٹا پانی گرم کرنے کیلیے الیکٹرک راڈ پلگ میں ڈالنے کے دوران راڈ ہاتھ میں پکڑا ہوا تھا اور سوئچ آن کرتے ہی کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
Kallar Syedan: Fraudsters Rob Man After Drugging Him, Woman’s Mobile Snatched in Separate Incident
لر سیداں: نوسر بازوں کی واردات، راہگیر بے ہوش کرکے نقدی لوٹ لی، رکشہ سوار خاتون کا موبائل چھین لیا
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔14,مارچ، 2025ء) –کلرسیداں کے نواحی قصبہ چوک پنڈوری میں نوسر بازوں نے راستہ پوچھنے کے بہانے نشہ اور چیز سونگھا کر عبدالقیوم نامی شخص کو 23 ہزار روپے کی رقم سے محروم کر دیا۔ وہ سودا سلف خریدنے بازار جا رہا تھا کہ نوسر بازوں کے ہتھے چڑھ گیا۔ دریں اثناء ثوبیہ رانی سکنہ کلر سیداں نے 15 پر کال کر کے اطلاع دی کہ وہ رکشے پر بیٹھی ہوئی تھی کہ اسی دوران نامعلوم موٹر سائیکل نے اس کے ہاتھ سے موبائل فون چھین لیا اور فرار ہو گیا ۔موبائل فون کی قیمت 15000 ہزار روپے تھی۔سب ڈویژنل آفیسر آئیسکو چوآ خالصہ عبدالمعید کی درخواست پر بجلی چوری کرنے کے الزام میں کنوہا ڈھوک کشمیریاں کے رہائشی صارف عدنان حسین ولد مہربان حسین کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایس ڈی او کے مطابق صارف کے میٹر کو چیک کیا گیا تو وہ میٹر کی مین پی وی سی کیساتھ ڈائریکٹر کنڈا لگا کر بجلی چوری کر رہا تھا جسے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا۔
Kallar Syedan: Muhammad Saeed Hashmi Passes Away, Funeral Attended by Prominent Figures
کلر سیداں: محمد سعید ہاشمی انتقال کر گئے، نماز جنازہ میں اہم شخصیات کی شرکت
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔14,مارچ، 2025ء) –معروف عالم دین مفتی غلام حیدر ٹکالوی کے پوتے اور حماد ہاشمی کے والد محترم محمد سعید ہاشمی انتقال کر گئے نماز جنازہ چوآخالصہ کے قریب ڈہوک مغلاں ٹکال میں پیر ساحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمان سجادہ نشین دربار عالیہ بگھار شریف نے پڑھائی جس میں نیشنل ہائی ویز و موٹرویز پولیس کے ریٹائرڈ اے آئی جی جمیل احمد ہاشمی،مفتی محمود حسین شائق،مولانا۔محمد اقبال قریشی، قاضی زاہد نعیم،احسان الحق قریشی،حاجی محمد ادریس،محمد یوسف ہاشمی،قاضی نیئر اقبال،راجہ محمود الحسن،قاضی قمر،ابرار وارثی،چوہدری صدیق وارثی،خالد بزمی،عابد ہاشمی،بشیر احمد مغل،طارق ہاشمی،زاہد ہاشمی،خالد ہاشمی،شاہد ہاشمی،سعید ہاشمی، جہانگیر افضل ہاشمی ،عابد مغل،چوہدری شاہین ،نزیر ہاشمی،اکرام الحق قریشی،قاضی سہیل افتخار،تنویر ہاشمی و دیگر نے شرکت کی۔
Zaheer Akbar Raja passed away in Dhok Bangyal, Choa Khalsa
ظہیر اکبر راجہ انتقال کر گئے نمازجنازہ بعد نمازجمعہ دن تین بجے ڈہوک بنگیال چوآخالصہ میں ادا کی جائے گی

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔14,مارچ، 2025ء) –چوآخالصہ کے معروف مسلم لیگی رہنما بابو علی اکبر راجہ کے فرزند،کرنل خورشید اکبر راجہ، جہانگیر اکبر راجہ، مسعود اکبر راجہ اور داؤد اکبر راجہ سابقہ نائب ناظم یونین کونسل چوآ خالصہ کے بھائی ظہیر اکبر راجہ انتقال کر گئے نمازجنازہ بعد نمازجمعہ دن تین بجے ڈہوک بنگیال چوآخالصہ میں ادا کی جائے گی۔