02 February 2025DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com
Gujar Khan: President Asif Ali Zardari Visits Major Hamza Israr Shaheed’s Ancestral Village, Taup Mankiala
صدر مملکت آصف علی زرداری کی میجر حمزہ اسرار شہید کے آبائی گاؤں توپ مانکیالہ آمد
گوجر خان(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔02,فروری 2025ء)—صدر مملکت آصف علی زرداری کی راولپنڈی میں میجر حمزہ اسرار شہید کے آبائی گاؤں آمد،سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے صدر مملکت کا ہیلی پیڈ پر استقبال کیا صدر آصف علی زرداری نے میر علی شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف کاروائی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے میجر حمزہ اسرار شہید کی قبر پر فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی،
صدر مملکت کی میجر حمزہ اسرار شہید کے اہل خانہ سے بھی ملاقات، اِظہار تعزیت کیا,صدر مملکت نے میجر حمزہ اسرار کی وطن کیلئے خدمات، عظیم قربانی پیش کرنے پر خراج عقیدت پیش کیا صدر مملکت نے شہید اور اُن کے اہل خانہ کے جذبہ حب الوطنی کو سراہاصدر مملکت کی شہید کیلئے بلندی درجات، اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔
Gujar Khan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 02 February 2025) – President Asif Ali Zardari visited the ancestral village of Major Hamza Israr Shaheed in Taup Mankiala to pay his respects. Former Prime Minister Raja Pervaiz Ashraf welcomed the President at the helipad.
President Zardari offered prayers at the grave of Major Hamza Israr, who embraced martyrdom during an anti-terrorism operation in Mir Ali, North Waziristan. He also laid a floral wreath in honour of the fallen soldier.
During his visit, the President met with the martyr’s family, expressing his condolences and acknowledging Major Hamza Israr’s sacrifice for the nation. He lauded the patriotism and resilience of both the martyr and his family, offering prayers for his elevated rank in the afterlife and strength for his loved ones.
سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کا شمالی وزیرستان میں خوارجی دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے اپنے حلقہ گوجر خان کی یونین کونسل ساگری کے گاؤں مانکیالہ استوپ سے تعلق رکھنے والے شہید میجر حمزہ اسرار کی قبر پر حاضری۔
Former Prime Minister Raja Pervez Ashraf visited the grave of martyr Major Hamza Asrar, a resident of Taup Mankiala village in Sagri Union Council of his constituency Gujar Khan, who was martyred while bravely fighting terrorists in North Waziristan
گوجر خان(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔02,فروری 2025ء)—سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کا شمالی وزیرستان میں خوارجی دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے اپنے حلقہ گوجر خان کی یونین کونسل ساگری کے گاؤں مانکیالہ استوپ سے تعلق رکھنے والے شہید میجر حمزہ اسرار کی قبر پر حاضری۔راجہ پرویز اشرف نے میجر حمزہ اسرار شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے میجر حمزہ اسرار شہید کے روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔
بعد ازاں راجہ پرویز اشرف نے میجر حمزہ اسرار شہید کے والد اور والدہ سے ملاقات کی اور انکے بہادر بیٹے کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ میجر حمزہ اسرار شہید نے جرات اور بہادری کی لازوال داستان رقم کی ہے۔میجر حمزہ اسرار شہید کی قربانی کو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے شہید کے والدین انکے جواں سال بیٹے کی شہادت پر تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ غم اور دکھ کی مشکل گھڑی میں وہ انکے غم میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے کہا کہ خطہ پوٹھوہار شہیدوں اور غازیوں کی سر زمین جانا اور پہچانا جاتا ہے،اس خطے کے جری سپوتوں نے ہمیشہ ملک کے دفاع اور سلامتی کیلئے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔
شہید میجر حمزہ اسرار کی والدہ نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنے بیٹے کی شہادت پر فخر ہے۔شہید کی والدہ نے کہا کہ میرے باقی دو بیٹے بھی وطن کے خاطر شہید ہوئے جائیں تو مجھے فخر ہو گا۔میں نے اپنے بیٹے کی شہادت پر ایک انسوں بھی نہیں بہا۔میرے جری بیٹے نے بہادری کے لازوال داستان رقم کر کے مجھ سمیت پوری قوم اور علاقے کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے میجر حمزہ اسرار شہید کی والدہ کے جذبے اور ہمت کو سراہتے ہوئے کہا کہ میں میجر حمزہ اسرار کی ماں کے عظیم جذبے کو سلام پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ایسی عظیم ماؤں کے جذبے کی وجہ سے ملک کا دفاع اور سلامتی قائم ہے۔راجہ پرویز اشرف نے اللہ تعالیٰ سے میجر حمزہ اسرار شہید کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی