12 January 2025DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan Bar Association Elections: Conflicting Victory Claims Amid Unofficial Results

کلر سیداں بار ایسوسی ایشن انتخابات: غیر سرکاری نتائج پر متضاد کامیابی کے دعوے

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 12جنوری 2025ء)—کلرسیداں بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات،دونوں گروپوں نے اپنی اپنی فتح کا اعلان کرکے فاتح کی حیثیت سے تقاریر بھی کر ڈالیں جبکہ چیرمین الیکشن بورڈ ملک ساجد یاسین ایڈووکیٹ نے الیکشن نتائج روک کر رپورٹ پنجاب بار کونسل کو بھیج دی افیشل نتائج کا اعلان پنجاب بار کونسل کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق کلر بار کے انتخابات میں دونوں گروپوں نے بھرپور مقابلہ کیا الیکشن بورڈ کے چار ارکان اطہر احمد خالد،راجہ محمد اشفاق،طاہر محمود اعوان،فہیم الدین کیانی نے تین ووٹوں کو مسترد کرکے امیدوار برائے صدارت عامر حسین بھٹی کی پورے پینل کے ہمراہ کامیابی کا اعلان کر دیا جبکہ چیئرمین الیکشن بورڈ ملک ساجد یاسین ایڈووکیٹ نے ارکان الیکشن بورڈ کی رائے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی عمل میں سید وقاص حیدر ایڈووکیٹ کامیاب ہوئے مگر ارکان الیکشن بورڈ نے اعتراض لگا دیا لہذہ وہ الیکشن کے سرکاری نتائج کا اعلان نہیں کرتے اور اپنی رپورٹ پنجاب بار کونسل کو بھیج ریے ہیں حتمی سرکاری نتائج کا اعلان اب پنجاب بار کونسل ہی کرے گی ادہر دونوں امیدواروں عامر حسین بھٹی اور سید وقاص حیدر شاہ نے اپنی اپنی کامیابی کا خوب جشن منایا ساتھیوں نے انہیں ہار پہنائے اور دونوں گروپ اپنی اپنی فتح کا جشن مناتے رہے اور دونوں اطراف سے صاحبان نے اپنی کامیابی پر اپنے ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وننگ تقاریر بھی کردیں اس طرح کلرسیداں بار کے نتائج کا سرکاری سطع پر اعلان نہ ہو سکا۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi – January 12, 2025) — The annual elections of the Kallar Syedan Bar Association turned contentious as both groups declared victory, delivering celebratory speeches despite the official results being withheld. The Chairman of the Election Board, Advocate Malik Sajid Yasin, halted the results and sent a report to the Punjab Bar Council, which will make the final official announcement.

According to details, the election witnessed intense competition between the two groups. Four members of the election board—Athar Ahmed Khalid, Raja Muhammad Ashfaq, Tahir Mahmood Awan, and Faheem ud Din Kayani—invalidated three votes and declared Aamir Hussain Bhatti, along with his entire panel, victorious. However, Chairman Malik Sajid Yasin rejected this decision, asserting that Syed Waqas Haider Advocate had emerged as the winner. The disagreement led to the Chairman’s decision not to announce the official results and instead refer the matter to the Punjab Bar Council.

Meanwhile, both candidates, Aamir Hussain Bhatti and Syed Waqas Haider Shah, celebrated their claimed victories. Supporters adorned them with garlands, and both groups held festive celebrations, thanking their teams and delivering “victory speeches.” The official results are now awaited from the Punjab Bar Council, leaving the elections inconclusive at the local level.

پریس کلب کلرسیداں کے سالانہ انتخابات، اتفاق رائے سے شیخ قمر اسلام صدر اور پرویز اقبال وکی جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے

Press Club Kallar Syedan annual elections, Sheikh Qamar Islam was elected President and Pervez Iqbal Vicky General Secretary unanimously

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 12جنوری 2025ء)—پریس کلب کلرسیداں کے سالانہ انتخابات، اتفاق رائے سے شیخ قمر اسلام صدر اور پرویز اقبال وکی جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے،ہفتہ کے روز منعقدہ اجلاس کی صدارت دلنواز فیصل نے کی۔جس میں درج ذیل امیدواران اتفاق رائے سے کامیاب قرار پوئے،چیف آرگنائزر راجہ محمد سعید،صدر شیخ قمراسلام،سینئر نائب صدر حافظ کامران حشر،نائب صدور مرزا عتیق،چوہدری جواد مجید،جنرل سیکرٹری پرویز اقبال وکی،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری فیصل خان، کو ایڈیشن،سیکرٹعی اطلاعات حسن اختر بھٹی،خازن دلنواز فیصل،ایگزیکٹو ڈائریکٹر شیخ تیمور قدوس، جبکہ ممبران میں محمد جاوید،ہارون الرشید،طاہر یسین طاہر،فیصل جاوید اور ندیم الفت بلو شامل ہیں۔

پی ٹی آئی کے سرگرم رہنما راجہ ساجد جاوید نے اپنی رھائشگاہ پر پی ٹی ائی کے ذمہ داران کے اعزاز میں استقبالیہ دیا

PTI’s active leader Raja Sajid Javed hosted a reception in honor of PTI officials at his residence

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 12جنوری 2025ء)—پی ٹی آئی کے سرگرم رہنما راجہ ساجد جاوید نے اپنی رھائشگاہ پر پی ٹی ائی کے ذمہ داران کے اعزاز میں استقبالیہ دیا جس میں سابق رکن پنجاب اسمبلی کرنل محمد شبیر اعوان،راجہ جاوید افضل،راجہ اظہر اقبال،راجہ عبدالحمید،محمد عامر،ہمایوں کیانی،راجہ اشفاق جنجوعہ و دیگر نے شرکت کی اجلاس میں ملک اور کلرسیداں کی مجموعی سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا اور اس بات پر مکمل اتفاق رائے پایا گیا کہ ہم سب کل کی طرح آج بھی اور آنے والے کل میں بھی عمران خان کے ساتھ رہیں گے کرنل محمد شبیر اعوان نے کہا کہ وہ ساتھیوں کے جذبے کی قدر کرتے ہیں ہمارا مشترکہ ایجنڈا صرف عمران خان ہیں

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button