روات (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔17,فروری 2025ء)—جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلے کے باعث شہری گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.8 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 17 کلومیٹر تھی، زلزلے کا مرکز راولپنڈی سے جنوں مغرب میں 8 کلو میٹر دور تھا۔
زلزلے کے جھٹکے خاص طور پر بلند و بالا عمارتوں میں شدت سے محسوس کیے گئے جہاں مقیم شہری گھبراہٹ کے باعث عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع تاحال موصول نہیں ہوئی تاہم حکام زلزلے کے اثرات کا جائزہ لے رہے ہیں۔
Rawat: Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi – February 17, 2025) – Strong tremors were felt in the twin cities of Rawalpindi and Islamabad, causing panic among residents who rushed out of their homes and offices while reciting prayers.
According to the Seismological Center, the earthquake measured 4.8 on the Richter scale with a depth of 17 kilometres. The epicentre was located 8 kilometres southwest of Rawalpindi.
The tremors were particularly intense in high-rise buildings, prompting many occupants to evacuate in fear. So far, no reports of casualties or significant damage have been received. However, authorities are assessing the impact of the earthquake.