01 March 2025DailyNewsHeadlinePothwar.comRawat

Rawat: Four Killed, Including Two Women, in Tragic Road Accident Near Rawat

روات کے علاقہ میں ٹریفک حادثہ، 2خواتین سمیت 4افراد جاں بحق

روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔01,مارچ، 2025ء)—روات کے قریب کار اور ٹرک میں تصادم،2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق،ٹرک ڈرائیور حادثے کے بعد موقع سے فرار ہو جانے میں کامیاب ہوگیا۔حادثہ روات کے قریب جاوا موڑ میں پیش آیا
گاڑی میں سوار افراد راولپنڈی سے کھینگر گاؤں واپس جا رہے تھے کہ چک بیلی روڈ پرجاوا موڑ کے قریب ٹرک سے تصادم ہوگیا۔حادثے کے نتیجے میں کار میں سوار دو خواتین 38 سالہ مسماتہ شہناز صبا اور 38 سالہ مسز وقار سمیت 36 سالہ جنید شفیق اور 23 سالہ جنید شدید زخمی ہو کر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ٹرک ڈرائیور حادثے کے بعد موقع سے فرار ہو جانے میں کامیاب ہوگیا۔پولیس اور ریسکیو 1122 نے جاں بحق ہونے والوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں سے میتیں لواحقین کے سپرد کر دی گئیں چاروں متوفیان کو گاؤں کھینگر میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

Rawat, Ikram ul haq Qureshi, Pothwar.com – March 1, 2025) — A devastating traffic accident in the Rawat area claimed the lives of four people, including two women, on Thursday night near Jawa Mor.

According to police reports, the fatal crash occurred when a truck (registration number RIN-1678) collided head-on with a car (registration number RIB-539). The impact killed all four occupants of the car: two women, Mrs. Waqar and Shehnaz, daughter of Sajid, along with two men, Junaid Shafiq, son of Muhammad Shafiq, and Muhammad Junaid, both residents of Khingar Kalan.

The truck driver fled the scene after the accident. Police stated that the crash was caused by overspeeding. The truck was coming from Chak Beli, while the car passengers were traveling from Rawat to Chak Beli.

Authorities have launched an investigation and are searching for the truck driver.

تھانہ کورال (اسلام آباد) کی ڈکیتی کا مقدمہ تھانہ کلر سیداں میں درج

Robbery Case from Koral (Islamabad) Registered at Kallar Syedan Police Station

روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔01,مارچ، 2025ء)—(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔01,مارچ، 2025ء)— تھانہ کورال (اسلام آباد) کی حدود میں ہونے والی ڈکیتی کی واردات کا مقدمہ تھانہ کلرسیداں میں درج کر لیا گیا۔ وسیم نامی شخص نے پکار 15 پر کال کر کے اطلاع دی کہ تین مسلح ڈاکو اسلحہ کی نوک پر اس سے15/16 لاکھ روپے کی رقم اور دو عدد موبائل فونز چھین کر فرار ہو گئے ہیں۔ ادھر ڈیوٹی آفیسر حسنات محمود نے بتایا کہ ایس او پی کے مطابق ڈکیتی کی واردات کی اطلاع تھانہ کلرسیداں کو موصول ہوئی تھی جس کی وجہ سے پرچہ دینا پڑا اب مزید کارروائی تھانہ کورال پولیس کرے گی۔ دریں اثنا عثمان فیاض نے پکار 15 پر کال کر کے اطلاع دی کہ کسی نامعلوم افراد نے اس سے پچاس ہزار روپے کی رقم چھین لی ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button