مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،11جنوری2025) کھوکھلے نعرے نہیں عملی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتا ہوں الخمداللہ تھوہا خالصہ کے تمام علاقوں میں سوئی گیس پائپ لائین ڈال دی گئی ہیں،عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار (چیئرمین سرور گروپ) علاقے کی عوام کی بے لوث خدمت کر رہا ہے ان خیالات کا اظہار جنرل کونسلر راجہ عرفان سرور امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل مٹور تھوہا خالصہ میں جاری سوئی گیس منصوبے کی تفصیل میڈیا کے نمائندوں بتاتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تھوہا خالصہ کے تمام علاقوں میں گیس پائپ لائین پڑھ گئی ہیں وہ وقت دور نہیں جب تھوہا کی عوام بھی گیس کی سہولت سے مستعفید ہو نگے ساڑھے 13کلومیٹر سوئی گیس کے اس منصوبے میں تھوہاخالصہ کے علاقوں کلوٹ راجگان، سراٹی، موہڑہ رجوال، اپرا ں موہڑہ، پال، ٹالی،محلہ،ٹیری سمیت دیگر ڈھوکوں میں پائپ کی لائین ڈال دی گئی ہے ہم اہلیان علاقہ ایم این اے راجہ اسامہ اشفاق سروراور ایم پی اے راجہ صغیر احمد کا شکریہ ادا کر تے ہیں، راجہ عرفان سرور نے مزید کہا کہ یوسی کی عوام کو اس سے پہلے بھی مایوس نہیں کیا اور انشاء اللہ آئندہ نہیں کروں گاعوام کی خدمت کا سلسلہ جاری تھا اور جاری رہے گا۔
Mator (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua, January 11, 2025) – General Councilor Raja Irfan Sarwar, a candidate for Chairman Union Council Mator, emphasized his dedication to practical public service rather than hollow slogans. Speaking to the media about the ongoing gas pipeline project in Thoha Khalsa, he announced that the installation of gas pipelines in all areas of Thoha Khalsa has been completed.
He stated that the 13.5-kilometer-long Sui gas project covers multiple localities, including Kalot Rajgan, Sarati, Mohra Rajwal, Uperan Mohra, Pal, Tali, Mohalla Teri, and various other hamlets. Raja Irfan Sarwar expressed gratitude to MNA Raja Usama Ashfaq Sarwar and MPA Raja Sagheer Ahmed for their support in this project.
He reassured the public of his unwavering commitment to serving the community, saying, “We have never disappointed the people of this Union Council and will continue to serve them in the future.” Raja Irfan Sarwar concluded by highlighting that the long-awaited gas facility will soon benefit the residents of Thoha Khalsa, marking a significant milestone in the area’s development.
نوجوان عالم دین کا حضرت ابو بکر صدیقؓ کی خدمات اور اتحاد امت پر زور، تعلیمات نبویؐ پر عمل کی تاکید
Islamic Scholar Highlights Legacy of Hazrat Abu Bakr Siddiq (RA), Urges Unity and Adherence to Prophet’s Teachings
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،11جنوری2025) نوجوان عالم دین مولانا قاری عطاء الرحمن جامع مسجد بلال کہوٹہ میں (شان ابو بکرصدیقؓ) بیان کرتے ہوئے سید نا حضرت ابو بکر صدیقؓ نے اپنے ہر قول و فعل سے دین اسلام کی سربلندی کیلئے خدمات سر انجام دیں خلیفہ اول سید نا ابو بکر صدیقؓ نے خوشنودی مصطفیﷺ کیلئے لازوال قربانیاں دے کر دین اسلام کو عروج اور تقویت دی، انکی سیرت و کردار امت کا اثاثہ اور تاریخ اسلام کے ماتھے کا خوبصورت جھومر ہے۔ انہوں نے کہا کہ خلفا راشدین کی تعلیمات اور افکار و کردار ہمارے لئے مشعل راہ ہیں انہوں نے کہا ہے کہ مسلمان اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رہیں، مسلمان ذکر رسول سے قلوب کو منور کریں۔ نبی کریم کی ذات مبارکہ ادب کا سب سے نازک اور سب سے اعلی ترین مقام ہے، تمام مسلمانوں کو حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرنے کی ضرورت ہے اور پیغام رحمتہ اللعالمین کو پوری دنیا میں عام کرنا ہے خاص طور پر مغرب میں رہنے مسلمانوں کی ذمہ داری دوسرے مسلمانوں کے مقابلے میں زیادہ ہے کیونکہ مسلمانوں کے خلاف سازشوں کا مرکز مغرب ہے۔ مسلمان اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھا سے رہیں، مسلمانوں کو نبی اکرم کی تعلیمات اور عمل اور ان کا پیغام دنیا میں عام کرنا ہوگا۔
Women’s Educational and Religious Conference Held at Nara, Certificates and Awards Distributed Among Students
نارہ میں خواتین کی دینی و تعلیمی کانفرنس کا انعقاد، کامیاب طالبات میں اسناد اور انعامات تقسیم
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،11جنوری2025) جامعہ علوم اسلامیہ للبنات و مجید ویلفئیروکیشنل ٹریننگ سینٹر مغل پلازہ نارہ میں خواتین کی دینی اور تعلیمی کانفرنس کامیاب ہونے والی بچیوں میں اسناد کیسا تھ خصوصی انعامات بھی تقسیم کیے گئے تفصیل کے مطابق جامعہ علوم اسلامیہ للبنات نارہ میں خواتین کی دینی درسگاہ میں گزشتہ سال کیا اختتام یا ختتام پر تقریب تقسیم انعامات کی ایک تقریب منعقد ہوئی جس کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علی اللہ علیہ وسلم سے کیا گیا اس میں علاقہ بھر کی 600 کے قریب خواتین نے شرکت کی ادارہ کے سر براہ میڈم نادیہ ظفر نے اپنے خطاب مر براہ نے میں کہا کہ ہم نے ہر ادارہ اپنی مدد اپ کے تحت شروع کیا ہوا ہے۔ وکیشنل ٹریننگ سینٹر کے بانی و سر پرست مسلم لیگ ن UAEٹریڈونگ کے صدر عبد المجید مغل کے تعاون سے اب تک 450 غریب بچیوں کو عمل دستکاری کی تربیت دے چکے ہیں اور مکمل کورس کرنے والی بچیوں کو ٹیفکیٹ کے ساتھ ساتھ سلائی مشین کا تحفہ بھی دیتے ہیں تاکہ وہ اپنا روزگار خود حاصل کر سکے۔ اس کے ساتھ ساتھ چیئرمین ضلع قصور و۔ اوکارہ) کے تعاون سے اس والد محترم پرنسپل ہذا (محمد یونس ظفر سابقہ چیئر مین مدرسہ کا قیام وجود میں آیا تھا جس میں علاقہ کی بچیاں دین سیکھنے کے لیے ہمارے پاس آتی ہیں وہ ہمارا قیمتی سرمایہ ہے ہمارے ادارے میں صرف قرآن اور حدیث کے مطابق فرقہ واریت سے بالا تر تعلیم دی جاتی ہے اور یہ ادارہ وفاق المدارس سیرجسٹرڈ ہے اس کی اسناد پورے پاکستان کے ہر سرکاری ادارے میں تصور کی جاتی ہیں اس ادارے سے فارغ بچیاں محکم تعلیم کے علاوہ مختلف سرکاری اداروں میں اپنا روزگار بھی حاصل کر سکتی ہیں۔ اور انشائاللہ جب تک زندگی ہے ہم اس کو چلاتے رہیں گے اس تقریب میں زوجہ ایم پی اے راجہ صغیر احمد اورزوجہ سابقہ چیرمین راجہ سجاد کے علاوہ دیگر معززعلاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی آخر میں میڈم نادیہ ظفر نے تمام شرکت کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے اپنا قیمتی وقت نے اپنے نکال کر ہماری تقریب میں شرکت کی ہم آپ کے بیحد ممنون و مشکور ہیں اس کے ساتھ ساتھ اپنے مقصد پے روشنی دالتیہوئے فرمایا کے دین کو صرف مدارس کی حدود تک محدود نہیں رہنا چاہیے بلکہ سکول اور کالج کے نصاب میں باقاعدہ سبجیکٹ شامل ہونا چاہیں، اور فرقہ واریت کے بت تو ر کر ہمیں ایک مضبوط قوم بن کر ابھرنا چاہیں۔ اگر ہم فریقے کی دیواروں میں جکرے رہیں گے تو پھر انٹرنیشل قواتوں کا کیسے مقابلہ کریں گے۔ اس قوتوں کا پروگرام میں بچیوں نے پردے کے اندر رہ کر مختلف قسم کی سرگرمیوں میں حصہ لے کر قوم یہ مسیج دیا کہ عورت پردے میں رہ کر دنیا کا ہر کام کر سکتی ہے۔ آخر میں تمام مہمانوں میں کھانا بھی تقسیم کیا گیا۔