22 February 2025DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Man Shot Dead During Hunting Trip in Kahuta; Police Register Case

کہوٹہ: شکار کے دوران فائرنگ سے شخص جاں بحق، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،22فروری2025)
تھانہ کہوٹہ کے علاقہ ترکھی نگیال میں قتل کی واردات، پچاس سالہ شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا، تھانہ کہوٹہ میں مقدمہ درج،تفصیل کے مطابق گزشتہ روز تھانہ کہوٹہ کے علاقہ ترکھی نگیال میں شکار کے دوران نامعلوم شخص کی فائرنگ سے جان بحق ہونے والے محمد شفاعت کے بھائی امجد محمود کی مدعیت میں مقدمہ درج، پولیس تھانہ کہوٹہ کے زرائع کے مطابق امجد محمود ولد محمد اکبر سکنہ چمنبہ کر پال سدیوٹ نے تھانہ کہوٹہ میں درخواست دی کہ میرا چھوٹا بھائی محمد شفاعت شادی شدہ ہے اور سسرال میں رہتا ہے، گزشتہ رات نو بجے کے قریب میرے بھائی کا سالا محمد تقلین ولدر جبر خان میرے پاس آیا اور بتایا کہ میں اور محمد شفاعت خرگوش کے شکار کیلئے موہڑہ نکیال اور سدیوٹ سے ملحقہ کس کے قریب گئے تو خالد کے گھر کے پاس پہاڑی سے کسی نے آواز لگائی کہ کون ہو، تو ہم نے بتایا کہ شکار کیلئے آئے ہیں، اس دوران پہاڑی سے فائر ہوئے جو شفاعت کو لگے جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، پولیس تھانہ کہوٹہ نے نامعلوم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

Mator (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua, February 22, 2025) – A tragic shooting incident in the Tarkhi Nagial area of Kahuta has left a 50-year-old man dead. Police have registered a case and initiated an investigation.

According to details, a case was filed at Kahuta Police Station on the complaint of Amjad Mehmood, brother of the deceased Muhammad Shafaat. Amjad stated that his younger brother, who was married and lived with his in-laws, went hunting for rabbits near Mohra Nakyal and Sadiyot with his brother-in-law Muhammad Taqleen.

While hunting near Khalid’s house, an unknown person from a nearby hill called out, asking who they were. Upon responding that they were there for hunting, gunshots were fired from the hill, hitting Muhammad Shafaat. He sustained severe injuries and succumbed to his wounds.

Kahuta Police have registered a case against an unidentified suspect and started an investigation into the incident.

 

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button