کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،12,مارچ,2025)— ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ سیدا ذکاء الحسن نے کہا ہے کہ روڈ ڈکیتی معہ قتل میں ملوث گینگ کے 3 ملزمان اسد الرحمن ستی ولد عبدالرحمن ستی ساکن ترامڑی چوک تحصیل وضلع اسلام آ با د۔ عبدالرحمن ستی ولدعبدالطیف ستی ساکن سنگوٹ ستیاں۔دانش شاہ ولد شبیر شاہ ساکن سنگوٹ سیداں گرفتار۔ مسروقہ رقم، 02 کلاشنکوف اور پسٹل برآمد۔ایس ایچ او کہوٹہ سید ذکاء الحسن نے ہمراہ ٹیم پولیس تھانہ کہوٹہ اے ایس آئی محمد عاصم۔ راجہ منصور سب انسپکٹر۔ کانسٹیبلان سہیل کیانی۔ یاسر محمود۔ حق نواز۔ طیب جہانگیر۔ایس آئی عرفان۔ میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔ تاجران۔شہریوں۔معززین۔علماء۔ممبران امن کمیٹی کہوٹہ کی جانب سے ڈکیتی ملزمان کی گرفتاری پر پولیس تھانہ کہوٹہ کو لاکھوں روپے نقدی انعام اور شہریوں نے مالا بھی پہنائی۔ ملزمان نے ڈکیتی کے دوران شہری حسیب کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ ملزمان کی گرفتاری کے بعد پولیس تھانہ کہوٹہ کی ملزمان کے ہمراہ پریس کانفرنس اس موقع پر ایس ایچ او سید ذکا الحسن شاہ، ایس آئی عرفان، اے ایس آئی عاصم بھٹی و دیگر ٹیم نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ملزمان نے 15 دسمبر 2025 کو کہوٹہ پنڈی روڈ پر نتھوٹ بائی پاس پر ڈکیتی کے دوران حافظ حسیب کو قتل کیا۔ بعدازاں ملزمان نے باولی سٹاپ پر شیزور گاڑی سے اسلحہ کی نوک پر رقم نقدی اور موبائل فون چھینے تھیپولیس ٹیم نے ٹیکنیکل ذرائع اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی اس موقع پر شہریوں صدر پیپلزپارٹی تحصیل کہوٹہ آصف ربانی قریشی، سٹی صدر مسلم لیگ ن کہوٹہ سٹی ڈاکٹر محمد عارف قریشی، سرپرست اعلیٰ انجمن تاجران کہوٹہ،رہنما جماعت اسلامی،سابق کونسلرحاجی ملک عبدالراؤف اور امن کمیٹی کی جانب سے پولیس تھانہ کہوٹہ کو 50۔ 50 ہزار روپے نقد جبکہ راجہ عمران ضمیر کی جانب سے 10 ہزار روپے نقدی انعام دیا گیا شہریوں معززین اور لوائحقین نے پولیس تھانہ کہوٹہ کی کارکردگی کو سراہا۔ اور مالا پہنائی۔
Kahuta (Pothohar.com, Imran Zamir, March 12, 2025) – SHO Kahuta Police Station Syed Zaka-ul-Hassan has announced the arrest of three suspects involved in a highway robbery and murder case. The arrested individuals include Asad ur Rehman Satti, a resident of Tramri Chowk, Islamabad; Abdul Rehman Satti from Sangot Sattian; and Danish Shah from Sangot Syedan. The police recovered stolen cash, two Kalashnikov rifles, and a pistol from their possession.
SHO Syed Zaka-ul-Hassan, along with his team including ASI Muhammad Asim, Sub-Inspector Raja Mansoor, Constables Suhail Kayani, Yasir Mehmood, Haq Nawaz, and SI Irfan, held a press conference at Kahuta Police Station. Local traders, community leaders, religious scholars, and members of the Peace Committee attended the event, where they appreciated the police’s efforts. The police station was awarded cash prizes worth hundreds of thousands of rupees, and officers were garlanded in recognition of their achievement.
According to the police briefing, the arrested suspects were responsible for the December 15, 2025, robbery at Nathot Bypass on Kahuta-Pindi Road, where they shot and killed citizen Haseeb. Later, the same gang robbed a Shehzore truck at Bawali Stop, looting cash and mobile phones at gunpoint. The police used technical surveillance and human intelligence to trace and apprehend the criminals.
Prominent figures, including PPP Tehsil Kahuta President Asif Rabbani Qureshi, PML-N City President Dr. Muhammad Arif Qureshi, business community leader Haji Malik Abdul Rauf, and representatives from the Peace Committee, praised the police’s dedication. They collectively rewarded Kahuta Police Station with cash prizes of PKR 50,000 each, while Raja Imran Zameer contributed an additional PKR 10,000. Citizens and victims’ families lauded the police efforts and honored them with garlands.
کہوٹہ پولیس کا شاندار کارنامہ، ڈاکوؤں کی گرفتاری پر ایس ایچ او اور ٹیم کو لاکھوں روپے انعام
Kahuta Police’s Remarkable Achievement: SHO and Team Rewarded with Cash Prizes for Arresting Robbers
کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،12,مارچ,2025)— ڈاکوؤں کی گرفتاری پولیس تھانہ کہوٹہ کے ایس ایچ او سید ذکاء الحسن اور ان کی ٹیم کا بڑا کارنامہ ہے۔ انجمن تاجران کہوٹہ ممبرا ن امن کمیٹی، سیاسی جماعتوں کے مقامی عہدیداران صدر مسلم لیگ (ن) کہوٹہ ڈاکٹر محمد عارف قریشی، صدر پیپلز پارٹی تحصیل کہوٹہ آصف ربانی قریشی، رہنما جماعت اسلامی و سرپرست اعلیٰ انجمن تاجران کہوٹہ کی جانب سے ایس ایچ او کہوٹہ سید ذکاء الحسن اور ان کی ٹیم اے ایس آئی عاصم بھٹی، سب انسپکٹر راجہ منصور، سب انسپکٹر عرفان کا نسٹیبلان سہیل کیانی، یاسر محمود، حق نواز طیبب جہانگیر کے لیے لاکھوں روپے نقد انعام پریس کانفرنس میں دیئے گے۔ اس موقع پر ممتاز عالم دین ممبر ڈسٹرکٹ امن کمیٹی قاری عثمان عثمانی ممبران امن کیمٹی کہوٹہ مولانا ظہور اعوان نقیبی، صدر پوٹھوہار ویلفیئر ٹرسٹ ملک منیر اعوان، ترجمان انجمن تاجران کہوٹہ راجہ شاہد اجمل، صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، راجہ نوید رشید اور دیگر شہریوں نے پولیس تھانہ کہوٹہ کے ایس ایچ او سید ذکاء الحسن اور ان کی ٹیم کی جانب سے ڈاکوؤ ں کی گرفتاری پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
Crackdown in Kahuta Against Overpricing and Substandard Goods: Multiple Shops Sealed, Fines Imposed
کہوٹہ میں ناجائز منافع خوری اور غیر معیاری اشیاء کی فروخت پر کریک ڈاؤن، متعدد دکانیں سیل، جرمانے عائد
کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،12,مارچ,2025)— ناجائز منافع خوری من مانے ریٹس تجاوزات اور حفظان صحت کے اصولوں کے منافی اشیاء کی فروخت پر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر، چیف میونسپل آفیسر مخدوم بلال، ایم او آر کے اچانک چھاپے متعدد دکانیں اور کاروباری مراکز سیل کر کہ موقع پر ہزاروں روپے نقدی جرمانہ کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ اور انتظامیہ نے ماہ صیام میں با اثر شخصیات کی سفارش اور دباؤ قبول کرنے سے انکار کردیا۔ عوامی مفاد پر کوئی کمپرومائز نہ ہو گا۔ تاجر ریٹ لسٹ کے مطابق معیاری اور صاف ستھری اشیاء فروخت کریں۔ اور اپنا سامان اپنی حدود کے اندر رکھیں۔ ان خیا لات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر نے کہوٹہ شہر کے بازاروں مین بازار،قدیر بازار،پنجاڑ چوک، کوٹلی لنک روڈ، مٹور روڈ، تحصیل چوک، چھنی بازار، تھانہ روڈ، میلاد چوک، پنڈی روڈ پر اچانک چھاپوں کے دوران شہریوں گاہگوں اور اخباری نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ماہ صیام میں ذخیری اندوزی ملاوٹ اور باسی اشیاء کی فروخت کی اجازت نہ ہے۔ ریٹ لسٹ نمایاں جگہ آویزاں کی جائے۔
PTI Punjab Chief Organizer Aliya Hamza Meets Col. (R) Saeed Janjua to Discuss Efforts for Imran Khan’s Release and Party Strengthening in PP7
چیف آرگنائزر PTI پنجاب عالیہ حمزہ سے کرنل (ر) سعید جنجوعہ کی ملاقات، عمران خان کی رہائی اور PP7 میں پارٹی مضبوط کرنے پر تبادلہ خیال
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،12مارچ2025) چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف پنجاب محترمہ عالیہ حمزہ سے سابق صدر PTI تحصیل کہوٹہ کرنل ر سعید جنجوعہ کی خصوصی ملاقات،ملاقات میں عمران خان کی رہائی کے حوالے سے حلقہ PP7 اور PTI تحصیل کہوٹہ،PTI کہوٹہ سٹی کے سابقہ عہدیدارن کی کاوشوں اور خاص کر جلسے جلوس ریلیوں اور احتجاج میں شرکت اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،کرنل ر سعید جنجوعہ نے محترمہ عالیہ حمزہ کو گراس روٹ لیول پر PTI کو مضبوط کرنے اور ضمنی الیکشن جنرل الیکشن میں تنظیموں کی اعلٰی کارکردگی کے بارے میں بھی بریف کیا،محترمہ عالیہ حمزہ نے ان تمام کاوشوں کو سراہتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کو PP7 میں مزید مضبوط کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرنل سعید جنجوعہ سمیت تمام سابقہ عہدیداران اور PTI کے کارکنان خراج تحسین کے مستحق ہیں اور خاص کر ہمارے وہ کارکنان کہ جنہوں نے جیلیں کاٹی انہوں نے یہ ثابت کیا کہ وہ خان کے سچے سپاہی ہیں