کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔12,مارچ، 2025ء) –روات کا 21 سالہ نوجوان عبدالرحیم بھٹی قتل،نعش چوکپنڈوری بھاٹہ روڈ کے کنارے کھیتوں میں پڑی ملی پولیس کو اطلاع ملی کہ دھیری راجگان کی کھیتوں میں نعش پڑی ہوئی ہے ایس ایچ او کلرسیداں انسپکٹر بشارت علی عباسی نے ٹیم موقع پر روانہ کی مقتول کی عمر 21 برس تھی اس کا نام عبدالرحیم بھٹی ولد محمد لطیف محلہ قاسم اباد ضلع اسلام آباد کے نام سے شناخت ہوئی کلرسیداں پولیس نے نعش ہسپتال منتقل کردی پولیس کے مطابق ابتدائی شواہد کے مطابق نوجوان کو کہیں اور قتل کرنے کے بعد نعش کو چوکپنڈوری مندرہ روڈ پر پھینک دیا گیا۔نعش تشدد شدہ بتائی جاتی ہے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi – March 12, 2025) – The body of a 21-year-old young man, Abdul Rahim Bhatti, was discovered in the fields near Chauk Pindori Bhata Road.
According to police sources, they were informed about a body lying in the fields of Dhery Rajgan. Inspector Basharat Ali Abbasi, SHO of Kallar Syedan, dispatched a team to the location. The deceased was identified as Abdul Rahim Bhatti, son of Muhammad Latif, a resident of Mohalla Qasimabad, Islamabad.
Kallar Syedan police transferred the body to the hospital for further investigation. Preliminary evidence suggests that the young man was murdered elsewhere, and his body was later dumped along Chauk Pindori-Mandra Road. Reports indicate that the body bore signs of torture. The police have launched an investigation into the case.
پولیس ہیلپ لائن 15 کا ناجائز استعمال، کلر سیداں میں معمر سیاسی شخصیت پر چوری کا جھوٹا الزام
Misuse of Police Helpline: Elderly Political Figure Falsely Accused of Theft in Kallar Syedan
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔12,مارچ، 2025ء) – پولیس مدد کے لیئے 15 پر کال کرنے والوں کا اس سہولت کا ناجائز استعمال،تحصیل کلرسیداں کی ایک یونین نے سابق چیئرمین اور معمر سیاسی شخصیت کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کروا دیا تفصیلات کے مطابق ایک شہری نے 15 پر کال کرکے پولیس کو مدد کے لیئے طلب کیا اور چوری کے واقعہ کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا جس کے بعد مدعی نے ہی اپنے تتمہ بیان میں ایک معمر ترین سیاسی شخصیت اور سابق چییرمین یوسی سمیت پانچ افراد کو چوری کے واقعہ میں نامزد کردیا ادہر میڈیا نے ایس ایچ او کلرسیداں انسپکٹر بشارت علی عباسی کو اس واقعہ کی تفصیلات اور معمر ترین شخصیت کا چوری کے واقعہ میں نامزد کرنے کے بارے میں بتایا ایس ایچ او نے تفتیشی افسر سے کہا کہ وہ 15 کے غلط استعمال کو روکیں لوگ پہلے نامعلوم واقعہ بتاتے ہیں پھر اس میں مخالفین کو مامزد کرکے اس سہولت کا ناجائزفائدہ اٹھاتے ہیں انہوں نے تفتیشی افسر کو مقدمہ خارج کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ معمر سیاسی شخصیت پر چوری کا الزام انہتائی لغو و مضائقہ خیز ہے اس کی حوصلہ افزائی نہیں کی جانی چاہیئے۔
Retired ANF Inspector Raja Asif Mahmood Laid to Rest in Bagla Rajgan
اے این ایف کے ریٹائرڈ انسپکٹر راجہ آصف محمود کو بنگلہ راجگان میں سپردخاک کردیا گیا
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔12,مارچ، 2025ء) –اے این ایف کے ریٹائرڈ انسپکٹر راجہ آصف محمود کو بنگلہ راجگان میں سپردخاک کردیا گیا نمازجنازہ میں رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد،راجہ ندیم احمد،مولانا احسان اللہ چکیالوی،راجہ محمد جاوید،چوہدری ابرار حسین،مسعود احمد بھٹی،چوہدری توقیر اسلم،شیخ حسن سرائیکی،رانا زعفران بھٹی،سردار محمد آصف،یاسر مسعود بھٹی،دانش سعید بھٹی،حاجی محمد بشیر،راجہ افتخار پکھڑال،الحاج غلام ظہیر، چوہدری شاہد گجر،چوہدری ابرار گجر،فہد جمیل، صوفی ضابر حسین،نمبردار وقاص گجر، صوبیدار غلام ربانی،بابو ظفر اقبال،چوہدری محمد شیراز و دیگر نے شرکت کی۔
Brief news…
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔12,مارچ، 2025ء) –کلرسیداں کی یوسی بھلاکھر سے تعلق رکھنے والے پنجاب بار کونسل کے سابق رکن چوہدری واصف علی ایڈووکیٹ مطالعاتی دورے پر امریکہ روانہ ہو گئے۔
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔12,مارچ، 2025ء) –مسلم لیگ ن کے رہنما محمد ظریف راجا آج بروز بدھ ڈہوک سنگال چوآ خالصہ میں افطار ڈنر ڈنر دیں گے جس میں مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی راجہ اسامہ سرور،راجہ صغیر احمد،سابق بلدیاتی چیئرمین و ارکان،لیگی تنظیمی عہدیداران و شہری شرکت کریں گے