10 January 2025DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Farmers urged to take full advantage of the CM’s farmer-friendly policies

کہوٹہ: کسانوں کو وزیر اعلیٰ کی کسان دوست پالیسیوں سے مکمل فائدہ اٹھانے کی ترغیب

کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،10جنوری 2025)— وزیر اعلی پنجاب مریم نواز آئے روز کسانوں کی بہتری و ترقی کے لیےمفید منصوبہ جات کو عملی جامہ پہنانے میں مصروف عمل ہیں۔ان خیالات کااظہار ڈائریکٹر زراعت توسیع راولپنڈی سید شاہد افتخار بخاری نے تحصیل
کہوٹہ کے گاؤں ٹھنڈا پانی میں زمیندار قربان حسین جو گرین ٹریکٹرز سکیم کے مستفید بھی ہیں کی رہائش گاہ پر گرین ٹریکٹرز کی فیزیکل ویریفیکیشن کے موقع اور کاشتکاروں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے انہوں نے کہا کہ گرین ٹریکٹرز سکیم کی کامیابی کے بعد دو سو کنال پر گندم کی کاشت کرنے والے کسانوں کو قرعہ اندازی کے زریعے مفت ٹریکٹرز فراہم کیے جانے کے منصوبے کا بھی اعلان کر چکی ہیں۔جس کے تحت کاشتکاروں سے درخواستیں بھی طلب کی جا چکی ہیں۔وزیر اعلی پنجاب کی تمام سکیمیں شفافیت کے اعلی طریقہ کار کے تحت کامیابی کے ساتھ جاری ہیں۔ کاشتکار ان کی کسان دوست پالیسیوں سے بھر فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں۔ ایسے مواقع بار بار ہاتھ نہیں آتے ہیں۔ مریم نواز پنجاب کے کسانوں کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ہیں۔انہوں نے کسان کو مضبوط سے مضبوط تر بنانے کا عزم کر رکھا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سال بارشوں کی کمی کی وجہ سے گندم کی فصل متاثر ہو رہی ہے آپ لوگ کوشش کریں کہ ہر موضع ہر گاؤں میں نماز استسقاء کا اہتمام کریں۔الللہ کےحضور گڑگڑا کر دعائیں مانگیں وہ مالک ہم پر اپنی رحمت کی بارش ضرور برسائیں گئے۔ آخر میں انہوں نے کہوٹہ کے تمام کھاد اور بیج ڈیلرز کو چیک کرتے ہوئے ان کو سرکاری ریٹ پر کھاد بیج کی فوخت کے لیے سخت ہدایات جاری کی ہیں۔

Kahuta (Pothwar.com, Imran Zamir, January 10, 2025) — Punjab Chief Minister Maryam Nawaz is actively implementing initiatives aimed at improving and advancing the livelihoods of farmers across the province. Speaking at an event in Thanda Pani village, Kahuta Tehsil, Director of Agriculture Extension Rawalpindi, Syed Shahid Iftikhar Bukhari, praised her efforts.

The event, held at the residence of farmer Qurban Hussain, a beneficiary of the Green Tractors Scheme, included a physical verification of the tractors and a gathering of local farmers. During his speech, Bukhari announced a new initiative to provide free tractors through a lottery system to farmers cultivating over 200 kanals of wheat. Applications for this program have already been invited.

He emphasized the transparency and success of the Green Tractors Scheme and urged farmers to take full advantage of the CM’s farmer-friendly policies, calling them a rare opportunity. Bukhari described Maryam Nawaz as a blessing for Punjab’s agricultural community, committed to strengthening farmers and their prospects.

Addressing the ongoing drought and its impact on wheat crops, he appealed to villagers to hold special prayers (Salat al-Istisqa) for rain, encouraging earnest supplication to invoke divine mercy.

Concluding his visit, Bukhari inspected fertilizer and seed dealers in Kahuta, issuing strict instructions to ensure the sale of these items at government-approved rates.

معروف بزنس مین چوہدری غالب حسین کی وزیر اعظم پاکستان کے جوائنٹ سیکرٹری سے ملاقات

Renowned businessman Chaudhry Ghalib Hussain meets with Joint Secretary to the Prime Minister of Pakistan

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،10جنوری 2025)
معروف بزنس مین چوہدری غالب حسین کی وزیر اعظم پاکستان کے جوائنٹ سیکرٹری سے ملاقات، چیئرمین یوسی منیاندہ چوہدری صداقت حسین اورچوہدری حمزہ سائتوبھی ہمراہ موجود تھے، تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی،سماجی اور کاروباری شخصیات معروف بزنس مین و سوشل شخصیت چوہدری غالب حسین آف بناہل چیئرمین عزم نو ویلفیئر سوسائٹی، مسلم لیگ ن کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت چیئرمین یوسی منیاندہ چوہدری صداقت حسین اورچوہدری حمزہ سائتوکی وزیر اعظم پاکستان کے جوائنٹ سیکرٹری طاہرحبیب چیمپہ سے ان کے آفس میں ملاقات کی اور مختلف امور پر گفتگو کی گئی۔

گزشتہ روزکہوٹہ نادارہ آفس کے باہردوموٹر سائیکلوں کے تصادمیں جانبحق ہونے والے  محمد علی کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں ہیل جمیری میں اداکر دی گئی

Namaz e janaza of M Ali held in Hail jamiri

کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،10جنوری 2025)— گزشتہ روزکہوٹہ نادارہ آفس کے باہردوموٹر سائیکلوں کے تصادمیں جانبحق ہونے والے 17سالہ نوجوان محمد علی ولد محمد رئیس ستی کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں ہیل جمیری میں اداکر دی گئی۔ نماز جنازہ میں امیر ضلع راولپنڈی تحریک لبیک کرنل (ر) وسیم جنجوعہ، مولانا ادریس ہاشمی، سابق چیئرمین کھڈیوٹ سجاد ستی اور کثیر تعدا دمیں عوام علاقہ اور معززین نےشرکت کی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button