Kahuta (Pothwar.com, Imran Zamir, March 09, 2025) – An awareness campaign to encourage student enrollment in government schools was held at Government Girls High School, Kahuta. The event included a walk from the school to the main market, aimed at promoting the importance of education in government institutions.
The ceremony was attended by City President of PML-N Kahuta, Dr. Muhammad Arif Qureshi, Deputy District Education Officer Muhammad Arif, President of Press Club Kahuta Raja Imran Zameer, and several school principals and education officials. Speakers emphasized the benefits of enrolling children in government schools, highlighting the provision of quality education.
Following the ceremony, a rally was taken out from Government Girls High School Kahuta, passing through National Bank and ending at Milad Chowk. Prominent political and social leader Dr. Arif Qureshi represented the national and provincial assembly members, while Deputy District Education Officer Muhammad Arif led the rally.
During his speech, Muhammad Arif stressed the importance of government schools, noting that they provide free admission, textbooks, and uniforms. Additionally, he highlighted Punjab Chief Minister Maryam Nawaz’s initiative to distribute laptops to high-achieving students as a revolutionary step toward educational advancement.
راجہ عبدالرزاق (مرحوم) ویلفیئر فاؤنڈیشن کا ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ میں واٹر بور کا عطیہ، کام کا آغاز
Raja Abdul Razzaq (Late) Welfare Foundation Donates Water Bore to THQ Hospital Kahuta, Work Begins
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،09مارچ2025)
راجہ عبدالرزاق(مرحوم) ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ، واٹر بور کا عطیہ، کام شروع،رفاقت جنجوعہ، انور ستی، حاجی سلیم،سرفراز قریشی کی طرف سے معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ مدثر رزاق جنجوعہ چیف ایگزیکٹو ڈائریکٹر راجہ عبدالرزاق(مرحوم) ویلفیئر فاؤنڈیشن کا شاندار الفاظ میں خراج تحسین، راجہ مدثر رزاق جنجوعہ آف گوہڑہ کروٹ اور راجہ طاہر جنجوعہ آف ٹپیالی کے فلاحی کاموں سے عوام بے حد مستعفید ہو رہے ہیں،انہوں نے تحصیل کہوٹہ کے بیشتر علاقوں میں واٹر پمپ دیے ہیں اس کے علاوہ مختلف سٹاپ پر انتظار گاہیں بنواہیں ہیں اس کے انہوں نے بلوچستان کے علاقوں پانی کے بور نکلوائے ہیں،مسلم لیگ ن کے یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے صدر رفاقت جنجوعہ،بزرگ سیاسی شخصیت انور ستی، حاجی سلیم،سرفراز قریشی نے معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ مدثر رزاق جنجوعہ چیف ایگزیکٹو ڈائریکٹر راجہ عبدالرزاق(مرحوم) ویلفیئر فاؤنڈیشن اور راجہ طاہر جنجوعہ آف ٹپیالی راجگان کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کی ہے۔
Punjab Govt Should Provide Subsidies Instead of Cash Aid; Inflation Worsens Public Hardship: Raja Gulraiz Akhtar Janjua
پنجاب حکومت کی نقد امداد کے بجائے سبسڈی کی ضرورت، مہنگائی سے عوام پریشان: راجہ گلریز اختر جنجوعہ
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،09مارچ2025)
پنجاب حکومت دس ہزار روپے(نگہبان رمضان) پروگرام کے بجائے اشیاء خورد نوش پر سبسڈی دیتی تو عام و خاص کو فائدہ ہوتا اس طرع کے پروگراموں سے غریب اور سفید پوش طبقہ محروم رہتا ہے ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ گلریز اختر جنجوعہ آف کلاہنہ راجگان حال مقیم یو ایس اے نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ رمضان میں پھل اور سبزیوں کی قیمتیں بہت زیادہ بڑھ گئیں، کنٹرول ریٹ پر اشیا فروخت کی جائیں تا کہ غریب لوگ بھی اپنے روز ہ افطار کے لیے اللہ کی نعمتیں خرید سکیں انہوں نے کہا کہ مہنگائی نے پہلے ہی عوام کی چیخیں بلند کر رکھی ہیں لیکن رمضان میں مزید اضافہ ہو گیا ہے ہر چیز کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے مہنگائی سے غریب افراد کے چو سمجھ رہے ہیں اور ارباب اختیار کو اس کی پرواہ ہی نہیں دیہاڑی دار مزدور تو زیادہ متاثر ہو چکے ہیں اور روزہ افطار کرنے کے لیے بھی پھل خریدنے سے قاصر ہو چکے ہیں غریب قاصر ہیں عوام کا خیال رکھتے ہوئے مہنگائی پر قابو پایا جائے کا رکھتے مہنگائی پر قابو پایا جانے نا جائز منافع خوری کئی لوگوں کو زندگی سے بیزار کر رہی خوری بھی لوگوں کو سے بیزار کر رہی ہے، لہذا انتظامیہ کو چاہیےء کہ ایسے افراد کے سخت کاروائی کریں اور مہنگائی کرنے والے ناجائز منافع خوروں کو قانون کے کٹہرے میں لاکر قانونی کاروائی کریں۔
Grand Operation in Kahuta: Assistant Commissioner and Chief Municipal Officer Seal Dozens of Shops, Impose Heavy Fines
کہوٹہ میں اسسٹنٹ کمشنر اور چیف میونسپل آفیسر کا گرینڈ آپریشن، درجنوں دکانیں سیل، بھاری جرمانے
کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،09,مارچ,2025)— اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایو شہ ظفر اور چیف میونسپل آفیسر کہوٹہ مخدوم بلال کا گرینڈ آپریشن ماہ صیام میں روزانہ کی بنیاد پر جاری۔ مدینہ کیش اینڈ کیری، چکن شاپس سمیت درجنوں دکانداروں اور کاروباری مراکز کو بھاری جرمانے اور سیل کر دیا گیا۔ کسی سفارش اور دباؤکو قبول نہیں کیا جائے گا۔ مصنوعی مہنگائی، تجاوزات اور باسی اشیاء کی فروخت پر انتظامیہ خاموش نہیں بیٹھے گی۔ ایوشہ ظفر اور مخدوم بلال نے تجاوزات ہٹا کر سڑک پر تجاوز شدہ سامان بھی ضبط کر لیا۔ تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایو شہ ظفر اور چیف میونسپل آفیسر کہوٹہ مخدوم بلال نے کہوٹہ شہر، قدیر بازار، تھانہ روڈ، مین بازار، چھنی بازار،جی پی او روڈ، مٹور روڈ اور رمضان سستا بازارمیں اچانک چھاپے مار کر ریٹ لسٹ چیک کی اور ناجائز منافع خوری پر مدینہ کیش اینڈ کیری سمیت درجنوں دکانداروں بھاری جرمانہ کیا اور دکانیں سیل کر دیں جبکہ مین بازار کہوٹہ اور چوراہوں میں تجاوزات مافیا کے خلاف زبردست کاروائی کرتے ہوئے تجاوز شدہ سامان ضبط کر لیا۔