21 January 2025DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com

Gujar Khan: Fugitive Wanted for Murder and Attempted Murder Arrested by Mandra Police

اشتہاری مجرم شاہ زیب گرفتار: مندرہ پولیس کی اہم کاروائی

گوجر خان – (پوٹھوار ڈاٹ کام، 21 جنوری 2025)—مندرہ پولیس نے قتل اور اقدام قتل کے سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرم شاہ زیب کو کامیاب کاروائی کے بعد گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق شاہ زیب نے فائرنگ کر کے نوید نامی شخص کو قتل اور دیگر افراد کو زخمی کر دیا تھا۔

مزید تفصیلات کے مطابق، گزشتہ سال ایک اور واقعے میں شاہ زیب نے فائرنگ کر کے ایک خاتون کو بھی زخمی کیا تھا۔ اس کیس میں شاہ زیب کے دو ساتھی، ذیشان اور ضمیر، پہلے ہی پولیس کی گرفت میں آ چکے ہیں۔

مندرہ پولیس نے جدید ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے اشتہاری مجرم کو حراست میں لیا۔ ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے بتایا کہ سنگین مقدمات میں مطلوب مجرمان کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں تاکہ قانون کی عملداری کو یقینی بنایا جا سکے۔

یہ گرفتاری عوام کے تحفظ اور جرائم کی بیخ کنی کیلئے مندرہ پولیس کی اہم کامیابی قرار دی جا رہی ہے۔

Gujar Khan – (Pothwar.com, 21 January 2025)—Mandra Police have successfully arrested a fugitive, Shahzaib, wanted in connection with serious cases of murder and attempted murder. According to police, Shahzaib had opened fire, killing a man named Naveed and injuring several others.

Further details revealed that last year, Shahzaib was involved in another incident where he fired shots, injuring a woman. Two of Shahzaib’s accomplices, Zeeshan and Zameer, had already been apprehended earlier.

Using advanced human intelligence techniques, Mandra Police managed to track and detain the fugitive. SP Saddar, Muhammad Nabeel Khokhar, stated that operations against dangerous fugitives involved in heinous crimes are ongoing to ensure the rule of law.

This arrest is being hailed as a significant success by Mandra Police in their efforts to safeguard the public and curb crime in the region.

ہائیر سیکنڈری سکول بیول میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا

Prize distribution ceremony held at Higher Secondary School Bewal

گوجر خان – (پوٹھوار ڈاٹ کام، راجہ طارق ایوب,21 جنوری 2025)—ہائیر سیکنڈری سکول بیول میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا۔چوہدری وسیم(حال مقیم فرانس) کی جانب سے راولپنڈی بورڈ میں اول پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم کو موٹر سائیکل اور نقد انعام دیا گیا۔بیول سکول میں طلباء کی حوصلہ افزائی کے لئے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ جاوید اخلاص نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس کے علاوہ ملک محمد فیاض، چوہدری لطیف مکھیالہ (چیئرمین پوٹھوار اینڈ کشمیر ویلفیئر ٹرسٹ)،چوہدری محمد رشید(سابق کبڈر موہڑہ کنیال)،ثاقب حسین وارثی، حنیف ملنگی اور دیگر افراد نے شرکت کی۔ تقریب میں گزشتہ سال ہر کلاس میں اول، دوم، سوم آنے والے طالب علموں کو کیش انعامات دئیے گئے جبکہ راولپنڈی بورڈ میٹرک کے امتحان میں اول پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم ذین العابدین کو چوہدری وسیم کی جانب سے موٹر سائیکل، کیش اور سرٹیفکیٹ انعامات دئیے گئے۔راجہ جاوید اخلاص نے خطاب میں کہا کہ ٹیچنگ اسٹاف کی کمی کو پورا کرنے کے لیے اور بلڈنگ کے لیے بھی حکومت پنجاب سے بات کریں گے اور جتنا ہو سکا میں اپنا کردار ادا کروں گا۔مہمان خصوصی نے طلباء کے نظم وضبط،اساتذہ کی محنت کو خوب سراہا۔چوہدری رشید(کنیال) کی جانب سے سکول میں سولر سسٹم کے لیے فنڈ مہیا کیا گیا جبکہ مسلم ہینڈ ویلفیئر کی جانب سے سکول میں واٹر فلٹریشن پلانٹ لگانے کا افتتاح بھی کیا گیا۔اس فلٹریشن پلانٹ سے نہ صرف طلباء بلکہ اہل علاقہ بھی مستفید ہوں گے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button