DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: Rickshaw Falls Off Bridge in Asloha, Three Seriously Injured
اسلوہا کے قریب،رکشہ پل سے نیچے جا گرا 3افراد شدید زخمی

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ،کبیر احمد جنجوعہ،14مارچ2025)
کہوٹہ شہر سے چند کلو میٹر کے فاصلے پر اسلوہا کے قریب،رکشہ پل سے نیچے جا گرا 3افراد شدید زخمی، بازوں،ٹانگوں میں فیکچر ایک بزرگ کا سر بری طرع پھٹ گیا جبکہ رکشے میں سوار بچہ معجزانہ طور پر بچ گیا،زخمی کہوٹہ ہسپتال سے راولپنڈی ریفر،تفصیل کے مطابق کہوٹہ کی یونین کونسل مواڑہ کے گاؤں جنجور سے آنے والا رکشہ جب جنجور سٹاپ کے قریب اترائی میں آیا تو موڑ کاٹتے ہوئے پل سے نیچے برساتی نالے میں جا گرا جس کے نتیجے میں رکشے میں سوار تینوں افراد بری طرع زخمی ہو گے حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو THQ ہسپتال کہوٹہ منتقل کیاجہاں سے انہوں راولپنڈی کے ہسپتال میں ریفر کر دیا گیا۔




