DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta Students Shine in Asian Kombax Taekwondo Championship 2025

کہوٹہ کی طالبات کا ایشین کامبیکس تائیکوانڈو چیمپئن شپ 2025 میں شاندار کارنامہ

کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،26,فروری 2025)— ارم سکول اینڈ کالج کہوٹہ کی طالبات نے پاکستا ن کی نمائندگی کرتے ہوئے ایشیئن کا مبیکس تائیکوانڈو چیمپیئن شپ 2025 میں پاکستا ن اور کہوٹہ کا نام روشن کر دیا۔ شاندار کارکردگی اور عمدہ پر فارمنس کا مظاہرہ۔ صدر پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کرنل وسیم جنجوعہ اور مسز ارم سکندر پرنسپل ارم سکول اینڈ کالج کہوٹہ کی زیر قیادت کہوٹہ کی طالبات کھلاڑیوں کی انٹر نیشنل مقابلوں میں شاندار کارکردگی۔ ایشیئن کا مبیکس تائیکوانڈو چیمپیئن شپ 2025 میں تحصیل کہوٹہ کے تعلیمی ادارے ارم سکول
اینڈ کالج کہوٹہ کی دو طالبات کا بڑا اعزاز۔ فسٹ ایئر کی طالبہ انیزہ عمران اور میٹرک کی طالبہ ایمان راشد نے مختلف کیٹگریز میں حصہ لیتے ہوئے
”برونز میڈل حا صل کیئے۔ چیمپئین شپ میں بیس سے زائد ممالک کے سینکڑوں کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ یورپ، افریقہ اور ایشیاء کے مختلف ممالک کے کھلاڑیوں نے اپنے اپنے ممالک کی نمائندگی کی۔ اس موقع پر اہلیان کہوٹہ اور مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے صدر پاکستا ن تائیکوانڈو فیڈریشن کرنل (ر) وسیم جنجوعہ اور پرنسپل مسز ارم سکندر کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل کہوٹہ سے انٹر نیشنل مقابلوں میں کہوٹہ کی طالبات کی شرکت اور برونز میڈل حاصل کر نا پاکستا ن اور کہوٹہ کے لیئے باعث فخر ہے۔ کہوٹہ سے ٹیلنٹ کو سامنے لاکر کرنل وسیم جنجوعہ اور مسز ارم سکندر نے بڑا کارنامہ سر انجام دیا۔ صدر مسلم لیگ (ن) کہوٹہ سٹی ڈاکٹر محمد عارف قریشی،سرپرست اعلی انجمن تاجران کہوٹہ وسابق کونسلر رہنما جماعت اسلامی حاجی ملک عبدالرؤف، سابق صدر بار ایسوسی ایشن کہوٹہ راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ، صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، سابق نائب ناظم راجہ حامد اعجاز، سردار مسعود احمد جنرل سیکرٹری دیہی سوشل ویلفیئر کونسل
کہوٹہ اور دیگر نے میڈل حاصل کرنے والی طالبات اور کرنل وسیم جنجوعہ، مسز ارم سکندر کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ کہوٹہ ارم سکول اینڈ کالج کی طالبات کی ایشئین چیمپیئن شپ میں انٹر نیشنل مقابلوں میں نمائندگی پر اہلیان کہوٹہ مشکور ہیں۔ تعلیمی میدان کے ساتھ ساتھ ارم سکول اینڈ کالج کہوٹہ نے بین الاقوامی مقابلوں میں برونز میڈل حاصل کرکے ثابت کیا کہ کہوٹہ میں ٹیلنٹ کی کمی نہ ہے۔ مواقع میسر ہوں تو کہوٹہ کے طلبا و طالبات کسی سے کم نہیں۔ارم سکول اینڈ کالج کہوٹہ کی انتظامیہ اور سربراہ ادارہ مسز ارم سکندر کی خدمات ناقابل فراموش او رلائق تحسین ہیں۔ اس چمپیئن شپ کی افتتاحی و اختتامی تقریبات میں کوریا، فلسطین اور دیگر ممالک کے سفیروں، مندوبین،عسکری و سول افسران سمیت کھیلوں سے وابسطہ مختلف ممالک کی شخصیات و عہدیداران نے شرکت کی۔

Kahuta (Pothwar.com, Imran Zamir, February 26, 2025) – Students from Iram School and College, Kahuta, proudly represented Pakistan in the Asian Kombax Taekwondo Championship 2025, winning bronze medals and bringing honor to the nation.

Under the leadership of Colonel (R) Waseem Janjua, President of the Pakistan Taekwondo Federation, and Mrs. Iram Sikandar, Principal of Iram School and College, students Aneeza Imran (1st Year) and Iman Rashid (Matriculation) showcased exceptional performance in various categories.

The championship saw participation from hundreds of athletes representing over 20 countries, including competitors from Europe, Africa, and Asia. The achievement was widely celebrated in Kahuta, with political and social figures lauding the students and their mentors for their dedication.

This victory highlights the talent and potential of Kahuta’s youth, proving that given the right opportunities, they can excel on international platforms.

Tourism Highway Will Be Completed at All Costs, Says PPP Leader Ghulam Murtaza Satti

ٹورازم ہائی وے ہرصورت بنے گی۔غلام مر تضیٰ ستی

کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،26,فروری 2025)— سابق ممبر قومی اسمبلی ومرکزی رہنما پیپلز پارٹی غلامر تضیٰ ستی نےکہا ہے کہ ٹورازم ہائی وے ہرصورت بنے گی۔ کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔ سابق ممبر قومی اسمبلی و مرکزی رہنما پیپلز پارٹی غلام
مرتضیٰ ستی کی اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹورازم ہائی وے ہر صورت بنے گی۔ علاقے کی ترقی میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار سابق ممبر قومی اسمبلی ومرکزی رہنما پیپلز پارٹی غلام مر تضیٰ ستی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔بعدازاں سابق ایم این اے نے بڑوہی میں اورنگزیب ستی کی رسم چہلم میں شرکت کی۔کہوٹہ ہر میں مرحوم ماسٹر مالک کی اہلیہ کی وفات پر دعائے مغفرت کی اوررفیق ستی کی اہلیہ کے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ سابق ممبر قومی اسمبلی ومرکزی رہنما پیپلز پارٹی غلامر تضیٰ ستی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹورازم ہائی وے کا منصوبہ میں نے منظور کرایا تھا۔ کلرسیداں،کہوٹہ اور کوٹلی کیلئے یہ منصوبہ گیم چینجر ثابت ہو گا۔ اس منصوبے کے راستے میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔ میں انتقام کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا نہ ہی اپنے عوام کے ساتھ کسی کو زیادتی کرنے دوں گا۔ عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے میرے دوازے ہر وقت کھلے ہیں۔ سابق ایم این اے غلام مرتضی ستی نے کہا کہ اپنے لوگوں کا ہمیشہ ساتھ دیا اور آئندہ بھی سیسہ پلائی دیوار کی طرح ساتھ کھڑا رہوں گا۔

Kahuta Bypass Construction Halted for Months, Landowners Face Heavy Losses

کہوٹہ بائی پاس کی تعمیر معطل، زمین مالکان کو بھاری نقصان

کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،26,فروری 2025)— کہوٹہ بائی پاس کی تعمیر کا م کئی ماہ سے بند ہونے سے سینکڑوں کنال اراضی کے مالکان کو لاکھوں روپے کا نقصان زرعی و کمرشل اراضی کی تور پھوڑ کرکے گزشتہ کئیں سالوں کے دوران مالکان کو کروڑوں روپے کا نقصان کیا گیا حفاظتی دیواریں، فصلیں،پانی کے بورز،کنویں،تالاب،سپل وے، پائپ لائنز، پی وی سی پائپ اور پھل دار پودے فصلیں وغیرہ کو توڑ پھوڑ کر متاثرین کو گزشتہ سات سالوں سے معاوضہ نہ مل سکا۔ متاثرین کہوٹہ سٹی بائی پاس کا شدید احتجاج۔ کہوٹہ بائی پاس کے متاثرین کی سینکڑوں کنال اراضی کا معاوضہ اور قیمتوں کا تعین نہ ہوسکا۔ گزشتہ 06 سالوں سے قیمتی کمرشل اور زرعی زمین کی حیثیت تبدیل کرکے مالکان کا کروڑوں کا نقصان کیاگیا۔ سپل وے۔دیواریں۔ پانی کے کنوویں۔ بورز۔ سولر سسٹم۔ ڈرپ ایریگیشن سسٹم سمیت زرعی اجناس۔ پھلدار پودے اور کمرشل اراضی پر بھاری مشینری اور لوڈرز کے ذریعے متاثرین کو معاوضے دیئے بغیر چار سالوں سے کھدائی۔ بھرائی اور پہاڑ کی توڑ پھوڑ جاری ہے۔چار سال سے تاحال نہ تو ریٹس طے کیئے گئے ہیں۔ اور نہ ہی متاثرین کو کچھ بتایاجارہاہے۔ متاترین اراضی راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ۔ عثمان ضمیر۔ کعب عزیز۔ توقیر شبیر۔ وغیرہ نے بتایا کہ ہماری زمینوں کے ریٹس لگاتے وقت موجودہ مارکیٹ ویلیو اور سرکاری ریٹس کو سامنے رکھ کر قیمتوں کاتعین کیاجائے۔ متاثرین سے زیادتی کی گئی تو متاثرین احتجاج پرمجبور ہونگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مالکان کا تعین کرتے وقت میرٹ کو مدنظر رکھاجائے۔ من پسند نقشے بنا کر اصل حقدار محروم کیئے جارہے ہیں۔ محکمہ مال۔ ریونیو اور نیشنل ہائی وے کے ذمہ داران صورتحال کو سمجھیں اور متاثرین کو اعتماد میں لیکر زیادتیوں کا ازالہ کیاجائے۔

Kahuta Markets See Fivefold Price Hike Ahead of Ramadan, Authorities Silen

کہوٹہ میں ماہِ صیام سے قبل اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں پانچ گنا اضافہ، انتظامیہ خاموش

کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،26,فروری 2025)—ماہ صیام کی آمد سے قبل کہوٹہ شہر او ر گردونواح میں سبزی،پھل،فروٹ،دالیں، گھی،مشروبات،دودھ اور دیگر اشیاء خوردونوش کی قیمتیں دکانداروں نے پانچ گنا بڑھادیں۔ من مانے ریٹس جبکہ ریٹ لسٹیں غائب کرکے انتظامیہ نے با اثر دکانداروں کو کھلی چھٹی دے دی۔ عوام لٹنے لگے۔ فوٹو سیشن اور مقامی سیاسی افراد کی سفارش پر انتظامیہ نے بڑے دکانداروں اور مافیا کو پکڑنے کے بجائے غریب چند دکانداروں اور ریڑھی بانوں کے بھاری چالان کر کے افسران بالا کو سب اچھا ہے کی رپورٹ دے کر انتظامیہ بری الزمہ ہو گئی۔ دکانداروں نے اشیاء کی قیمتیں اپنی مرضی سے لگا لیں۔جبکہ باسی اور دو نمبر ملاوٹ شدہ سامان کی فروخت بھی کہوٹہ شہر میں دیدہ دلیری سے جاری ہے۔
اعلیٰ حکام نوٹس لیں۔

Pakistan Muslim League-N Labour Wing Organizes UC Dakhali Committee

پاکستان مسلم لیگ ن لیبر ونگ یوسی دکھالی کی تنظیم سازی

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،26فروری2025)
پاکستان مسلم لیگ ن لیبر ونگ یوسی دکھالی کی تنظیم سازی،نوجوان سیاسی شخصیت راجہ فیصل محمود آف نوگراں صدر جبکہ راجہ شوکت حسین چیئرمین منتخب دیگر عہدوں کا بھی اعلان کیا گیا، راجہ فیصل محمود آف نوگراں کو صدر منتخب ہونے پر سیاسی وسماجی شخصیات نے مبارکباد پیش کی،تفصیل کے مطابق گذشتہ روزقبل ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ ن لیبر ونگ تنویر اختر شیخ،ضلعی کوارڈینیئٹر ملک طارق بشیر اور تحصیل کہوٹہ پاکستان مسلم لیگ ن لیبر ونگ تحصیل کہوٹہ کوارڈینیئٹرملک عطا اللہ نے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے پاکستان مسلم لیگ ن یوسی دکھالی کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ فیصل محمود آف نوگراں کو پاکستان مسلم لیگ ن لیبر ونگ یونین کونسل دکھالی کا صدر منتخب کیا گیا اس کے علاوہ بھی دیگر عہدیداروں کا بھی اعلا ن کیا گیا،نوجوان سیاسی شخصیت راجہ فیصل محمود آف نوگراں کو صدر منتخب ہونے پر سیاسی وسماجی شخصیات نے مبارکباد پیش کی میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ فیصل محمود آف نوگراں نے کہا کہ میں اعلیٰ قیادت کا شکریہ ادا کر تا ہوں انہوں نے جو زمہ داری مجھ پر عائد کی ہے انشاء اللہ اس پر پورا اتروں گا۔

Inspector Raja Naseer Ahmed Martyred, Honored with Medal for Bravery

کہوٹہ محلہ راجگان کے رہائشی انسپکٹر راجہ نصیر احمد شہید کی بہادری پر میڈل دیا گیا

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،26فروری2025)
شہدائے پولیس چکوال کی یاد میں تقریب،کہوٹہ محلہ راجگان کے رہائشی انسپکٹر راجہ نصیر احمد شہید کی بہادری پر میڈل دیا گیا، انسپکٹر راجہ نصیر احمد شہیدکے صاحبزادے نوجوان سیاسی شخصیت راجہ محمد نعمان نصیر نے میڈل وصول کیا، محلہ راجگان کہوٹہ کے رہائشی انسپکٹر راجہ نصیر احمد شہیدتھانہ تلہ گنگ میں بطور SHOتعینات تھے کہ 28اکتوبر1993کو چند مفروروں کے ساتھ مقابلے میں شہید ہو گے تھے،شہیدائے پولیس کی یاد میں تقریب محکمہ پولیس کے فرض شناس، دیانتدار،ایماندار افسرڈی پی او لیفٹینٹ (ر) احمد محی الدین کے زیر صدارت منعقد ہوئی جس میں جبکہ مہمان خصوصی رکن قومی اسمبلی میجر طاہر اقبال تھے۔ جبکہ ضلع بھر کی سماجی تنظیموں کے نمائندگان جن میں چکوال چیمبر کے قاضی محمد اکبر، صدر چیمبر عامر نجیب بھٹہ، ڈسٹرکٹ بار چکوال کے صدر کاشف جنجوعہ، سیکرٹری جنرل چوہدری تنویر احمد، پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری نوشاد علی خان ایڈووکیٹ، صاحبزادہ عبد القدوس نقشبندی، میاں افتخار حسین اور تعظیم سماجی کارکن راجہ مجاہد افسر نے شہداء پولیس فیملیز اور نمازیوں میں گولڈ میڈلز تقسیم کیئے اس موقع پر ڈی پی او احمد محی الدین اپنے خطاب میں کہا کہ شہدائے پولیس چکوال مجھے کا جھومر میں اور انہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے پنجاب پولیس کے عزت و وقار میں اضافہ کیا ہے جبکہ فرائض کے دوران زخمی ہونیو الے غازیان بھی محکمہ پولیس کے سر کا تاج ہیں اور میڈیم وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور بھی کی سرپرستی میں ان پچاس شہداء اور غازیوں کی فلاح و بہبود کیلئے تمام اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور اس حوالے سے مقامی این جی اوز نے بھی اپنی خدمات پیش کی ہیں جس سے پولیس کے ان خاندانوں کے معیار زندگی میں مزید بہتری لائی جائے گی۔

Show More

Related Articles

Back to top button