کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 08جنوری 2025ء)—کلرسیداں دھانگلی کارپٹ سڑک منصوبے کے فیس ون میں کلرسیداں سے چوآخالصہ کارپٹ کا کام مکمل کر لیا گیا جس کا آغاز دو برس قبل ہوا تھا جبکہ دوسرے فیز میں موہڑہ لنگڑیال سے دھانگلی سڑک پر کام ماضی کی طرح اج بھی جاری یے شاہ خاکی پل کی تعمیر کے ساتھ ساتھ اس کے اطراف میں اندھے موڑ کم اور کشادہ کرنے کا کام بھی جاری ہے دریائے جہلم کے غربی کنارے پر پنجاب ہائی وے نے انجینئرنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بڑی چڑھائی کو مکمل طور پر انتہائی کم کردیا ہے۔اس طرح کئی دھائیوں تک تباہ حال رہنے والی سڑک اب معیاری سڑک میں تبدیل ہو گئی ہے جس سے بلدیہ کلرسیداں کے علاوہ یوسی کنوہا، چوآخالصہ،منیاندہ اور سموٹ کے ساتھ ساتھ آزاکشمیر کے علاقوں ڈڈیال سیاکھ،پلاک،راجدھانی،گل پور،ناڑ،چک سواری،اسلام گڑھ اور دیگر کو راولپنڈی اسلام اباد کے لیئے بہترین سفری سہولیات میسر آئیں گی۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi – January 8, 2025): The carpeted road project from Kallar Syedan to Choa Khalsa was successfully completed under Phase One, which began two years ago. Phase Two, involving the road from Mohra Langrial to Dhuangalli, is still in progress, continuing efforts to improve infrastructure in the region.
As part of this project, the construction of the Shah Khaki Bridge and the widening of dangerous curves are ongoing to enhance safety and accessibility. The Punjab Highway Department has reduced the steep inclines along the western bank of the Jhelum River, demonstrating significant engineering expertise.
This long-neglected road, which had remained in poor condition for decades, has now transformed into a high-standard route. The upgraded road will provide improved travel facilities not only for the residents of Kallar Syedan but also for Union Councils Kanoha, Choa Khalsa, Manianda, and Smot. Additionally, it will enhance connectivity between Rawalpindi and Islamabad for areas in Azad Kashmir, including Dadyal, Siakh, Palak, Rajdhani, Gul Pur, Nar, Chaksawari, and Islamgarh.
ناجائز منافع خوروں کیخلاف کارروائی
Action against illegal profiteers
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 08جنوری 2025ء)— اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں اشتیاق اللہ خان نیازی نے ناجائز منافع خوروں کیخلاف کارروائی کے دوران مجموعی طور پر 12 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔ اے سی کے مطابق کم وزن روٹی پر تندور کے مالک کو تین ہزار روپے،پانچ ہزار روپے کریانہ سٹورز اور دو چکن شاپس کو چار ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔ دریں اثنا میونسپل آفیسر ریگولیشن صائمہ تحریم نے کلرسیداں سہولت بازار میں سبزیاں اور فروٹ مہنگے داموں فروخت کرنے پر سات دکانداروں کو مجموع طور پر 9000 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔
الخدمت فاؤنڈیشن تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد توقیر اعوان عمرے کی سعادت حاصل کرکے وطن لوٹ آئے
Muhammad Tauqeer Awan, President of Al-Khidmat Foundation Tehsil Kallar Syedan, returned home after performing Umrah.
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 08جنوری 2025ء)—الخدمت فاؤنڈیشن تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد توقیر اعوان عمرے کی سعادت حاصل کرکے وطن لوٹ آئے جماعت اسلامی کے مقامی امیر محمد جاوید اقبال،مولانا قاسم الحق،چوہدری ابرار حسین،عبدالودود عامر،مسعود بھٹی،عابد زاہدی،چوہدری توقیراسلم،تحسین جاوید اور مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلرسیداں سٹی کے صدر شیخ حسن سرائیکی نے ان کی رھائشگاہ پر جاکر ان سے ملاقات کی اور انہیں عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔