09 March 2025DailyNewsHeadlineOverseas newsPothwar.com
London: Yasir Khan Sentenced to Eight Years in Prison for Smuggling Gun Parts from Pakistan
یاسر خان کو پاکستان سے برآمد ہونے والی گن کے پرزوں کے جرم میں آٹھ سال قید کی سزا سنا دی

لندن (پوٹھوار ڈاٹ کام، 9 مارچ 2025) – یاسر خان کو اس وقت جیل بھیج دیا گیا جب برطانیہ پہنچنے والی ایک گاڑی میں گن کے پرزے چھپے ہوئے ملے۔
یاسر خان، 40 سالہ، جو کہ لی روڈ، سپارک ہل، برمنگھم کا رہائشی ہے، اس پر الزام عائد کیا گیا کہ اس نے 1976 کی ماڈل ڈاٹسن سنی میں 72 گن کے پرزے چھپائے تھے، جو پاکستان سے برطانیہ بھیجے گئے تھے۔
یہ گاڑی 7 جولائی 2024 کو لندن گیٹ وے پورٹ پر سرحدی فورس کے افسران نے قبضے میں لی تھی، جس کے بعد نیشنل کرائم ایجنسی (NCA) نے تحقیقات کا آغاز کیا۔برمنگھم کراؤن کورٹ میں یاسر خان نے ہتھیاروں کی اسمگلنگ کی کوشش کا اعتراف کیا اور جمعہ کے روز اسی کورٹ نے اسے آٹھ سال قید کی سزا سنائی۔
