Kahuta: Ramadan Bazaar Set Up in Tehsil Kahuta, Offering Affordable and Quality Food Items
تحصیل کہوٹہ میں رمضان بازار قائم، عوام کو سستی اور معیاری اشیائے خوردونوش کی فراہمی
Kabir Ahmed Janjua1 minute ago
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،1مارچ2025) – پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح تحصیل کہوٹہ میں بھی رمضان بازار قائم کر دیا گیا ہے، جہاں عوام کو بنیادی اشیائے خوردونوش رعایتی نرخوں پر فراہم کی جا رہی ہیں۔ اس اقدام کا مقصد عوام کو ریلیف فراہم کرنا اور رمضان المبارک کے دوران معیاری اور سستی اشیاء کی دستیابی کو یقینی بنانا ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے قیمتوں پر قابو پانے اور بازار میں فروخت ہونے والی اشیاء کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے ہیں۔ آٹا، چینی، چاول، دالیں، پھل اور سبزیاں سمیت دیگر ضروری اشیاء کم نرخوں پر دستیاب ہیں۔ حکومت نے خصوصی ٹیمیں تعینات کی ہیں جو اشیاء کی منصفانہ تقسیم، ذخیرہ اندوزی کی روک تھام اور قیمتوں پر سخت نگرانی کریں گی۔
شہریوں نے رمضان بازار کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں بنیادی اشیاء کم قیمت پر حاصل ہو رہی ہیں، جس سے مہنگائی کے دور میں انہیں کافی سہولت میسر آئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران بازار فعال رہے گا اور عوام کی شکایات کو فوری طور پر حل کرنے کے لیے مسلسل مانیٹرنگ جاری رکھی جائے گی۔
Mator (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua – March 01, 2025) –Like other cities of Punjab, a Ramadan Bazaar has been established in Tehsil Kahuta to provide essential food items at discounted rates. The initiative aims to support the public by ensuring the availability of quality groceries at affordable prices during the holy month of Ramadan.
Local authorities have taken special measures to maintain price control and ensure the quality of goods being sold in the market. Various essential items, including flour, sugar, rice, pulses, fruits, and vegetables, are available at subsidized rates. The government has also deployed special teams to monitor the fair distribution of products and prevent any hoarding or overpricing.
Citizens have welcomed the establishment of the Ramadan Bazaar, expressing relief at the availability of daily necessities at reduced prices. Officials have assured that the bazaar will remain operational throughout Ramadan, with continuous monitoring to address any concerns raised by the public.
الصفہء ماڈل سکول دوبیرن کلاں میں تقریب تقسیم انعامات
Prize Distribution Ceremony Held at Al-Suffah Model School
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،1مارچ2025) الصفہء ماڈل سکول دوبیرن کلاں میں تقریب تقسیم انعامات، معروف لیگی رہنماء چیئرمین راجہ ندیم احمد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی،ننھے منے طلبا ء طالبات نے ٹیبلو، ملی نغمیں پیش کیے،چیئرمین راجہ ندیم احمدنے پوزیشن ہولڈر بچوں اور بچیوں میں انعامات تقسیم کیے، پرنسپل چوہدری آصف نورانی نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا، تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل الصفہء ماڈل سکول دوبیرن کلاں میں تقریب تقسیم انعامات منعقد کی جس میں معروف مسلم لیگی رہنماء سابق ناظم و چیئرمین راجہ ندیم احمد سابق امیدوار برائے ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ تقریب میں سابق ناظم یوسی کنوہا حاجی غلام ظہیر،راجہ یاسر علی کیانی، راجہ آصف یعقوب کیانی کیپٹن(ر) چوہد ری منظور حسین، قاری شبیر چشتی، ظفر اقبال کیانی،سینئر نائب صدر پریس کلب چوأ خالصہ محمد منیر چشتی،شہزاد کیانی سمیت دیگر نے شرکت کی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا تقریب میں بچوں نے شاندار ٹیبلوشو پیش کیے اور حاضرین سے خوب داد وصول کی بارش کے باوجود شاندار تقریب منعقد ہوئی مہمانان گرامی نے پوزیشن لینے والے بچوں میں انعامات تقسیم کیے چیئرمین راجہ ندیم احمد نے بچوں اور والدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علم حاصل کرنا ہر مسلمان مرد اور عورت پر فرض ہے اور علم حاصل کرو چاہے کیونکہ علم سے انسان سے کو اچھے اور برے کا فرق معلوم ہوتا ہے آخر میں چیئرمین راجہ ندیم احمدنے پوزیشن ہولڈر بچوں اور بچیوں میں انعامات تقسیم کیے، پرنسپل چوہدری آصف نورانی نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
گذشتہ روز بارشی پانی میں ڈوب جانے والی 11سالہ معصوم طالبہ کوان کے آبائی گاؤں سوہا میں سپرد خاک کر دیا گیا
The 11-Year-Old Student Who Drowned in Rainwater Laid to Rest in Native Village of Suha
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،1مارچ2025) گذشتہ روز بارشی پانی میں ڈوب جانے والی 11سالہ معصوم طالبہ کوان کے آبائی گاؤں سوہا میں سپرد خاک کر دیا گیا،معصوم بچی کی ناگہانی موت پر ہر آنکھ آشکبار تھی، معصوم بچی کو آہوں اور سسیکوں کے ساتھ سپر دخاک کیا گیا نمازے جنازہ میں بڑھی تعداد میں اہلیان علاقہ کی شرکت،تفصیل کے مطابق گذشتہ روزکہوٹہ انتظامیہ کی نا اہلی نے ایک ننھی بچی کی جان کے لی کہوٹہ میں بارش کی دوران ایک گیارہ سالہ طالبہ نالے میں گر کر جانبحق کہوٹہ ننھی طالبہ سکول سے گھر جا رہی تھی کہ نالے میں جا گری ریسکیو 1122 نے بچی کو ریسکیو کیا اور ٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا جہاں وہ دم توڑ چکی تھی بچی کا نام نتاشہ جو کہ محلہ چاہات امام مسجد کی بیٹی بتائی جا رہی ہے جسکی عمر 11 سال ہے کہوٹہ کروڑوں روپے کے فنڈز کے باوجود نالے کھلے چھوڑ دیئے گئے نہ تو مین ہول بنے اور نہ ہی انکو کور کیا گیا آخر کب تک کروڑوں روپے کے ٹیکسز کو بجائے کرپشن کرنے عوام کی جان و مال کے تحفظ پر لگایا جائے گا۔