06 March 2025DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: CM Maryam Nawaz’s Ramzan Nigehban Program: Financial Aid Distributed Among 541 Beneficiaries in Doberan Kallan

کلر سیداں: وزیر اعلیٰ مریم نواز کے رمضان نگہبان پروگرام کے تحت دوبیرن کلاں میں 541 مستحق افراد میں مالی امداد تقسیم

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔06,مارچ، 2025ء) –وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے رمضان نگہبان پروگرام کے تحت پنجاب بھر کی تمام یونین کونسلز اور ایم سیز میں مستحق لوگوں میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں فی کس 10 ہزار روپیہ دیا جا رہا ہے اس سلسلے میں یونین کونسل دوبیرن کلاں میں 541 لوگوں میں چیک تقسیم ہو رہے ہیں جو تقریبا 5400000 لاکھ روپیز بنتے ہیں اس رقم کی پہلی قسط بدھ کے 150 لوگوں میں مسلم لیگی رہنما راجہ ندیم احمد نے بنک ڈرافٹ تقسیم کئے انہوں نے رمضان کے مقدس ماہ میں وزیراعلی پنجاب کی جانب سے مستحقین کو دس دس ہزار روپے کی فراہمی کو تاریخی قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز باتیں نہیں عملی کام کرتی ہیں ان کی یہی بات انہیں دوسروں سے ممتاز کرتی ہے انہوں نے کہا کہ مستحقین کی فہرستیں کسی جماعت کے لوگوں نے ترتیب نہیں دیں نہ ہی اس امداد میں کسی کی سیاسی وابستگی کو دیکھا گیا ہے انہوں نے ڈرافٹ کی تقسیم کو اپنے لیئے اعزاز قرار دیتے ہوئے لیگی ارکان اسمبلی راجہ اسامہ سرور اور راجہ صغیر احمد کا بھی شکریہ ادا کیا۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi – March 6, 2025) – Under Chief Minister Punjab Maryam Nawaz Sharif’s Ramzan Nigehban program, financial aid of PKR 10,000 per person is being distributed among deserving individuals across all union councils and municipal committees in Punjab during the holy month of Ramadan.

In Union Council Doberan Kalan, checks worth a total of PKR 5.4 million are being distributed among 541 beneficiaries. The first installment was given out on Wednesday, with 150 recipients receiving bank drafts from PML-N leader Raja Nadeem Ahmed.

Speaking on the occasion, Raja Nadeem Ahmed praised the initiative, calling it a historic step towards supporting the underprivileged during Ramadan. He lauded CM Maryam Nawaz for her practical approach, emphasizing that she focuses on real action rather than just words. He also clarified that the lists of beneficiaries were prepared without political bias and without the involvement of any party representatives.

Expressing his honor in distributing the drafts, he extended his gratitude to PML-N lawmakers Raja Osama Sarwar and Raja Sagheer Ahmed for their efforts in making this initiative a success.

کلر سیداں: پولیس نے مطلقہ خاتون سے زیادتی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا

Kallar Syedan: Police Arrest Suspect for Assault and Blackmail of Divorced Woman

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔06,مارچ، 2025ء) – کلرسیداں پولیس نے مطلقہ خاتون کیساتھ زیادتی کرنے والے ملزم عدیل کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ ملزم نے زیادتی کی اور ویڈیو بنا کر بلیک میل کر کے رقم اور زیورات بھی ہتھیا لیئے، متاثرہ خاتون کا طبی معائنہ کروایا گیا۔ ادھر ایس پی صدر نبیل کھوکھر کا کہنا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کیساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ خواتین کیساتھ زیادتی،تشدد اور ہراسمنٹ جیسے واقعات ناقابل برداشت ہیں۔

Punjab Highway Begins Construction of Four-Foot Shoulders on Kallar Syedan-Dhangali Carpet Road

پنجاب ہائی وے نے کلر سیداں دھانگلی کارپٹ روڈ پر چار فٹ شولڈرز کی تعمیر شروع کر دی

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔06,مارچ، 2025ء) –پنجاب ہائی وے نے کلرسیداں دھانگلی کارپٹ روڈ کے چوآخالصہ پل سے نالہ گولین تک اطراف میں چار چار فٹ شولڈرز کی تعمیر شروع کردی جس سے نہ صرف سڑک مزید کشادہ ہو جائے گی بلکہ سڑک زہادہ عرصہ تک ٹوٹ پھوٹ سے بھی محفوظ رہے گی ۔

Kallar Syedan Police Seize 1350 Grams of Hashish and 5 Liters of Liquor in Separate Operations

کلر سیداں پولیس کی کارروائی: 1350 گرام چرس اور 5 لیٹر شراب برآمد، مقدمات درج

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔06,مارچ، 2025ء) – کلرسیداں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اسد فاروق سکنہ اراضی بانڈی کے قبضے سے 1350 گرام چرس جبکہ اورنگزیب سکنہ سرصوبہ شاہ سے پانچ لیٹر شراب برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے جبکہ محمد بنارس نے 15 پر کال کر کے اطلاع دی کہ اس کا موٹر سائیکل چوری کر لیا گیا ہے۔

راجہ امجد یعقوب انتقال کر گئے نماز جنازہ ڈہوک بابو سوار جسوالہ میں ادا کی گئی

Raja Amjad Yaqoob Passes Away; Funeral Prayer Held in Dhok Babu Sawar, Jaswala

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔06,مارچ، 2025ء) –سہوٹ کے عبدالوہاب مغل کے ماموں راجہ امجد یعقوب انتقال کر گئے نماز جنازہ ڈہوک بابو سوار جسوالہ میں ادا کی گئی جس میں ریٹائرڈ ایس ایس پیز محمد اشفاق مغل،راجہ محمد عقاب،مسعود احمد بھٹی۔جاوید اقبال،ملک محمد جاوید،ماسٹر منظور کیانی،محمد مالک مغل،محمد سفیر مغل،صوبیدار غلام ربانی،تنویر اختر شیرازی،ڈاکٹر مسعود،طارق سلیم دھمیال،ملک محمد ندیم،ارشد عنایت مرزا،نمبردار عمران مشتاق، چوہدری الفت حسین و دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button