DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: Donation of 1.4 Million PKR for Hostel Roof Construction at Government Graduate College Kahuta
کہوٹہ: گورنمنٹ گریجوئیٹ کالج کے ہاسٹل کی چھت کی تعمیر کے لیے 14 لاکھ روپے کا عطیہ

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ،6مارچ 2025)گورنمنٹ گریجوئیویٹ کالج کہوٹہ میں ہاسٹل کی چھت کی تعمیر کا مسلہ حل ہو گیا، معروف سماجی شخصیت عبدالمجید مغل نے 14 لاکھ روپے کی خطیر رقم پرنسپل گورنمنٹ گریجوئیویٹ کالج کہوٹہ کے حوالے کر د ی، جبکہ ہر سال طلباء و طالبات میں پوزیشن لینے والوں کو لیپ ٹاپ دینے کا اعلان،تقریب میں ممبر بورڈ آف گورنر کے آر ایل نے بھی شرکت کی،کالج انتظامیہ،طلبا و طالبات کی طرف سے صدر پاکستان مسلم لیگ ن ٹریڈز ونگ متحدہ عرب امارات کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔تفصیل کے مطابق پرنسپل گورنمنٹ گریجوئیویٹ کالج کہوٹہ پروفیسر محمد شبیر راجا کی زیر سرپرستی پروفیسر قمر زمان کی بڑی کاوش معروف سیاسی و سماجی شخصیت عبدالمجید مغل صدر پاکستان مسلم لیگ ن ٹریڈز ونگ متحدہ عرب امارات کی جانب سے کالج ہاسٹل کی تعمیر کے لیے 14 لاکھ روپے خطیر رقم عطیہ عبدالمجید مغل نے 14 لاکھ روپے کا چیک پرنسپل کالج پروفیسر محمد شبیر راجا کے سپرد کر دیا گورنمنٹ گریجوئیوٹ کالج کہوٹہ میں پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی معروف سماجی و کاروباری شخصیت عبدالمجید مغل اور انکی اہلیہ جبکہ ممبر بورڈ اف گورنر کے آر ایل بھی شریک تھے اس موقع پر عبدالمجید مغل نے 14 لاکھ روپے خطیر رقم ہاسٹل کے چھت کی تعمیر کے لیے دی جبکہ ہر سال اول پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات کو لیپ ٹاپ دینے کا بھی اعلان کیا انھوں نے اس موقع پر دوران خطاب کہا کہ میری زندگی کی خواہش ہے کہ تعلیمی اداروں کو فروغ دینے تعلیم و صحت کو عام کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کر سکوں گورنمنٹ گریجوئیوٹ کالج کہوٹہ کے پرنسپل اور انکی پوری ٹیم کو بہترین تعلیمی سہولیات کی فراہمی پر انکو سراہتا ہوں اخر میں پرنسپل کالج پروفیسر محمد شبیر راجا نے عبدالمجید مغل کی جانب سے 14 لاکھ روپے ہاسٹل کی تعمیر کے لیے دینے پر انکا شکریہ ادا کیا جبکہ تمام مہماناں گرامی کی آمد پر انکا جبکہ فنڈز کے حوالے سے خصوصی کاوش پر پروفیسر قمر زمان شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس کالج کی تعمیر و ترقی کے لیے دن رات جدوجہد جاری رکھونگا۔





ہمارے کہوٹہ کے حالات کچھ ذیادہ اچھے نہیں- صاحب حیثیت لوگوں کی کنٹریبیوشن اچھی بات ہے لیکن اس طرح کے منصوبوں کے لیے نہیں۔ دوسرے علاقوں میں جہاں کی سیاسی قیادت تھوڑی بہت بھی عوامی خیر خواہی کا جذبہ رکھتی ہے بلین بجٹ کے پروجیکٹ ہو رہے ہیں جب کہ کہوٹہ میں چھوٹے چھوٹے کاموں کے لیے بھی صاحب حیثیت لوگوں کی طرف دیکھنا پڑتا ہے۔ اس کی سب سے بڑی وجہ عوامی شعور کی کمی ہے۔ ہمارے عوام بس اس بات پر خوش ہو جاتے ہیں کہ سیاستدان اس کی شادی فوتگی پر آیا یا تھانے سے اس کا مسئلہ حل کیا باقی روڈ سے لے کر ہسپتال تک کے حالات سب کے سامنے ہیں