16 February 2025DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Clean Punjab Program Underway in Union Councils Narh and Dhakali on CM Maryam Nawaz’s Initiative

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت نڑھ اور دکھالی میں صفائی مہم جاری

کہوٹہ (پوٹھوار ڈاٹ کوم – 16 فروری 2025) – وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے شروع کردہ “ستھرا پنجاب پروگرام” کے تحت حلقہ پی پی-7 کی ملحقہ یونین کونسلز نڑھ اور دکھالی میں صفائی اور نکاسی آب کی بہتری کا کام تیزی سے جاری ہے۔

اس پروگرام کا مقصد صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانا، کچرا تلف کرنے کے نظام کو مؤثر بنانا اور مقامی رہائشیوں کے لیے ایک صاف اور صحت مند ماحول کو یقینی بنانا ہے۔ خصوصی ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں جو کچرا ہٹانے، گلیوں کی صفائی اور نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے میں مصروف عمل ہیں۔ مقامی حکام اور میونسپل عملہ ان کاموں کی نگرانی کر رہا ہے تاکہ پروگرام کی کامیابی کو یقینی بنایا جا سکے۔

عوام نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ ایسے منصوبے تسلسل کے ساتھ جاری رکھے جائیں گے تاکہ صفائی اور ماحولیاتی حالات میں مزید بہتری لائی جا سکے۔ شہریوں نے حکام سے مطالبہ کیا کہ صفائی کے اقدامات کو مستقل بنیادوں پر جاری رکھا جائے۔

حکام نے واضح کیا کہ “ستھرا پنجاب پروگرام” پنجاب حکومت کے ایک وسیع منصوبے کا حصہ ہے، جس کے تحت صوبے کے دیگر علاقوں میں بھی مستقبل قریب میں ایسے مزید اقدامات کیے جائیں گے۔

Kahuta (Pothwar.com– February 16, 2025) – Under the “Suthra Punjab Program” initiated by Punjab Chief Minister Maryam Nawaz, cleanliness and sanitation work is actively underway in Union Councils Narh and Dhakali, part of constituency PP-7.

The program aims to improve sanitation conditions, ensure waste management, and promote a clean and healthy environment for local residents. Special teams have been deployed to remove waste, clean streets, and improve drainage systems. Local authorities and municipal staff are actively supervising the operations to ensure the program’s success.

Residents have welcomed the initiative, expressing hope that such programs will continue to improve public hygiene and environmental conditions. They also urged authorities to make cleanliness efforts a regular and sustainable practice.

Officials emphasized that the “Suthra Punjab Program” is part of the Punjab government’s broader vision for a cleaner and greener province, with similar initiatives planned for other areas in the near future.

راجہ محمد شکیل کیانی کی نئی رہائش گاہ کی افتتاحی تقریب، معزز شخصیات کی بھرپور شرکت

Inauguration Ceremony of Raja Mohammad Shakeel Kayani’s New Residence Held with Distinguished Guests

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،16فروری2025)
راجہ محمد شکیل کیانی کی نئی رہائش گاہ کی افتتاحی تقریب،پروقار محفل میں مذہبی،سیاسی و سماجی شخصیات سمیت بڑھی تعداد میں معززین علاقہ نے شرکت کی، راجہ محمد کیا نی کو مبارکباد پیش کی تفصیل کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت،پاکستان پیپلزپارٹی برٹن آن ٹرنٹ کے صدرراجہ شکیل کیانی کی نئی رہایش گاہ کے افتتاح کے موقع پر ایک پروقار محفل منعقد کی گئی محفل سے قاری شبیرچشتی،علامہ مولانا حافظ عبدالشکور نقشبندی اور علامہ مولانا حافظ عبدالوحید نقشبندی سیفی نے خطاب کیا۔دارالعلوم غوثیہ مہریہ گلستان لالا جی اتفاق ٹاؤن کے بچوں نے قرأن خوانی کی محفل کا آغاز کلام پاک کی تلاوت سے کیا گیا۔دارالعلوم غوثیہ مہریہ کے بچوں نے اپنی خوبصورت اواز میں گلہائے عقیدت پیش کیے اور قصیدہ بردہ شریف خوبصورت انداز میں پیش کیامحفل میں سیاسی اور سماجی شخصیات نے کثیر میں شرکت کی خصوصی دعا قاری شبیر حسین چشتی نے کرائی سیاسی اور سماجی شخصیات نے راجہ شکیل کیانی،حاجی راجہ ریاست علی کیانی،راجہ یاسرعلی کیانی،راجہ اسد کیانی،سائیں صغیر،کو دلی مبارک باد دی اور راجہ محمد شکیل کیانی نے تمام احباب کا دلی شکریہ ادا کیا اس موقع پر سابق وائس چیئرمین یونین کونسل دوبیرن کلاں ٹھیکیدار محمد بشارت، راجہ آصف یعقوب کیانی،راجہ گلفراز کیانی،ساہیں محمد پرویز،شاہد کیانی،راجہ عمران جنجوعہ،سینئر صحافی میاں منیر احمد چشتی،صحافی طاہر محمود مغل،پریس کلب کہوٹہ کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری،پوٹھوہا یونین آف جنرل جرنلسٹس تحصیل کہوٹہ کے سینئر نائب صدر اور دربا ر عالیہ بکھر شریف اسلام آباد کے خادم کبیر احمدجنجوعہ سمیت بڑھی تعداد میں معززین علاقہ نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button