28 February 2025DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: DC Rawalpindi Orders Immediate Opening of Kahuta Aliot Sports Complex and Revival of Kahuta Club

ڈی سی راولپنڈی کا کہوٹہ علیوٹ اسپورٹس کمپلیکس فوری کھولنے اور کہوٹہ کلب کی بحالی کا حکم

کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،28,فروری 2025)— ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے کہوٹہ علیوٹ سپورٹس کمپلیکس کو فوری کھولنےکے اور کہوٹہ کلب میں ان ڈور گیمز سمیت کلب مینجمنٹ کمیٹی بحال کر کےفعال کر نے کے احکامات اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ کو جاری کر دیئے۔ صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر نے صوبائی وزیر صحت کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے دورہ کہوٹہ کے موقع پر انہیں بتایا کہ تحصیل کہوٹہ میں نوجوانوں کے لیئے کھیل کا کوئی میدان موجود نہ ہے۔ جبکہ علیوٹ کے مقام پر سپورٹس کمپلیکس کی عمارت مکمل ہو چکی ہے۔ جہاں فوری طور پر تحصیل سپورٹس کمیٹی بنا کر نوجوانوں کو کھیلوں کی سہولیا ت فراہم کی جائیں۔ جبکہ کہوٹہ کلب کی مینجمنٹ کمیٹی کو فعال کر کے ان ڈور گیمز کی سہولیات لائف ممبران کو مہیا کی جائیں۔ جس پر ڈی سی راولپنڈی نے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر کو موقع پر احکامات جا ری کیئے۔ اور کہا کہ سپورٹس کمپلیکس علیوٹ کو جلد نوجوانوں کے لیئے کھولا جا گا اور کہوٹہ کلب میں بھی کھیلوں کی مزید سہولیات مہیا کی جائیں گی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر نے ڈی سی راولپنڈی کو مکمل بریفنگ بھی دی۔

Kahuta: Pothwar.com, Imran Zamir, February 28, 2025) – Deputy Commissioner Rawalpindi has issued immediate orders to open the Aliot Sports Complex in Kahuta and to restore the management committee of Kahuta Club, including indoor gaming facilities. The orders were directed to Assistant Commissioner Kahuta, Ayesha Zaffar.

During the visit of the Provincial Health Minister and DC Rawalpindi to Kahuta, President of Kahuta Press Club, Raja Imran Zamir, highlighted the lack of sports facilities for local youth. He pointed out that the sports complex at Aliot has been fully constructed and urged the formation of a Tehsil Sports Committee to provide sports opportunities to the youth. Additionally, he requested the activation of the Kahuta Club Management Committee to offer indoor gaming facilities to life members.

In response, DC Rawalpindi immediately instructed AC Kahuta to take necessary steps to open the Aliot Sports Complex and enhance sports facilities at Kahuta Club. AC Kahuta Ayesha Zafar also provided a detailed briefing to the Deputy Commissioner on the matter.

کہوٹہ: ترکھی میں زمینی تنازعہ پر 22 سالہ نوجوان فائرنگ سے قتل

Kahuta: 22-Year-Old Young Man Shot Dead Over Land Dispute in Turakhi

کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،28,فروری 2025)— تھانہ کہوٹہ کے علاقہ ترکھی میں زمینی تنازعہ پربائیس سالہ نوجوان کوفائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ مقتول کی شناخت شہزاد آزاد کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس تھانہ کہوٹہ کے زرائع کے مطابق احسان سکنہ ترکھی نے پولیس تھانہ کہوٹہ کو بتایا کہ میں اور مسمی شہزاد آزاد ولد محمدآزاد قوم سدھن سکنہ پلندری دھاردھرچھہ ترکھی سے آرہے تھے کہ مسمی منان اور دیگر ساتھی آگئے اور فائرنگ شروع کردی۔ جس سے شہزاد آزاد شدید زخمی ہوگیا جوزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔ واقع کی اطلاع پر پولیس تھانہ کہوٹہ کی ایچ آئی یو ٹیم تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال کہوٹہ پہنچ گئی اور پوسٹ مارٹم کی کاروائی شروع کردی ہے۔ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگے۔

Two Killed, Three Injured in Collision Between Vehicles at Bhatia Azad Pattan

بھتیاہ آزاد پتن میں دو گاڑیاں ٹکرا گئیں، ماں بیٹا جاں بحق، تین افراد زخمی

کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،28,فروری 2025)— بھتیاہ آزاد پتن کے مقام پر دو گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔حادثے کےنتیجے میں دو افراد جابحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے۔تفصیل کے مطابق بھتیا آزاد پتن کے مقام پر کیری اور کار ٹکرانے سے گاڑی کیری گہری کھائی میں جا گری۔ کیری کھائی میں گرنے سے ماں اور بیٹا جاں بحق جبکہ ڈرائیور سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔نعشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر پلندری ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ جاں بحق افراد کی شناخت سلیم اختر اور عامر اقبال کے نام سے ہوئی۔ جن کا تعلق گوجرخان سے ہے۔ زخمیوں میں سفیر نامی ڈرائیو، انیبہ نامی خاتون اور معاز نامی نوجوان شامل ہے۔ کار ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔

کہوٹہ کے گاؤں ٹپیالی میں سوئی گیس فراہمی کا منصوبہ مکمل، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا عوام کو تحفہ

Gas Supply Project Completed in Tapiali, Kahuta – A Gift from Former PM Shahid Khaqan Abbasi

کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،28,فروری 2025)—سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا تحصیل کہوٹہ کے گاؤں ٹپیالی میں سوئی گیس فراہم کرنے کا منصوبہ مکمل ہو گیا۔ مین پائپ لائن کو T.B.Sسے لنک کر دیا گیا۔ اور گیس کی فراہمی کا آغاز ہو گیا۔ اہلیان ٹپیالی میں
خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ ممتاز سیاسی و سماجی رہنما راجہ عدنان ظفر نے اخباری نما ئندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل کہوٹہ کے گاؤں ٹپیالی میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے ودر میں گیس کی فراہمی کا میگا پراجیکٹ منظور کیا تھا اور فنڈز جا ری کیئے تھے۔ جو کہ آ ج یہ
منصوبہ T.B.Sسے لنک ہونے کے بعد مکمل ہو گیا ہے۔ راجہ عدنان ظفر اور دیگر ٹپیالی گاؤں کے رہائشیوں نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میگا پراجیکٹ سے ٹپیالی گاؤں کے عوام ایک بڑی سہولت سے مستفید ہونگے۔ علاقہ کی عوام کا دیرینہ مطالبہ پو را ہو گیا۔ جس پر شاہد خاقان عباسی کے مشکو ر ہیں۔ اہلیان ٹپیالی نے سیاسی و سماجی رہنما راجہ عدنان ظفر کی سوئی گیس کے حوالے سے کی گئی کاوشوں کو شاندار الفاظ میں سراہا اور زبرسست خراج تحسین پیش کیا۔ جبکہ راجہ عدنان ظفر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اہلیان ٹپیالی مستقبل میں اسی طرح اپنے حقوق کے لیئے جدوجہد مل کر اتفاق سے کریں گے۔ ہم آپس میں متحد ہیں۔ گاؤں کے حقوق کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

11-Year-Old Girl Drowns in Kahuta Drain After Slipping in Rain

کہوٹہ میں 11 سالہ بچی پاؤں پھسلنے سے نالے میں ڈوب کر جاں بحق

کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،28,فروری 2025)— کہوٹہ محلہ چہات کے امام مسجد کی 11سالہ بیٹی پاؤ ں پھسلنے سے نالےمیں ڈوب کر جانبحق ہو گئی۔ بچی سکول سے گھر جا رہی تھی۔ تفصیل کے مطابق کہوٹہ شہر میں سکول سے گھر جاتے ہوئے 11سالہ نتاشہ نامی بچی بارش کے دوران پاؤں پھسلنے کی وجہ سے نالے میں جا گر ی۔پانی زیادہ ہو نے کی وجہ سے ڈوب کے ہلاک ہو گئی۔ جس کو ریسکیو 1122کے عملہ اور مقامی لوگوں نے مل کر بچی کو نالے سے باہر نکال کر تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال منتقل کیا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button