DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: Punjab’s “Ab Chamkay Ga Gaon” Campaign Fails – Moawra Villages Covered in Waste
پنجاب کا "اب چمکے گا گاؤں" منصوبہ ناکام – مواڑہ کے گاؤں گندگی کے ڈھیروں میں تبدیل

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،11مارچ2025)
صاف ستھرا پنجاب کا نعرہ “ٹھاہ “اب چمکے گاؤں کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے مواڑہ کے گاؤں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر،حکومت کے کرڑوں کے فنڈز سے عوام کو فائدہ نہ مل سکا،ہر طرف کوڑے کرکٹ کے ڈھیر لگے رہتے ہیں،صفائی کرنے والے ورکر موقع سے غائب،تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب کے پروگرام اب چمکے گاؤں کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے مواڑہ کے گاؤں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیرلگے ہوئے ہیں یوسی مواڑہ گندگی کے ڈھیر جسے کوء اٹھانے والا نہیں بارش کے بعد بو و تعفن سے علاقہ مکین پریشان ان کا کہنا ہے کہ عملہ صرف روڈ کے اطراف میں صفاء کر رہے ہیں جبکہ محلقہ گاؤں جوں کا توں ہے علاقہ مکینوں نے ارباب اختیار سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ھے۔




