21 January 2025DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Negligence of Kahuta Administration Fuels Artificial Price Hikes; Public Demands Action

تحصیل انتظامیہ کہوٹہ کی نا اہلی اور غفلت کے باعث شہر میں کسی بھی دکاندار نے سرکاری نرخ نامہ آویزاں نہیں کر رکھا

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،21جنوری2025)
تحصیل انتظامیہ کہوٹہ کی نا اہلی اور غفلت کے باعث شہر میں کسی بھی دکاندار نے سرکاری نرخ نامہ آویزاں نہیں کر رکھا ہے، دکانداروں نے من مانے نرخوں پر اشیائے خوردونوش، سبزی و فروٹ کی فروخت کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کا بازار گرم کیا ہوا ہے۔ اسٹنٹ کمشنر کہوٹہ اور محکمہ فوڈ کے افسران دفاتر تک محدود ہیں اور عوام مصنوعی مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے، کہوٹہ کے عوامی سیاسی سماجی حلقوں نیمحکمے کے افسران کوبازاروں کے دورے کرنے اور سرکاری نرخنامہ آویزاں نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف قانونی کاروائی اور جرمانے عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل انتظامیہ کہوٹہ اور محکمہ فوڈ کی نااہلی اور غفلت کے باعث کہوٹہ شہر میں کہیں بھی سرکاری نرخنامہ نظر نہیں آتا ہے اور کسی بھی دکاندار نے سرکاری نرخنامہ آویزاں نہیں کر رکھا ہے۔ دکانداروں نے من مانے نرخوں پر اشیائے خوردو نوش، سبزی و فروٹ کی فروخت کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور مصنوعی مہنگائی کر کے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کا بازار گرم کیا ہوا ہے۔

Kahuta (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua, 21 January 2025)
Due to the negligence and incompetence of the Kahuta Tehsil administration, shopkeepers in the city have failed to display official price lists. Vendors continue to sell food items, vegetables, and fruits at exorbitant prices, exploiting the public without restraint. The Assistant Commissioner of Kahuta and Food Department officials remain confined to their offices, leaving citizens to suffer under the burden of artificially inflated prices.

Political, social, and public circles in Kahuta have called on the authorities to visit markets, take legal action, and impose fines on shopkeepers who fail to display the government-mandated price lists.

Reports indicate that no official price lists are visible anywhere in Kahuta, and shopkeepers continue to charge arbitrary prices for essential goods. This artificial inflation has created a dire situation, with the public bearing the brunt of unchecked profiteering.

پولیس تھانہ کہوٹہ کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی گن پوائنٹ پر لوٹی گئی رقم موبائل برآمد

Kahuta Police Station takes action against anti-social elements, money looted at gunpoint, mobile recovered

کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،21,جنوری 2025)— پولیس تھانہ کہوٹہ کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی گن پوائنٹ پر لوٹی گئی رقم موبائل برآمد۔ پولیس تھانہ کہوٹہ نے کاروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کر لیا زیرِ حراست ملزم سے ایک تیس بور پسٹل 3 عدد روند
برآمد کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کہوٹہ میں عامر محمود ولد امیر زمان سکنہ محلہ غوثیہ تحصیل کلرسیداں کی مدعیت میں دی گئی درخواست میں
موقف اختیار کیا گیا کہ میں ہمراہ دوست احتشام حسین ولد امیر افضل 24 نومبر 2024 رات تقریباً ایک بجے براستہ بھون گھر کی جانب جا رہے تھے۔ کہ دکھالی چڑھائی پر تین مسلح پسٹل اور کلہاڑی افراد نے سڑک پر پتھر لگا کر بلاک کیا ہوا تھا نے روکا اور باہر نکال کر ہم سے دو عدد اینڈرائڈ فونز، شناختی کارڈ ڈرائیونگ لائسنس، دو اے ٹی ایم کارڈز اور ایک پرس جس میں پینسٹھ ہزار روپے رقم موجود تھی چھین لی۔ اور شدید بدتمیزی کی گئی
درخواست پر ایکشن لیتے ہوئے ایس ڈی پی او کہوٹہ سرکل عابد خان نے ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ ذکاء الحسن کو ہدایات جاری کی کہ ملزمان کو فوری طور پر ٹریس کر کے گرفتار کیا جائے۔ جس پر سب انسپکٹر عبدالحمید کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی گئی۔جنہوں نے کاروائی کرتے ہوئے ایک ملزم عمر اصغر ولد محمد اصغر کو مقدمہ نمبر 809/24 مورخہ 25/11/2024 میں دفعہ 392/411 تعزیرات پاکستان کے مطابق گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم سے تین عدد روند بمعہ 30 بور پسٹل تیس ہزار روپے اور قیمتی موبائل برآمد کر لیے۔ ایس ڈی پی او کہوٹہ سرکل عابد خان نے ایس ایچ او تھانہ سید ذکا الحسن شاہ اور سب انسپکٹر عبدالحمید اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی جاری رکھیں۔ شہریوں کو لوٹنے اور قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے عناصر کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں۔ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button