07 March 2025DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Crackdown on Price Gouging and Illegal Profiteering in in local bazaar’s

کہوٹہ: مقامی بازاروں میں گراں فروشی اور ناجائز منافع خوری کے خلاف کریک ڈاؤن

کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،7,مارچ,2025)— گراں فروشی اور تجاوزات و ناجائز منافع خوری کے خلاف اسسٹنٹ کمشنرکہوٹہ ایوشہ ظفر اور مخدوم بلال چیف میونسپل آفیسر کہوٹہ کا گرینڈ آپریشن سات دکانداروں کے خلاف تھانہ کہوٹہ میں مقدمات درج جبکہ درجن سے زائد دکانات اور کاروباری مراکز سیل کر کے ہزاروں روپے کا جرمانہ موقع پر کیا۔ ماہ صیام میں ناجائز منافع خوری کرنے والے کسی معافی اور نرمی کے مستحق نہیں خلاف ورزی کے مرتکب دکانداروں کو نہ صرف جرمانے و چالان بلکہ جیل بھیج دوں گی۔ کسی دباؤ اور سفارش کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر اور مخدوم بلال چیف میونسپل آفیسر کہوٹہ نے ہمراہ MORکہوٹہ، راجہ عامر اشتیاق، ٹیکس انسپکٹر راجہ عمر حیات، انضمام ستی،محمد طفیل، عبدالشکور کھٹڑ سول ڈیفنس، نظر کیانی،محمد عدیل سول ڈیفنس کہوٹہ شہر مین بازار، قدیر بازار،پنجاڑ چوک، چھنی بازار، مچھلی چوک تا مٹور چوک،لائبریری روڈ، جی پی او چوک کہوٹہ ناجائز منافع خوروں، تجاوز کنندگان، باسی اور مضر صحت اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران سبزی و فروٹ سمیت چکن فروشوں کے خلاف تھانہ کہوٹہ میں مقدمات درج کرانے کے بعد متعدد کاروباری مراکز کو سیل کر دیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر اور مخدوم بلال چیف میونسپل آفیسر کہوٹہ نے خباری نمائندوں اور شہریوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ حفظان صحت کے اصولوں کے منافی اور ناجائز منافع خوری و تجاوزات پر فوری ایکشن ہو گا۔ عوامی مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہ ہوگا۔ ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء فروخت کی جائیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ کسی دباؤ اور سفارش کو خاطر میں نہیں لایا جائے گا۔ اچانک چھاپوں کے دوران نہ صرف جرمانہ و چالان ہونگے بلکہ ناجائز منافع خوروں کو جیل کی ہوا کھانہ پڑے گی۔ کہوٹہ کے شہریوں نے ماہ صیام میں روزانہ کی بنیاد پر جاری آپریشن کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر اور مخدوم بلال چیف میونسپل آفیسر کہوٹہ نے جو ایکشن لیا اس پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔r

Kahuta (Pothwar.com, Imran Zamir, March 7, 2025) – Assistant Commissioner Kahuta, Ayusha Zaffar, and Chief Municipal Officer, Makhdoom Bilal, launched a major crackdown against price gouging, illegal encroachments, and profiteering. Cases were registered against seven shopkeepers at Kahuta Police Station, while over a dozen shops and businesses were sealed, with fines amounting to thousands of rupees imposed on-site.

During the operation, authorities targeted businesses involved in overpricing, selling expired or substandard goods, and violating municipal regulations. The crackdown covered key commercial areas, including Main Bazaar, Qadir Bazaar, Panjar Chowk, Chani Bazaar, Machhli Chowk, Mator Chowk, Library Road, and GPO Chowk.

Speaking to journalists and the public, Assistant Commissioner Ayusha Zaffar emphasized that violators would face severe consequences, including fines, legal action, and imprisonment. She stated, “No leniency will be shown towards profiteers during the holy month of Ramadan. There will be immediate action against those violating health and pricing regulations.”

Local residents appreciated the crackdown, praising the efforts of the authorities in ensuring fair pricing and maintaining quality standards.

 

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے پروگرام رمضان نگہبان کے تحت مٹور یونین کونسل میں سینکڑوں افراد میں چیک کی تقسیم، راجہ عرفان سرور کی قیادت میں

Hundreds of People Receive Checks Under Punjab’s Ramadan Negahban Program in Mator, Distribution Led by Raja Irfan Sarwar

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ،7مارچ2025)
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے پروگرام رمضان نگہبان کے تحت پنجاب بھر کی طرع یونین کونسل مٹور میں سینکڑوں افراد میں چیک کی تقسیم،چیک نوجوان ن لیگی رہنماء راجہ عرفان سرور(چیئرمین سرور گروپ) امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل مٹور نے خو د تقسیم کیے، وزیر اعلی پنجاب کی ایک سالہ کارکردگی قابل ستائش ہے،ان تمام انقلابی پروگراموں سے عوام مستفید ہو رہے ہیں ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت اب تک تقریبا ایک لاکھ لوگوں کو نوکریاں ملی ہیں جبکہ اب رمضان میں پروگرام(رمضان نگہبان) سے غریب عوام کو فائدہ ہو رہا ہے تفصیل کے مطابق وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے رمضان نگہبان پروگرام کے تحت پنجاب بھر کی تمام یونین کونسل اور ایم سیز میں ڈیزرونگ لوگوں میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں جن کا ڈیٹا یونین کونسل میں انٹر ہے فی کس 10000 ہزار روپیہ دیا جا رہا ہے اس طرح یونین کونسل مٹور میں سینکڑوں افراد میں چیک تقسیم ہو رہے ہیں جولاکھوں روپیز تقسیم ہوں گے تقریب میں تقریبا= 500سے زاہد افراد نے شرکت کی نوجوان ن لیگی رہنماء راجہ عرفان سرور(چیئرمین سرور گروپ) امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل مٹور،سیکرٹری یونین کونسل مٹور راجہ شمروز،کونسلر راجہ عباس پپو اور راجہ اویس منیر نے تقسیم کئے اس موقع پر لیگی رہنما راجہ عرفان سرور امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل مٹور نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز،ایم این اے راجہ اسامہ اشفاق سروراور ایم پی اے راجہ صغیر احمد کاشکریہ ادا کیا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button