DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta Receives Over 72 Million Rupees for Clean Punjab Initiative

کہوٹہ: صاف پنجاب منصوبے کیلئے 7 کروڑ 20 لاکھ روپے سے زائد کی رقم موصول

کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،23جنوری 2025)—چیف میونسپل آفیسر کہوٹہ مخدوم بلال نے سات کروڑ بیس لاکھ چونسٹھ ہزار ایک سو بیس روپے کا چیک راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کہوٹہ کے AMOکے حوالے کر دیئے گئے۔ انچارج راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کہوٹہ محمد مران نے بتایا کہ اس رقم سے صاف ستھرا پنجاب کی ٹرانسپورٹ اور دیگر سامان وغیرہ خریدا جائے گا۔ جبکہ تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسلز سطح پر اربن، رولراور دیہاتی علاقو ں کے لیئے 150ورکر ڈیوٹی ار انجام دیں گے۔ اس کے علاوہ راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کی اپنی ٹرانسپورٹ ور کر و سٹاف کے ساتھ ساتھ تیس کے قریب نئی گاڑیاں بھی مہیا کی جائیں گی۔ چیک دینے کے موقع پر چیف میونسپل آفیسر کہوٹہ مخدوم بلال، میونسپل آفیسر فنانس رانا ماجد نظیر، واٹر ورکس انسپکٹر راجہ محمد شفیق، اکاؤنٹ کلرک طارق محمود اور شاہدہ پروین JCبھی موجود تھے۔ اہنوں نے کہا کہ کہوٹہ کو صفائی کے حوالے سے مختلف وارڈز، سیکٹرز اور گاؤں سطح پر محلہ کی بنیاد پر عملہ صفائی کی ڈیوٹیاں لگا دیں ہیں۔

Kahuta (Pothwar.com, Imran Zamir, 23 January 2025) — Chief Municipal Officer Kahuta, Makhdoom Bilal, handed over a cheque worth 72,064,120 rupees to the Assistant Municipal Officer (AMO) of Rawalpindi Waste Management Company (RWMC) Kahuta.

The person in charge of RWMC Kahuta, Muhammad Imran, revealed that the funds will be used to purchase transport and equipment for the Clean Punjab Initiative. Additionally, 150 workers will be deployed across urban, rural, and village union councils of Tehsil Kahuta to maintain cleanliness.

In a further step to bolster operations, RWMC will provide approximately 30 new vehicles alongside its existing transport, workforce, and staff.

The cheque handover ceremony was attended by Chief Municipal Officer Makhdoom Bilal, Municipal Officer Finance Rana Majid Nazir, Waterworks Inspector Raja Muhammad Shafiq, Accounts Clerk Tariq Mehmood, and Shahida Parveen (JC). They highlighted that cleaning staff have been assigned duties at the ward, sector, and village levels to ensure neighbourhood-based cleanliness across Kahuta.

تحصیل کہوٹہ سے احتجاجی اساتذہ مرد و خواتین کا بڑا قافلہ راجہ تیمور اختر جنرل سیکرٹری ضلع راولپنڈی کی زیر قیادت روانہ ہوا۔

Large Delegation of Protesting Male and Female Teachers from Kahuta Departs Under the Leadership of Raja Taimoor Akhter

کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،23جنوری 2025)— تحصیل کہوٹہ سے احتجاجی اساتذہ مرد و خواتین کا بڑا قافلہ راجہ تیمور اختر جنرل سیکرٹری ضلع راولپنڈی کی زیر قیادت روانہ ہوا۔ اس موقع پر اساتذہ رہنماؤں نے اپنے خطاب میں کہا کہ اساتذہ ڈرنے والے نہیں۔اور اساتذہ کے لیئے آواز اٹھانے پر راجہ تیمور ختر جنرل سیکرٹری ضلع راولپنڈی کو ریمول فراہم سروس کے آرڈر دینے پر بھر پور مزاحمت ہم معطل ہونے او ر
برطرف ہونے سے ڈرنے والے نہ ہیں۔ درجنوں اساتذہ کو غیر قانونی معطل کر کے دبایا گیا۔ مگر ہم اساتذہ کے حقوق کی جنگ ہر محاذ پر لڑیں گے۔ ان آرڈرز کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں۔ 2دسمبر 2024والا نوٹیفکیشن حکومت واپس لے اور لیو انکیشمنٹ کو بحال کیا جائے۔ 10فروری کو اساتذہ اور ملازمین اپنے مطالبات پورے نہ ہونے پر پورے پاکستان میں دھرنا ہو گا۔ تعلیمی اداروں کو بند کرک ے تالے لگائیں گے۔ اگیگا اور پنجاب ٹیچرز یونین اساتذہ کے حقوق کی جنگ ہر محاذ پر لڑیں گے۔

کہوٹہ پولیس کی کاروائی،ڈکیتی کی واردات میں ملوث گینگ کا ملزم گرفتار۔

Kahuta police action, arrest of gang accused involved in robbery incident

کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،23جنوری 2025)— کہوٹہ پولیس کی کاروائی،ڈکیتی کی واردات میں ملوث گینگ کا ملزم گرفتار۔ چھینی گئی رقم 30 ہزار روپے،02 موبائل فون اور اسلحہ برآمد۔تفصیلات کے مطابق کہوٹہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی واردات میں ملوث گینگ کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت عمر کے نام سے ہوئی۔ ملزم سے چھینی گئی رقم 30 ہزار روپے،02 موبائل فون اور اسلحہ برآمدہوا۔ ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھاکہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کا تحرک جاری ہے۔ شہریوں کے جان و مال پر حملہ کرنے
والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

معروف سماجی شخصیت مسعود آف یو کے کی طرف سے 50لاکھ مالیت کی ایمبولینس عطیہ

Well-known social figure Masood of UK donates ambulance worth Rs. 5 million

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،23جنوری2025)
معروف سماجی شخصیت مسعود آف یو کے کی طرف سے 50لاکھ مالیت کی ایمبولینس ہمارے فلاحی ادارے(پوٹھوہار ویلفیئر ٹرسٹ کہوٹہ) عطیہ کر نے پر شکریہ ادا کر تا ہوں،اللہ پا ک کے مال میں سے اللہ پاک کی راہ میں دینے والی رقم آخرت میں ذریعہ نجائت بنے گا ان خیالات کا اظہار کہوٹہ کی معروف سیاسی، سماجی و مذہبی شخصیت حاجی ملک منیر اعوان صدر پوٹھوہار ویلفیئر ٹرسٹ تحصیل کہوٹہ نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت ہی اصل عبادت ہے خدمت انسانیت نہ صرف بہترین عبادت بلکہ انسانیت کی معراج ہے خوش نصیب ہیں وہ لوگ جو مال و دولت کو اللہ کا انعام اور عطائے الہیٰ مانتے ہوئے ضرورت مند وں اور مفلوک الحال بندوں کی فلاح و بہبود پر خرچ کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ رنگ و نسل اور دین و مذہب کی تفریق کو بالائے طاق رکھ کر دکھی انسانیت کی خدمت اسلامی تعلیمات کا اہم حصہ ہے معاشرے میں انسانیت کی بے لوث خدمت کرنے والے انتہائی خوش نصیب ہیں جو دوسروں کے دکھ، درد اور مصائب کو سمیٹ کر خوشیاں اور آسانیاں بکھیرنے کا سبب بن رہے ہیں۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button