17 February 2025DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta-Pindi Road Inaugurated by PML-N Leaders Amid Large Gathering

کہوٹہ-پنڈی روڈ کا شاندار افتتاح، مسلم لیگی رہنماؤں کی قیادت میں بڑی تعداد میں کارکنان کی شرکت

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،17فروری2025)
کہوٹہ پنڈی روڈ کا افتتاح،مسلم لیگ ن کے ایم این اے راجہ اسامہ اشفاق سرور، ایم پی اے راجہ صغیر احمد اور سینئر مسلم لیگی رہنماء محمد ظریف راجا نے افتتاح کی،بڑھی تعداد مسلم لیگی کارکنان ورکنان نے شرکت کی، الیکشن میں کیے گے تمام وعدئے ایک ایک کر پورے کیے جاہیں گے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف،وزیر اعلیٰ پنجا ب محترمہ مریم نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے،روڈ کے افتتاح پر عوام علاقہ نے مسلم لیگ ن کے ایم این اے راجہ اسامہ اشفاق سرور، ایم پی اے راجہ صغیر احمد اور سینئر مسلم لیگی رہنماء محمد ظریف راجا کا شکریہ ادا کیا اپنے خطاب میں مقررنین نے کہا کہ ہماری سیاست کا منشور ہی عوامی خدمت ہے جو ہمیں ورثہ میں ملی ہے مسلم لیگ ن عوام کے حقوق کی محافظ جماعت ہے حلقے کی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں ان کے مسائل حل کروانے کے لیے ہر قربانی دینگے پاکستان اس وقت ترقی کی اڑان بھرنے کو تیار ہے ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنانے کی ضرورت ہے مسلم لیگ ن پاکستان کی خالق جماعت ہے۔ قائد میاں نواز شریف کے ماضی کا دور اقتدار تاریخ میں سنہرے حروف سے درج ہے۔ وہ محبّ وطن لیڈر ہیں جن کو ملک و قوم سے پیار ہے انشاء اللہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف،وزیر اعلیٰ پنجا ب محترمہ مریم نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

Kahuta (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua, February 17, 2025) – The much-anticipated Kahuta-Pindi Road was officially inaugurated by PML-N MNA Raja Usama Ashfaq Sarwar, MPA Raja Sagheer Ahmed, and senior party leader Muhammad Zarif Raja. A large number of PML-N workers and supporters attended the event, celebrating the completion of this important infrastructure project.

Speaking at the inauguration, party leaders emphasized their commitment to fulfilling all election promises. They reiterated that under the leadership of Prime Minister Shehbaz Sharif and Punjab Chief Minister Maryam Nawaz, Pakistan is on the path to progress. The local community expressed gratitude to the PML-N leadership for delivering on their promises.

The speakers highlighted that public service is the foundation of their politics, a legacy inherited by the party. They reaffirmed their dedication to standing with the people and addressing their concerns. PML-N, they stated, is the true guardian of public rights and is ready to make every sacrifice for the welfare of the people.

The leaders also emphasized the need to thwart any conspiracies against Pakistan’s stability and economic growth. They praised former Prime Minister Nawaz Sharif’s past tenure, calling it a golden era of development and patriotism. With Shehbaz Sharif and Maryam Nawaz at the helm, they assured that the country is heading towards prosperity and progress.

کہوٹہ میں سڑکوں کی تعمیر کے میگا منصوبوں کا افتتاح، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فنڈز جاری کر دیئے

Mega Road Construction Projects Inaugurated in Kahuta as Punjab CM Maryam Nawaz Releases Funds

کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،17,فروری 2025)— وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے تحصیل کہوٹہ میں بڑی سڑکوں کی فوری تعمیر کی منظوری دیکر فنڈز جاری کردیئے۔ ایک ارب 56 کروڑ کے دو میگاپراجیکٹس سون تابڑوئی روڈ اور کہوٹہ کلب تا نتھوٹ سڑک کی تعمیر کا افتتاح رہنما مسلم لیگ (ن)پارلیمانی سیکرٹری ڈیفنس پروڈکشن ممبرقومی اسمبلی راجہ اسامہ سرور، ایم۔پی۔اے راجہ صغیر اور ایم۔پی۔ اے بلال یامین ستی،مسلم لیگ (ن) برطانیہ کے رہنما ظریف راجہ، سٹی صدر ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے کیا۔ تعمیر وترقی ہمارا مشن۔اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری ڈیفنس پروڈکشن ممبرقومی اسمبلی راجہ اسامہ سرور، ایم۔پی۔اے راجہ صغیر اور ایم۔پی۔ اے بلال یامین ستی نے نڑھ کے مقام پر بڑے جلسہ سے خطاب کے دوران کہا کہ حلقہ میں کہوٹہ اور کلرسیداں کی 17 سے زائد رابطہ سڑکوں کے لیئے وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے فنڈز جاری کردیئے۔ جن پر کام جاری ہے۔ کہوٹہ کلب تانتھوٹ سڑک کا افتتاح،مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے راجہ اسامہ اشفاق سرور، ایم پی اے راجہ صغیر احمد اور سینئر مسلم لیگی رہنماء محمد ظریف راجا، سٹی صدر مسلم لیگ (ن) ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے افتتاح کیا۔بڑھی تعداد مسلم لیگی کارکنان ورکنان نے شرکت کی۔ الیکشن میں کیے گے تمام وعدئے ایک ایک کر پورے کیے جاہیں گے۔ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف،وزیر اعلیٰ پنجا ب محترمہ مریم نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ روڈ کے افتتاح پر عوام علاقہ نے مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے راجہ اسامہ اشفاق سرور، ایم پی اے راجہ صغیر احمد اور سینئر مسلم لیگی رہنماء محمد ظریف راجا، ڈاکٹر محمد عارف قریشی کا شکریہ ادا کیا اپنے خطاب میں مقررنین نے کہا کہ ہماری سیاست کا منشور ہی عوامی خدمت ہے جو ہمیں ورثہ میں ملی ہے۔مسلم لیگ (ن)عوام کے حقوق کی محافظ جماعت ہے۔حلقے کی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ان کے مسائل حل کروانے کے لیے ہر قربانی دینگے۔پاکستان اس وقت ترقی کی اڑان بھرنے کو تیار ہے۔ ملک کو
بحرانوں سے نکالنے کے لیے دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنانے کی ضرورت ہے۔مسلم لیگ(ن) پاکستان کی خالق جماعت ہے۔ قائد میاں نواز شریف کے ماضی کا دور اقتدار تاریخ میں سنہرے حروف سے درج ہے۔ وہ محبّ وطن لیڈر ہیں جن کو ملک و قوم سے پیار ہے۔ انشاء اللہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف،وزیر اعلیٰ پنجا ب محترمہ مریم نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔


یو سی مواڑہ میں پی ٹی آئی کا بڑا اجتماع، کرنل (ر) سعید جنجوعہ کی خصوصی شرکت، کارکنوں کا بھرپور جدوجہد کا عہد

Large PTI Gathering Held in UC Mowara with Special Participation of Colonel (R) Saeed Janjua, Workers Pledge to Strive Together

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،17فروری2025)
یو سی مواڑہ پی ٹی آئی کے ورکرز کا بڑا اجتماع،سابق صدر پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ کرنل (ر) سعید جنجوعہ کی خصوصی شرکت،پی ٹی آئی کارکنان کاکرنل (ر) سعید جنجوعہ کے کے ساتھ مل کر بھر پور جدد جہد کرنے کا عہد،بہترین میٹنگ کے انعقاد پر منتظمین سابق ناظم راجہ الطاف حسین اور راجہ شوکت عرف شوکی کو خراج تحسین پیش کی،تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل مواڑہ کے مقام پر پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء سابق ناظم راجہ الطاف حسین اور راجہ شوکت عرف شوکی کے زیر انتظام پی ٹی آئی کے کارکنان کی ایک بڑھی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں سابق صدر پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ کرنل (ر) سعید جنجوعہ کی خصوصی شرکت کی کرنل (ر) سعید جنجوعہ نے PTI کارکنوں سے ملاقات کی، کرنل(ر)سعید جنجوعہ نے اس وقت پارٹی کے مشکلات کے مد نظر تمام کارکنان سے گزارش کی کہ تمام اختلافات بھلا کر پارٹی اور عمران خان کیلئے کام کریں ہمارا کسی سے اختلافات نہ تھا نہ ہے جو بھی پارٹی کیلئے مخلصانہ کام کرے گا ہم اس ساتھ ہیں لیکن وکٹ کے دونوں طرف کھیلنے والوں کے ساتھ نہ ہیں تنظیم میں جو بھی کارکنان ہیں وہ بھی PTI ہی کے ہیں اور جو تنظیم میں نہیں ہیں وہ بھی PTI کے کارکن ہیں اس وجہ سے سب کی عزت و احترام کرتے ہوئے اور باہمی ہم آہنگی سے آگے بڑھنا چاہئے حاضرین مجلس نے سابق صدر پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ کرنل (ر) سعید جنجوعہ سے مکمل اتفاق کرتے ہوئے ان کے خیالات اور جذبات کو سراہا اور اس کاوش میں کرنل ر سعید اور ان کی ٹیم کے ساتھ چلنے کا اعادہ کیا،یونین کونسل مواڑہ کی تمام وارڈز کے کارکنوں نے اس میٹنگ میں بھرپور حصہ لیا اور سابق صدر پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ کرنل (ر) سعید جنجوعہ کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کی۔

کہوٹہ پنجاڑ روڈ پر ترواڑی کے مقام پر دو گاڑیوں میں تصادم، ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی

Collision Between Two Vehicles at Terwari on Kahuta Panjar Road, Rescue Teams Arrive at the Scene

کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،17,فروری 2025)— کہوٹہ پنجاڑ روڈ پر ترواڑی کے مقام پر دو گاڑیوں میں تصادم۔ تفصیل کےمطابق تحصیل کہوٹہ کے گاؤں بنڈھیا کے نزدیک ترواڑی کے مقام پر ٹیوٹا ہائی ایس اور کار آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں اورزخمیوں کو فوری تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتا ل کہوٹہ منتقل کیا۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی بڑی تعداد میں شہری اور مقامی لوگ موقع پر جمع ہو گئے۔


سکوٹ میں کبڈی کا شاندار میچ، راجہ ندیم احمد کی مہمان خصوصی کے طور پر شرکت، جیتنے والی ٹیم کو انعامات اور ٹرافی

Exciting Kabaddi Match Held in Skot with Raja Nadeem Ahmad as Chief Guest, Winning Team Awarded Trophy and Cash Prize

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،17فروری2025)
سکوٹ کے مقام پر کبڈی کا خوبصورت میچ، سابق امیدوار برائے MPAراجہ ندیم احمد نے بطورمہمان خصوصی شرکت کی،گراؤئنڈ آمد پر مہمان خصوصی راجہ ندیم احمد کا پر تباک استقبال،پھولوں کی پتیوں اور نوٹو ں کی برسات،راجہ طلعت رمیض کی ٹیم میچ جیت گی، ونر ٹیم کو ٹرافی اور نقد انعام دیا گیا،بڑھی تعداد شائقین کبڈی نے شرکت اور میچ سے لطف اندوز ہوئے، تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل سکوٹ کے مقام پر کبڈی کے خوبصورت میچ کا انعقاد کیا گیا جس میں کبڈی کے نامور کھلاڑیوں نے شرکت کی راجہ ندیم احمد کے ہمراہ معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ ثقلین آف ممیام،چوہدری ارسلان ایڈووکیٹ،راجہ وسیم یو کے، چوہدری تنویر یو کے، راجہ احتشام،راجہ شہزاد،چوہدری اکرام سپین بھی موجود تھے،راجہ ندیم احمد کے چھوٹے بھائی کبڈی کے معروف پلیئر کپتان راجہ طلعت رمیض کی ٹیم نے میچ جیتا جس پر مہمان خصوصی نے ونر ٹیم کے کپتان راجہ طلعت رمیض کو ٹرافی ونقد انعام دیا اور دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کو بھی انعام اور ٹرافی دی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button